منہاج یونیورسٹی کے ہفتہ تقریبات میں تقریری مقابلہ بعنوان اسلام دین امن

منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں ہفتہ تقریبات کے تیسرے روز 10 فروری 2010ء کو اردو تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ آل پاکستان بین الکلیاتی اردو تقریری مقابلے کا موضوع ’’اسلام ۔ دین امن‘‘ تھا۔ ان تقریبات کو سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا ہے۔

پروگرام کی صدارت وائس پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ظہور اللہ الاہزری نے کی۔ معروف اداکار راشد محمود، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اور سابق اولمپین خواجہ محمد جنید اور قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر سہیل تنویر مہمان خصوصی تھے۔ آستانہ عالیہ چشتہ آباد کامونکی شریف سے پیر سید جمیل الرحمن چشتی اور پاکستان ٹی وژن کے پی آر او محمد حیات سیف بھی معزز مہانوں میں شامل تھے۔

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا، ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری، میاں محمد عباس نقشبندی اور نگران بزم منہاج عبدالقدوس درانی نے بھی اس پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ کالج آف شریعہ کے اساتذہ کرام سے محمد اصغر جاوید الازہری، محمد الیاس اعظمی، ممتاز الحسن باروی، صاحبزادہ عتیق احمد حیدر، محمد عباس نقشبندی، شبیر احمد جامی، سید افتخار حسین شاہ، رانا محمد اکرم قادری، غلام مجتبیٰ، صابر حسین نقشبندی، طاہر، ظفر اقبال، قاری اللہ بخش جاوید، قاری اللہ بخش نقشبندی، مراد علی دانش، مجیب الرحمن، محمد کاشف بھٹی، حافظ محمد آصف قادری (سابق صدر بزم منہاج) رشید احمد بھٹی، محمد منیر، عمر حیات اور دیگر بھی پروگرام میں موجود تھے۔

اردو تقریری مقابلہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ اردو تقریر کے مقابلہ جات میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں، کالجز اور یونیورسٹیز سے 50 سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ مقابلہ اردو تقریر میں خلیق الرحمن (رضا اسلامیہ کالج اسلام آباد)، تنویر حسین (گورنمنٹ کالج رائیونڈ) اور فاطمہ بی بی (گورنمنٹ کالج سمن آباد) نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اردو تقریری مقابلے میں جیوری کے فرائض پروفیسر محمد اشرف، محمد افضل قادری اور پروفیسر عبدالغنی نے سر انجام دیئے۔

اداکار راشد محمود نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ اسلام دین امن ہے، اس میں کوئی جبر نہیں ہے۔ انہوں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ مت دیکھو کہ کون کہہ رہا ہے بلکہ یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے۔ ۔ ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری اسلام کو محبت، امن اور علم کے ذریعے پھیلانے میں کوشاں ہیں۔ اس وقت ملک میں ڈاکٹر صاحب کی خدمات کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ تحریک منہاج القرآن فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر دین اسلام کا کام کر رہی ہے۔ آج منہاج یونیورسٹی میں آ کر اس بات کا عملی ثبوت مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقستمی سے دہشت گردی کو اسلام سے نتھی کیا جا رہا ہے جبکہ اسلام دین امن ہے جبکہ دہشت گردی پھیلانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔ ملک میں دہشت گردی کی وارداتیں کرنے والوں کا نہ تو کوئی مذہب ہے اور نہ ہی یہ پاکستانی ہیں۔

قومی کرکٹ کے سٹار آل راونڈر سہیل تنویر نے کہا وہ پہلی بار منہاج یونیورسٹی آئے ہیں اور یہاں آ کر انکی توقع سے بڑھ کر تعلیمی ماحول دیکھنے کو ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو دنیا جانتی ہے اور آج ان کی تعلیمات کو اغیار تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منہاج یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس نے جو محبت دی وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ اور سابق اولمپین خواجہ محمد جنید نے کہا کہ منہاج القرآن آج ایک تناور درخت بن رہا ہے۔ آج ہمیں اس درخت کواسلام کے پیغام امن و آشتی اور علم کے ذریعے پانی دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ساری دنیا میں اسلام کے عالمگیر پیامبر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج منہاج القرآن اسلام کی صحیح شناخت پیش کر رہا ہے۔

پیر سید جمیل الرحمٰن چشتی نے کہا کہ اسلام صرف نوع انسانی کے لیے نہیں بلکہ پوری مخلوق خداوندی کے لیے دین امن ہے۔ طلبہ کو اپنے علم اور عمل کے ذریعے اس پیغام امن کو دینا کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں برابری اور نظام عدل کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

نگران بزم منہاج عبدالقدوس درانی نے کہا کہ آج پاکستان کو عالمی سطح پر جن مسائل اور چیلنجز کا سامنا درپیش ہے ہمارے اپنے لوگوں کی نادانیوں کی وجہ ہے۔ ہمیں ان خطرات سے آگاہی حاصل کر کے اپنی آنے والی نسلوں کو اس فتنہ سے بچانا ہوگا۔

تقریب سے پی ٹی وی کے پی آر او محمد حیات سیف، سہیل احمد رضا اور ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کے آخر پر صدر بزم منہاج حافظ شکیل اکرم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کی انتظامی کمیٹیوں میں صدر میڈیا کمیٹی واحد نعیم مغل، مدثر محی الدین، محسن کمال، واجد نعیم مغل، حافظ محبوب عالم سعیدی، سعید خان، یامین مصطفوی، عاصم الیاس، ذوالقرنین نواز، اصغر علی رضوی، رضائے مصطفی، حافظ نصیر الدین چشتی، عمیر وقاص، محمد منہاج الدین، نفیس علی، نفیس الحسن، مظہر علی شاہ اور باڈی بزم منہاج شامل تھے۔ اس پروگرام میں نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری حافظ فرخ سوار اور حافظ نصیر الدین چشتی نے ادا کیے۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ : واحد نعیم مغل (صدر میڈیا کمیٹی)
معاون : عاصم الیاس

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top