منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام آل پاکستان تقریری مقابلہ آج ہو گا

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام آل پاکستان تقریری مقابلہ آج 2 بجے دن مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگا۔ جس میں معروف قانون دان و چیئرمین منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ایس ایم ظفر مہمان خصوصی ہوں گے۔ علاوہ ازیں قائمقام ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی محمد شاہد لطیف، جواد حامد، جی ایم ملک معزز مہمانوں میں شامل ہوں گے۔ تقریب میں معروف مذہبی، سیاسی، سماجی راہنما اور اساتذہ کرام شرکت کریں گے۔ پاکستان بھر کے سکولز، کالجزز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top