صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کا مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ

گذشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر حافظ عبدالمناف نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ کیا۔ مرکز پہنچنے پر حافظ عبدالمناف کا نظامت امورخارجہ کے سٹاف ممبران نے استقبال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے قائم قام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک سے تنظیمی امور پر میٹنگ کی۔ انہوں نے مرکزی قائدین کو ساؤتھ اٹلی کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

قائم قام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے ساؤتھ اٹلی کی تنظیم کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ پر تنظیم کو مبارکباد پیش کی اور ساؤتھ جاپان کی تنظیم کو مشن کی ترویج و اشاعت کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا۔

حافظ عبدالمناف (صدر ساؤتھ اٹلی) نے مرکزی قائدین کا شکریہ ادا کیا اور مرکز پر جملہ شعبہ جات میں ہونے والے کام اور افراد کی تعریف کی۔

رپورٹ: میاں محمد اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top