عید قربان پر ضروریات زندگی کی اشیاء میں اضافہ غریب عوام سے زیادتی اور ظلم کے مترادف ہے : شیخ زاہد فیاض

منافع خوروں نے جو مہنگائی کا مصنوعی جال بُنا ہوا ہے حکومت کو چاہیے کہ انہیں آہنی ہاتھوں سے توڑے
تحریک منہاج القرآن کے سنیئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض کی لاہور تنظیم کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے گفتگو

تحریک منہاج القرآن کے سنیئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض نے کہا ہے کہ عید قربان پر ضروریات زندگی کی اشیاء میں اضافہ غریب عوام سے زیادتی اور ظلم کے مترادف ہے۔ حکومت کے پرائس کنڑول کے انتظامات ناقص، منافع خوروں کی عیدی، عوام کی معاشی قربانی، متوسط طبقہ کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ تہواروں کے موقع پر منافع خور کیوں چیزوں کی قیمتوں کو بڑھا کر عوام کے دکھوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ کیا وہ حکومت سے زیادہ طاقتور ہیں یا حکومت انہیں تحفظ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے تحریک منہاج القرآن لاہور تنظیم کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر لاہور تحریک منہاج القرآن ارشاد طاہر، حفیظ اللہ جاوید، ڈاکٹر شبیر احمد، پروفیسر رمضان ایوبی، ڈاکٹر قاشر رفیق، شبیر دیو اور محمد ریحان قادری بھی موجود تھے۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ عوام پہلے ہی معاشی ابتری کے گرداب سے گزر رہی ہے اور اوپر سے منافع خوروں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے لیے ضروریات زندگی کی اشیاء میں اضافہ کر دیا ہے۔ جس سے غریب عوام پر معاشی بوجھ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ منافع خوروں نے جو مہنگائی کا مصنوعی جال بُنا ہوا ہے حکومت کو چاہیے کہ انہیں آ ہنی ہاتھوں سے توڑے۔ حکمرنواں نے اگر عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے تو وہ ایسے انتظامات کرے جس سے عوام کی مشکلات میں کمی ہو اور منافع خوروں کا قلع قمع ہو۔ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ حکومتی ادارے گراں فروشوں کو پوچھنے کی ہمت نہیں کرتے کہ وہ کس بنیاد پر چیزیں اچانک مہنگی کر دیتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top