منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، بارسلونا میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور قائد اعظم کے یوم پیدائش کے سلسلے میں آج (24 دسمبر) کو خصوصی تقریب ہوگی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام بارسلونا میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلے میں خصوصی رنگا رنگ تقریب 24 دسمبر 2009ء کو منعقد ہو گی۔ اس تقریب کا اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں کیا گیا ہے۔ 24 دسمبر 2009ء کی شام نماز مغرب کے بعد پونے 6 بجے تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوگا، جس میں میلاد حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کو منایا جائے گا۔ بارسلونا سپین میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہوگی جس میں مقامی مسلم کمیونٹی کے علاوہ پاکستانی مسیحی کمیونٹی اور مقامی چرچ کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا کی طرف سے اس پروگرام میں شرکت کی دعوت عام ہے۔ خواتین کے لیے باپردہ انتظام ہو گا۔ پروگرام کے مطابق، تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد علامہ عبد الرشید شریفی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی سیرت بیان کریں گے۔ علامہ محمد عرفان رضاء بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار پر روشنی ڈالیں گے۔ اس تقریب میں نقابت کے فرائض منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چودھری سرانجام دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top