برطانیہ میں زیر تعمیر سب سے بڑی مسجد کو تمام مسلم مکاتب فکر استعمال میں لائیں : آفتاب بیگ

منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ نے گذشتہ روز جنگ لندن میں شائع ہونے والی ایک خبر جس میں برطانیہ کی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر کی بندش میں منہاج القرآن کے دخل کا تاثر دیا گیا تھا کی سختی سے تردید کی ہے، میڈیا سیکرٹری منہاج القرآن برطانیہ آفتاب بیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انگریزی میں جاری کی گئی پریس ریلیز جو کہ بی بی سی کی ویب سائٹ پر ابھی تک موجود ہے کو مترجم نے غلط رنگ دیا ہے جبکہ اس مسجد کی تعمیر کے سلسلہ میں منہاج القرآن کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ کیونکہ اس میں اولمپک کمیٹی بھی فنڈز مہیا کر رہی ہے اس لیے اس کا نام کسی ایک مسلم فرقہ یا گروہ سے منسلک کرنے کی بجائے پوری مسلم کمیونٹی کا نام اجتماعی طور پر استعمال کیا جائے تا کہ اس سب سے بڑی مسجد کو تمام مسلم مکاتب فکر استعمال میں لا سکیں اور کسی ایک گروپ کی اس پر چھاپ نہ پڑے اور یہی مسجد اتحاد بین المسلمین کا مرکز بنے، مسجد کی تعمیر میں رکاوٹ کا منہاج القرآن سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی منہاج القرآن سرکاری اداروں کی پالیسی پر اثر انداز ہونے کی حیثیت رکھتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top