ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا فتوی استحکام پاکستان کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا : فیض الحسن بخاری

دہشت گردی کے خلاف ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا فتوی استحکام پاکستان کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا یہ بات انجمن محبان محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سربراہ اور سجاد ہ نشین بہاری شریف ڈڈیال آزاد کشمیر پیر سید فیض الحسن شاہ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی پاکستان کی سلامتی کی اتنی ہی فکر ہے جتنی پاکستان کے عوام کو ہے۔ ہم افواج پاکستان اور حکومت کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں ممتاز علماء کرام خصوصا ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات سے فائدہ اٹھانا نہایت ضروری ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا فتوی استحکام پاکستان کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top