سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع نمبر 2 لاہور کی تنظیمی ورکشاپ صدر لاہور رانا نفیس حسین کی زیرصدارت منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب و نگران لاہور رانا محمد ادریس قادری مہامن خصوصی تھے۔ ورکشاپ میں شفاقت مغل ناظم ممبر شپ، ضلعی صدر امجد حسین، ضلعی ناظم طارق الطاف، پی پی صدور و ناظمین اور کثیر تعداد عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے ضلع نمبر 5 کے ورکرز کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے رانا نفیس حسین صدر منہاج القرآن لاہور نے کہا کہ اسلام ایک ایسا بابرکت دین ہے جس کی برکتوں کی کوئی انتہاء نہیں۔ ہم جتنا بھی اس کی برکتوں پر غور کرتے ہیں اتنا ہی اس کی برکتیں وسیع تر ہوتی جاتی ہیں۔ کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب و نگران لاہور رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کے لیے دینِ اسلام کی کامل دین بنا کر نوع انساں کے لیے ہدایت کا سرچشمہ بنا دیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور ضلع نمبر 1 کی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس کی صدارت رانا نفیس حسین صدر منہاج القرآن لاہور نے کی۔ اس موقع پر رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب و نگران لاہور مہمانِ خصوصی تھے۔ ورکشاپ میں چوہدری امجد حسین ناظم تربیت، شفاقت مغل ناظم ممبر شپ، ضلعی صدر ڈاکٹر قاسم ، ضلعی ناظم قاری ظفر، پی پی صدور و ناظمین اور عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان گنماکین کے زیراہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نظامت تربیت کے علامہ محمود مسعود نے (رفاقت سیّدنا صدّیقِ اکبر رضی اللہ عنہ) کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ اس نشست میں تحریک منہاج القرآن جاپان کے رفقاء نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کنڈل شاہی وادی کشمیر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکیج تقسیم کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعضا جما دینے والی سردی میں منہاج ویلفیئر کے رضا کاروں کا انسانی خدمت کا جذبہ خون گرما دینے والا ہے۔ اللہ رب العزت یہ جذبہ سلامت رکھے اور اس کا اجر عظیم عطاء کرے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مسلسل تین روز سے وادی نیلم کشمیر کے دور افتادہ دیہاتوں میں گھروں میں محصور مستحقین میں گرم کپڑوں، راشن، رضائیوں، جرابوں، دستانوں پر مشتمل خصوصی ونٹر پیکیج تقسیم کیے جارہے ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام منعقدہ 7 ویں سالانہ ونٹر سٹڈی کیمپ میں گلگت بلتستان اور بلوچستان سے آئے ہوئے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن نے طلباء اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر سب سے زیادہ توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ 30 روزہ تربیتی کیمپ میں ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے طلباء مبارک باد کے مستحق ہیں، تعلیم اور تربیت ایسے عمل ہیں جن کا سلسلہ آخری سانس تک جاری رہنا چاہئے، یہی اسلام کی تعلیمات اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نوجوانوں کے لئے پیغام اور نصحیت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام زونز کی تنظیمات کے نائب ناظمین اعلیٰ، فورمز کے صدور نے اپنے اپنے زونز اور فورمز کی رپورٹ پیش کی۔ جس پر چیئرمین سپریم کونسل نے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔ سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں فہم دین پراجیکٹ کے اہداف اور سوشل میڈیا ورکنگ کونسل کی طرف سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی ٹریننگ کا ایک پلان پیش کیا گیا جس کی ہاؤس نے منظوری دی۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یوم وصال کے موقع پر منعقدہ ”تاجدار صداقتؓ“ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی سیرت و کردار امت کے لئے روشنی اور رہنمائی کا مینار ہے۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ حضور نبی اکرم ﷺ کے اسوۂ حسنہ کا عملی پیکر تھے۔ آپ کا دور خلافت، خلافت راشدہ کا ایک عہد بے مثال ہے۔ آپ نے انتظامی، سماجی شعبہ جات میں جامع اصلاحات کی بنیاد رکھی اور ریاست مدینہ کو نبوی پولیٹیکل وژن کے مطابق مستحکم بنایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ’’الہدایہ‘‘ کے زیراہتمام منعقدہ فہم القرآن پراجیکٹ کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں قرآن کے ساتھ اپنا عملی تعلق مضبوط بنانا ہو گا کیونکہ دنیا و آخرت کی کامیابی قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی ہے۔ انہوں نے تقریب میں شریک مختلف طبقہ ہائے فکر کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ نے ابتدا سے انتہا تک کے تمام علوم جمع کر دیئے گئے ہیں، قرآن مجید میں آداب تجارت و سیاست اور معاشرت سمیت انفرادی و اجتماعی زندگی سے متعلق ہر نوع کی راہنمائی موجود ہے۔
سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر راجہ زاہد محمود بھی موجود تھے۔ اس موقع پر باہمی دل چسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام ممبر شپ سیمینار کا انعقاد 24 جنوری 2022ء کو اولیو ریسٹورینٹ (انچھن سنگدو) میں منعقد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشل کوریا کے عہدیداروں سمیت شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی لائف ممبر شپ حاصل کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان گنماکین کے زیراہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے(شانِ سیدۂ کائنات فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا) کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ اس نشست کا آغاز بچوں نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول ﷺکا ہدیہ بھی پیش کیا گیا۔ اس نشست میں تحریک منھاج القرآن کے رفقا اور پاکستانی کمیونیٹی کے احباب نے شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استقامت ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے تربیتی نشست میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سٹاف ممبران، عہدیداروں اور قائدین کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلوص دل اور اخلاص سے جڑے رہنے میں استقامت ہے اور یہ استقامت ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضامن ہے۔ انہوں نے تربیتی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے انبیاء علیھم السلام کی سیرت اور قصص سے مختلف واقعات بیان کرتے ہوئے انسان کی روحانی ترقی پر زور دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے علمائے کرام کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنگ نظری اور عدم برداشت سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ علمائے کرام اختلاف رائے کا فراخ دلی کے ساتھ سامنا کریں، علمائے حق کبھی تنگ نظر نہیں ہو سکتے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خندہ پیشانی کے ساتھ ہرایک کی بات سنتے تھے اور کبھی ناگواری کا اظہار نہیں فرماتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلس کا یہ حسن ہوتا تھا کہ اس مجلس میں بیٹھنے والا ہر شخص دل کی بات بے خوف و خطر کرتا تھا اور اس کی بات سنی جاتی تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے صوبائی وزیر جنگلات سید صمصام علی بخاری سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی اور ان کے بھائی پیر سید طیب علی شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محیٰ الدین قادری نے سید صمصام علی بخاری سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی سید صمصام علی بخاری کو پہنچایا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.