تعلیم کی بہتری کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے : محمد صدیق جان

غیر ضروری اور منفی سرگرمیاں طلبہ کے لئے زہر قاتل ہیں
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن محمد صدیق جان کی طلبہ سے گفتگو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن محمد صدیق جان نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ماحول کو بہتر کرنے پر حکومت توجہ دے اور ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کو سختی سے روکا جائے۔ تعلیم کی بہتری کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے۔ جہالت کا خاتمہ ملکی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی سے حافظ رمضان نیازی کی قیادت میں آ ئے ہو ئے طلبہ کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اور منفی سرگرمیاں طلبہ کے لئے زہر قاتل ہیں۔ جدید تعلیم ہی قوم کو جدید مسائل کے حل کا فارمولہ فراہم کر سکتی ہے۔ حکومت کو تعلیم کے دروازے ہر ایک کے لیے یکساں کھولنے چاہیے۔ ا نہوں نے کہا کہ طلبہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ قلم و کتاب سے اپنا رشتہ مضبوط کریں۔ ترقی یافتہ اقوام کا راز اعلی تعلیم میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہی اقوام ترقی کرتی ہیں جو تعلیم و تربیت کے نور سے منور ہوتی ہیں۔ تعلیم جہالت کو ختم کرتی ہے اور معاشرے میں اچھی اقدار کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ا نہو ں نے کہا کہ ہر حکومت تعلیم حاصل کرنے پر زور دیتی ہے مگر تعلیمی پروگرامز کو پھلنے پھولنے کے اقدامات نہیں کرتی۔ اس موقع پر حافظ تجمل حسین، عبدالغفار، شفیع اللہ نیازی اور عرفان وڑائچ بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top