سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویمن لیگ کے ویلفیئر پراجیکٹ ’’وائس‘‘ اور ’’ایگر‘‘ کے زیراہتمام آغوش گرائمر سکول سیالکوٹ (فار آرفن) میں عید گفٹ تقسیم کیے گئے۔ 2 ستمبر کو عیدالاحضی 2017ء کے موقع پر منہاج ویمن لیگ سیالکوٹ کی ضلعی صدر فاطمہ منور قادری کی قیادت میں ناظمہ پروفیسر حافظہ نازیہ حسین، ناظمہ ویلفیئر ارشاد قادری، سابقہ ناظمہ مالیات راحیلہ قادری اور فاطمہ فاؤنڈیشن سکول کی پرنسپل ثمینہ زاہد اور بچوں پر مشتمل وفد نے سکول کے طلباء میں عید گفٹ تقسیم کیے۔
منہاج القرآن اکیڈمی سیالکوٹ میں جشن آزادی کے موقع پر تقریب منعقدکی گئی۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کی صدر فاطمہ منور قادری سمیت خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اکیڈمی کے طلباء نے آزادی کے حوالے سے تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے، جسے شرکاء نے سراہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام گاؤں جودالہ میں محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کی صدارت محترمہ پروین اور محترمہ آمنہ بٹ نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں محترمہ عائشہ قادری نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
شہر اقبال سیالکوٹ میں صاحب میرج ہال میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کی معروف نعت خواں صائمہ محمد شریف نے حضرت واصف علی واصف کا خوبصورت لکھا ہوا کلام پیش کیا تو سامعین پر ایک رقت آمیز کیفیت چھا گئی اور ہال نعرہ رسالت سے گونج اٹھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیراہتمام مورخہ 21 مارچ 2012ء کو فائیو سٹار میرج ہال میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں تمام یونین کونسلز کی تنظیمات نے اپنے علاقے کی خواتین اور کارکنان کے ساتھ بھرپور شرکت کی
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام مورخہ 10 فروری 2012ء کو 3 اجتماعی شادیوں کی تقریب صاحب میرج ہال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی جسکی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک پنجاب منشاء اللہ بٹ تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دھدو بسراء کے زیراہتمام مدرسہ فاطمۃ الزہرہ للبنات کا افتتاح مورخہ 29 مئی 2011ء کو ہوا۔ افتتاح منہاج القرآن ویمن لیگ دھدو بسراء کی سرپرست زبیدہ بیگم نے کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام مختلف مقامات پر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں پروگرام منعقد کیئے گئے۔ اسی سلسلے میں مورخہ 20 فروری 2011ء کو صفدر علی بٹ کی رہائش گاہ پر ایک محفل نعت منعقد کی گئی۔ جس میں صغریٰ بی بی مہمان خصوصی تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سمبٹریال میں سیدہ کائنات کانفرنس 2010ء اور عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 15 اگست 2010ء کو منعقد ہوئی۔ میگا تقریب میں مرکز کی جانب سے نائب ناظمہ ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں میں علاقہ بھر سے ہر شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی شرکت کی۔
مورخہ 25 مئی 2010ء بروز منگل Four Star میرج ہال سمبڑیال میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق نے خصوصی شرکت کی۔ عرفان القرآن کورس کی 200 طالبات کے علاوہ علاقے کی مؤثر طبقہ سے تعلق رکھنے والی اکثر خواتین نے تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت مورخہ 14 ,15 اکتوبر 2009ء دو روزہ تنظیمی و تربیتی دورہ کیا گیا۔ اس دوران ڈسکہ، سیالکوٹ، اور سنمبڑیال کا دورہ کیا گیا۔ جس میں مرکز کی جانب سے فاطمہ مشہدی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ، ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ ویمن لیگ، اور انیلہ الیاس ڈوگر مرکزی ناظمہ تربیت نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.