حسین محی الدین قادری اوسلو یونیورسٹی (ناروے) میں آج امن کانفرنس سے خطاب کریں گے

رپورٹ (عقیل قادرر)

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر حسین محی الدین قادری آج (16 جنوری 2010ء) کو ناروے کی اوسلو یونیورسٹی میں امن کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ حسین محی الدین قادری ان دنوں دورہ یورپ پر ہیں اور یونیورسٹی انتظامیہ نے آپ کو امن کانفرنس میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔ کانفرنس میں "اسلام کا تصور امن" کےموضوع پر آپ کا خطاب ناروے کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوگا۔ امن کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے جنرل سیکریڑی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور ناروے پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر اختر چوہدری بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اختر چوہدری پہلے نارویجن پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی اور غیر ملکی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top