سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے شب میلاد منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس 2021ء میں تکمیلِ تفسیرِ قرآن کے اِعلان کے فوری بعد یہ کلام خاک پاے شیخ الاسلام محمد لطیف الحسن بن مولانا محمد مستان شریف نوری (کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن) نے تحریر کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مینار پاکستان پر منعقدہ 38 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20سال قبل تفسیرِ قرآن کے کام کا آغاز کیا تھا۔ الحمدللہ 12 ربیع الاول کے مبارک دن یہ کام مکمل ہو گیا۔ تفسیر قرآن کا یہ کام عربی زبان میں ہے اور 16 جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 5 جلدوں پر تفسیر کا ملخص بھی تیار کر لیا ہے بہت جلد اس کے اردو اور انگریزی تراجم بھی تیار ہو جائیں گے۔ اس اعلان پر ہزاروں شرکاء نے کھڑے ہو کر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام اسلامک سنٹر رہندی میں یوم تاسیس منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ نے کیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی ایگزیکٹیو کونسل، یوتھ لیگ، منہاج نعت کونسل یونان سمیت تمام عہدیداران و کارکنان اور وابستگان منہاج القرآن نے بڑی تعداد میں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ اقبال احمد خاں کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ مورخہ 17 اکتوبر بروز اتوار لاہور DHA فیز 7 قبرستان میں بعد نمازِ ظہر دن 2 بجے ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی بخشش و مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے 41 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم اور نعلین پاک کے تصدق سے خدمت دین اور خدمت انسانیت کے باب میں تحریک منہاج القرآن نے چار دہائیوں کے مختصر عرصہ میں بہت سارے سنگ میل عبور کئے ہیں۔ الحمدللہ تحریک منہاج القرآن نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مثالی ادارے قائم کئے جن سے مستفید ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے ملتان میں تحریک کے 41 ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس صدی میں تجدید و احیائے دین کا شرف تحریک منہاج القرآن کو عطا فرمایا۔ تحریک منہاج القرآن کوئی روایتی مذہبی جماعت نہیں بلکہ احیاء و تجدید دین کی عالمگیر اور فروغ عشق رسول کی تحریک ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام سالانہ محفل عید میلاد النبی ﷺ 17 اکتوبر 2021 کو اسلامک سنٹر رہندی میں انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ارسلان خرم چیمہ اور ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان غلام عباس مصطفوی نے کی۔ عوام کی کثیر تعداد نے محفل میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام پورٹ لیش کی الرحمنٰ مسجد میں درود و سلام و نعت کی روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین کے علاوہ ڈبلن، لمرک، کارک، کارلو اور پورٹ لیش کے عشاقان مصطفیؐ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ روحانی محفل کے مہمان خصوصی برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے منہاج القرآن کے نوجوان سکالر علامہ حسن شیر انعمانی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے جگر گوشۂ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انبیاء علیھم السلام کو عظمتیں اور رفعتیں عطا فرماتا ہے۔ لفظ نبی اور نبوت کے چار معنی ہیں، یہ چاروں معنیٰ و مفہوم دراصل انبیاء علیھم السلام کی شانیں ہیں۔ اللہ رب العزت نے یوں تو ہر نبی کو ان چار شانوں سے نوازا لیکن اللہ تعالیٰ نے شان مصطفیٰ ﷺ میں سب شانیں جمع کر دی ہیں۔ میلاد کانفرنس کی صدارت جگر گوشۂ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحبزادہ سلطان شمس تبریز احمد مصطفیٰ العربی القادری نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انٹرفیتھ ریلیشنز اور پنجابی سکھ سنگت (PPS)کے زیراہتمام ”جشن ولادت محسن انسانیت“ کے عنوان سے ننکانہ صاحب میں خصوصی تقریب 16 اکتوبر بروز ہفتہ شام 5 بجے ہو گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خطاب کریں گے۔ یہ تقریب گوردوارہ جنم استھان شری گرونانک دیوجی، ننکانہ صاحب میں ہو گی۔ تقریب میں معروف سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات شرکت کریں گی، اس حوالے سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے کہا کہ منہاج القرآن بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اتحاد امت، بین المذاہب رواداری کیلئے جتنا کام کیا وہ تاریخ کا سنہرا باب ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی 38ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب 18 اکتوبر کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہوگی، تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے شہر لاہور سے پچاس ہزار سے زائد گھرانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اہلیان لاہور مرد و خواتین ہزاروں کی تعداد میں کانفرنس میں شرکت کرکے آقائے دوجہاں ﷺ سے محبت کا اظہار کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں و کارکنان نے لاہور میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔ شیخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔
گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں پنجابی سکھ سنگت کے زیراہتمام تاریخ میں پہلی مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کو منایا گیا، اس سلسلہ میں گوردوارہ ننکانہ صاحب میں محسنِ انسانیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر آپ نے کہا کہ آج ننکانہ صاحب کی سرزمین پر تاریخ رقم ہو گئی ہے کہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن منایا جا رہا ہے۔ ایک نئی تاریخ لکھی گئی ہے، جسے زمانہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم اہنگی میں یہ پاکستان کا پرامن چہرہ ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں پورٹ لیش کے گریل اینڈ چیل ریسٹورانٹ میں 15 اکتوبر 2021 کو ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے میلاد پاک منانے کی شرعی حیثیت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے بندوں کو اگر کوئی نعمت عطا فرمائے تو بندوں کو چاہیے کہ اس نعمت کا خوب خوشی سے اظہار کریں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام مرکزی محفلِ میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت حاجی عبد الرشید کی رہائش گاہ پر 15 اکتوبر 2021 کو ہوا۔ محفل میں آسٹریلیا سے علامہ محمد رمضان قادری ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا نے آن لائن خطاب کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام قومی کرکٹ ہیرو، عظیم لیگ سپن باؤلر عبدالقادر (مرحوم) کی یاد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نامور کرکٹرز نے عبدالقادر (مرحوم) کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں عبدالقادر (مرحوم) کے بیٹے سلمان قادر ان کی بیٹی نور فاطمہ ان کی نواسی اور خاندان کے دیگر افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.