کمالیہ کے محمد حسین ہاشمی نے اپنا گھر منہاج القرآن کے نام وقف کر دیا

کمالیہ میں منہاج القرآن کے لائف ممبر محمد حسین ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے اپنا تعمیر شدہ گھر منہاج القرآن کے لیے وقف کر دیا ہے۔ اس گھر کی رجسٹری بمع ٹرانسفر لیٹر ادارہ کو دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے مرکزی آفس میں ایک مختصر تقریب ہوئی، جس میں کمالیہ سے تعلق رکھنے والے کالج آف شریعہ کے ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازھری نے ناظم اعلیٰ کو دستاویز دیں۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک بھی موجود تھے۔

ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے تحریک کے لائف ممبر محمد حسین ہاشمی اور ان کی اہلیہ کی طرف سے گھر کی قربانی پیش کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس جذبے کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اس کا اصل اثاثہ ہیں اور یہ گھر ایک کارکن کی طرف سے تحریک کو دیا گیا تحفہ ہے جو کمالیہ میں ہی تحریک منہاج القرآن کے ضرورت کے پیش نظر دفتری امور کے لیےاستعمال کیا جائے گا۔

دوسری جانب منہاج القرآن اسلامک سنٹر کمالیہ کا تعمیراتی منصوبہ شروع ہے اور تعمیراتی کام بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ نے 10 لاکھ روپے کا سپانسر دیا تھا جس کی دوسری قسط میں مبلغ 5 لاکھ روپے کا چیک ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے کمالیہ تنظیم کے ممبر ڈاکٹر اصغر جاوید الازھری کو دیا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کمالیہ کی تعمیر و ترقی کے لئے ڈونیشن دینے پر کمالیہ تنظیم نے مرکز منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top