منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دار الاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے تحت خانقاہ ڈوگراں ميں 11 شادیوں کی اجتماعي تقریب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خانقاہ ڈوگراں اور دار الاحسان ویلفیئر سوسائٹی نے مشترکہ طور پر 11 اجتماعی شادیوں کی تقر یب محلہ امام بارگاہ خانقاہ ڈوگراں میں منعقدہ ہوئی۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض تقريب کے مہمان خصوصي تھے۔ تقریب کی صدارت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کی۔ روزنامہ جناح کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر میاں حبیب اﷲ، سابق صوبائی وزیر اعجاز احمد، حاجی الیاس، مبشر علی بھٹی سمیت مختلف مکتبہ ہائے فکر کی شخصيات بھي معزز مہمانوں ميں شامل تھيں۔ اس تقريب کے میز بان حاجی طارق محمود عاجز تھے۔

تقريب کي خاص بات نوبیاہتا جوڑوں ميں ايک مسيح جوڑا بھي شامل تھا۔ شادي تقريب کا باقاعدہ آغاز صبح گيارہ بجے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے تحصیلی عہدیداران نے باراتیوں کا استقبال کیا۔

شیخ زاہد فیاض نے تقریب ميں اظہار خيال کرتے ہوئے کہا کہ جہیز کی لعنت نے غریب اور سفید پوش طبقے کو بہت پریشان کر رکھا ہے۔ یہ ہمارے معاشرے کی ستم ظریفی ہے کہ اس میں بیٹی کی شادی جیسا مقدس فریضہ بھی والدین پر بوجھ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملک بھر ميں اجتماعی شادیوں کا سلسلہ شروع کيا ہے۔ جس ميں معاشرے سے مستحق افراد کا انتخاب کيا جاتا ہے۔

سيد افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ منہا ج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک کل 452 غریب گھرانوں کي بیٹیوں کی شادیاں کرا چکي ہے۔ انہوں نے بتايا کہ خانقاہ ڈوگراں میں پچھلے پانچ سالوں سے 51 شادیاں ہو چکی ہیں۔ اور يہ سلسلہ جاري رہے گا۔

تقريب ميں تمام جوڑوں کے الگ الگ نکاح پڑھائے گئے جبکہ مسيح جوڑے کي شادي کي مذہبي رسوم پادري نے ادا کي۔ تقريب کے آخر ميں تمام مہمانوں اور براتيوں کي وليمے سے تواضع کي گئي۔ منہاج ويلفیئر فاؤنڈيشن کي طرف سے تمام جوڑوں کو جہيز کا قيمتي سامان اور نقدي کے علاوہ سونے کے زيوارت بھي ديئے گئے۔ تقريب کا اختتام دعائے خير سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top