ملکی استحکام کے لیے قومی یکجہتی اشد ضروری ہے : ساجد گوندل

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل ساجد گوندل نے کہا ہے کہ آئے روز ہونے والی دہشت گردی سے ملک دیوالیہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف ہم بحثیت قوم مختلف طبقات میں تقسیم ہوچکے ہیں جس نے ہمیں اندر سے کھوکھلا کردیا ہے۔ ملکی استحکام کے لیے قومی یکجہتی اشد ضروری ہے۔ وہ گزشتہ روز صدر ایم ایس ایم بلوچستان نبی بخش سنجرانی کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں نئے تعلیمی اداروں کا قیا م عمل میں لائے تاکہ وہاں باشعور اور تعلیم یافتہ معاشرہ تشکیل پائے۔ حکومت سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بلوچستان میں ایسا پیکیج منظور کروائے جو بلوچستان کی عوام کے لیے قابل قبول ہو اور ملک کی قومی سالمیت اور استحکام کے بھی خلاف نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم عام کیے بغیر صوبوں کا احساس محرومی ختم نہیں ہوسکتا، بہتر تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top