تحریک منہاج القرآن کی نظامت تمویلات کے ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ الرحمٰن خان کے والد حاجی حبیب احمد خان کی نماز جنازہ

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تمویلات کے ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ الرحمٰن خان کے والد گرامی حاجی حبیب احمد خان کی نماز جنازہ 29 جنوری 2010ء کو ادا کی گئی۔ نماز جنازہ تحریک منہاج القرآن واہگہ ٹاؤن کے سرپرست اعلیٰ پیر سید ضیاء الحق گیلانی سہروردی نے پڑھائی۔ منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، منہاج ایجوکشین سوسائٹی کے ایم ڈی شاہد لطیف قادری، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء راجہ زاہد محمود، ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود، ناظم میڈیا میاں زاہد اسلام، ناظم منہاج پبلی کیشنز حاجی منظور حسین قادری، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے اقبال شریف، انچارج سیکیورٹی یاسر خان اور منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ سے دیگر قائدین و کارکنان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن واہگہ ٹاؤن لاہور کے صدر حاجی عبدالخالق، مرزا محمد حنیف مغل اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے بھی نماز جنازہ میں موجود تھے۔ بعد ازاں تمام مرکزی قائدین نے حفیظ الرحمٰن کی رہائش گاہ جا کر ان سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top