منہاج یونیورسٹی لاہور ( کالج آف شریعہ) میں بزم منہاج کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں طلبہ کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج‘‘ سیشن 10-2009ء کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ نومنتخب عہدیداروں میں حافظ محمد شکیل اکرم قادری (صدر)، غلام یسین فیضی (نائب صدر)، محمد فرخ سوار (جنرل سیکرٹری)، محمد عاطف (پریس سیکرٹری) محمد شاہجہان (فنانس سیکرٹری)، اور محمد محسن شبیر (جوائنٹ سیکرٹری) شامل ہیں۔ اس موقع پر وائس پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ظہوراللہ الازہری، نگران بزم منہاج پروفیسر عبدالقدوس درانی، پروفیسر محمد نواز ظفر، ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، ڈاکٹر اصغرجاوید، محمد عباس نقشبندی، صابر حسین نقشبندی، شبیر احمد جامی اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top