صوبوں کا این ایف سی ایوارڈ کے اتفاق سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا :ساجد گوندل

بلوچ طلباء صوبائی لسانی تعصبات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں
حکومت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرے
سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صوبائی صدر نبی بخش سنجرانی کی قیادت میں بلوچ طلباء رہنماؤں کے وفد سے گفتگو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سیکرٹری جنرل ساجد گوندل نے بلوچستان موومنٹ کے صوبائی صدر نبی بخش سنجرانی کی قیادت میں بلوچ طلباء راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتوں کا این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق ایک مثبت پیش رفت ہے اس سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف صوبوں میں پڑھنے والے بلوچ طلباء صوبائی لسانی تعصبات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ہماری پہچان اسلام ہے اسی پر ہمیں فخر ہوناچاہیے اس میں شک نہیں کہ مختلف حکومتیں دانستہ طور پر بلوچستان کو تعلیمی حوالے سے پسماندہ رکھتی رہی ہیں جس سے بلوچ طلباء اور قوم میں منافر ت پیدا ہوئی ہے لہذا موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرے، کالجز اور یونیورسٹیز کی تعداد کو بڑھایا جائے تو پاکستان میں بین الصوبائی ہم آہنگی پیدا ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top