سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ جس کی بیسمنٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے اس پروجیکٹ پر اب تک تقریبا 38 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں جامع مسجد کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے سٹرکچر کا تخمینہ تقریبا 20 لاکھ روپے ہے۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کے زیراہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب مورخہ 24 مارچ 2012ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں 12 یتیم اور بے سہارا بچیوں کی شادیاں کی گئیں۔ تقریب میں مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
مورخہ 11 مارچ بروز اتوار دن 11 بجے ڈونگی کلاں داخلی دولتالہ میں تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دولتالہ کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر 23 اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے کی،
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام راولپنڈی پریس کلب میں خیبر پختون خواہ کے متاثرین سیلاب میں مکانات کی چابیوں اور چیکس کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی جسکی صدارت فلڈ ریلیف کمیٹی کے سربراہ رانا فیاض احمدخان نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زہد فیاض تھے۔ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری، ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفیئر میاں افتخار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر تعمیرات ملک شمیم احمد نمبر دار، ڈپٹی ڈائریکٹر پروڈکشن عامر یوسف، خیبر پختون خواہ کے صوبائی امیر مشتاق احمد سہروردی، ناظم طارق نقشبندی بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے زیر انتظام 6 مارچ 2011ء بروز بدھ بمقام ڈونگی کلاں نزد دولتالہ میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد ہوا۔ جس میں سات غریب گھرانوں کے بچے، بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئیں جبکہ دو غریب بچیوں کوسلائی مشین دی گئیں اور دو کو ویل چیئر دی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی پیر سید جابر علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف تھے۔ علاوہ ازیں صاحبزادہ مسکین علی شاہ حصال شریف بھی سٹیج پر موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 27 فروری 2011ء کو واہ کینٹ میں 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جسکی صدارت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کی۔ پاکستان اسٹیل ملز کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنر ل (ر) عبد القیوم مہمان خصوصی تھے۔
گذشتہ سال 19 اپریل 2009 کو ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی عہدیدار اور تعمیراتی ٹیم کے ایکسپرٹ ممبر نے جگہ کی dimention کرائی۔
پاکستان کی تاریخ کے حالیہ بدترین سیلاب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ تحریک منہاج القرآن راولپنڈی، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے کارکنان نے دن رات ایک کر کے متاثرین سیلاب کی خدمت کی۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کی جانب سے متاثرین کے لیے 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا امدادی سامان متاثرین تک پہنچایا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کے زیراہتمام مختلف علاقوں سے متاثرین سیلاب کے لئے بھیجے گئے امدادی قافلوں کی روانگی، اکوڑہ خٹک، نوشہرہ میں قائم منہاج خیمہ بستیوں میں سامان اور عید کے تحائف کی تقسیم کے مختلف مناظر
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں بلڈ ڈونرز کیمپ لگائے جاتے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مرحلہ وار منہاج یوتھ لیگ اور تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات کے تعاون سے پورے ملک میں منہاج ڈونر سوسائٹیز کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان کے قیام کے لیے بلڈ گروپنگ کیمپس کے انعقاد کا آغاز کیا ہے اس سلسلے میں پہلا بلڈ گروپنگ کیمپ تحصیل پنڈی گھیب (اٹک) میں 4 اپریل 2010ء کو لگایا گیا۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن واہ کینٹ کے زيراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب مورخہ 14 مارچ 2010 کو منعقد ہوئي۔ شاديوں کي يہ تقريب پی او ایف ویلفیئر شادی ہال واہ کینٹ ميں منعقد کي گئي، جس ميں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعليٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصي تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام دنیا بھر میں سیکڑوں تعلیمی ادارہ جات چل رہے ہیں جو جہالت کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ اسی سلسلہ کے تسلسل میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یو-کے کے تعاون سے مری بھوربن میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے قیام کا آغاز کیا گیا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.