سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے سلسلہ میں مائدہ ریسٹورنٹ میں قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، بشارت عزیز جسپال، میاں عبدالقادر قادری اور حاجی امین القادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تجدیدی و دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن خانگڑھ شریف ضلع گھوٹکی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مرکزی ناظم اعلی سندھ تحریک منہاج القرآن مخدوم ندیم ہاشمی نے تقریب کی صدارت کی۔ کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ عبدالستار چوہان، صوبائی صدر ایم ایس ایم علی قریشی، منہاج القرآن علماء کونسل سندھ کے صدر مفتی عبدالحفیظ کھوڑو، صدر منہاج القرآن صدر منہاج القرآن خانگڑھ حاجی مظفر حسین مہر، ناظم منہاج القرآن خان گڑھ علامہ حافظ عبدالقیوم نوناری اور رفقا وابستگان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام قائد ڈے سیمینار کا انعقاد بمبے گرل ریسٹورینٹ ایتوان (سیول سٹی) میں کیا گیا، جس میں مختلف دینی، سیاسی، طلباء، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ پروگرام میں انٹرنیشنل انٹرچینج ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر MR Mun ,Yong-jo نے بھی شیخ الاسلام کی عالمی انسانی خدمات کو سراہا اور پاکستان سے خاص محبت کا اظہار بھی کیا۔
تحریک منہاج القرآن کینیڈا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر 20 فروری تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں نقابت کے فرائض اینکر پرسن عارف شیخ ان کے ساتھ محمد ضیاء الحق رازی اور عبداللہ راجہ نے انجام دیئے، نوجوان قاری انس حسنین، قاری محمد شفیق نعیمی الازہری، قاری عبدالماجد نور نے تلاوت قرآن حکیم فرمائی جس کا ترجمہ علامہ قاری احمد اعوان ڈائریکٹر منہاج القران کینیڈا نے ارشاد فرمایا، قیصر جاوید UK سے آئے ہوئے مہمان نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی، خطبہ استقبالیہ خواجہ کامران رشید صدر منہاج القرآن کینیڈا نے دیا اور آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام قائد ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادی کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں پاکستان سے علامہ منہاج الدین قادری نے (شآنِ مولا علی علیہ سلام اور قائد ڈے) کے حوالے سے آن لائن شاندار اور پر اثر خطاب کیا۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن کے علاقہ ہلابیسہ ذولولینڈ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ضرورت مند فیملیز میں بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء، اور کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا گیا اور حضور سیدی شیخ الاسلام مدظلہ العالی کی صحت اور درازیٔ عمر کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن دبئی ٹیم نے قائد ڈے کی پروقار تقریب ایک خوبصورت مقامی پارک میں انعقاد کیا۔ حافظ مبشر نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا، آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت عابد حسین مغل نے حاصل کی، علامہ غلام دستگیر منہاجین نقابت کے فرائض انجام دیئے۔ اس موقع پر عبدالقیوم نے پاکستان سے تشریف لائے علامہ وقاص خالد منہاجین اور محمد ناصر کیانی سیکرٹری پی اے ٹی ایبٹ آباد اور دیگر مہمانان گرامی قدر کو شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا۔ حسب معمول اس موقع پر سالانہ درود پاک کی رپورٹ پیش کی گئی۔
منہاج سسٹرز دبئی کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محترمه زینب رفاقت نے حاصل کی۔ حمد بارى تعالی پیش کرنے کی سعادت محترمه خدیجہ رفاقت کو ملی جبکہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت محترمه صائقہ کاشف کو ملی۔ محترمه رابعہ قیوم نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔
تحریک منہاج القرآن سکھر کے زیراہتمام 20 فروری 2022ء کو قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القران سندھ محترم جناب مخدوم ندیم احمد ہاشمی، کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن اپرسندھ عبدالستار چوہان، صوبائی صدر MSM علی قریشی، نائب صدر MSM یاسر کھوسو، بشیر احمد جونیجو، اسلم جونیجو اور تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے ذمہ دارآن و کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن ڈہرکی سکھر ڈویژن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کی قائد ڈے تقریب 20 فروری 2022 کو منعقد ہوئی، اس موقع پر امیر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ مخدوم ندیم ہاشمی، صدر MSM سندھ علی قریشی، منہاج القرآن علما کونسل اپر سندھ علامہ عبد الحفیظ كهڑو، عبد الستار چوہان کوارڈینیٹر منہاج القرآن اپر سندھ نے شرکت کی۔ پروگرام میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔
برادر اسلامی ملک ترکی کے وفاقی وزیر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش نے منہاج یونیورسٹی لاہور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینی و تعلیمی خدمات کے معترف ہیں۔ اسلام اور بین المذاہب رواداری کیلئے منہاج القرآن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ان کی 71ویں سالگرہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور میں آ کر بہت خوشی ہوئی، امہ کو باوقار تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے۔
ترکی کے اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ برادر اسلامی ملک ترکی کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت ترکی کے وفاقی وزیر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش کر رہے تھے، اعلیٰ سطحی وفد نے نماز عصر گوشۂ درود میں ادا کی امامت پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش نے کروائی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، سہیل رضا و دیگر قائدین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا یوم پیدائش 19 فروری کو ہر سال کی طرح امسال بھی دنیا بھر میں منایا گیا، جس کا مرکزی پروگرام بعنوان ’’دعائیہ تقریب‘‘ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت فرمائی۔ زیب سجادہ دربار بابا فرید گنج شکر ؒ پیر احمد مسعود دیوان نے پروگرام کی صدارت کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی تقریبات 19 فروری 2022 کو پوری دنیا میں بڑے جوش اور ولولے کے ساتھ منائی گئی، آپ کی درازیٔ عمر اور صحت وتندرستی کے لئے بھی بھر پور دعائیں کی گئیں۔ اسی سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن ساؤتھ افریقہ کے رفقاء اراکین، ڈاکٹرز، بزنس کیمیونٹی، یوتھ، ویمن لیگ اور علماء کرام نے شاگرد رشید شیخ الاسلام علامہ طاہر رفیق نقشبندی کی رہائش گاہ پر بڑے جوش و جذبے اور عقیدت سے منائی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے آبائی گھر دارالفرید القادریہ جھنگ میں آپ کی 71ویں سالگرہ پر سالانہ قائد ڈے تقریب 19 فروری 2022ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت صاحبزادہ الحاج صبغت اللہ قادری نے کی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن جھنگ کے مقامی قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کے معززین نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.