سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ یوکے کے رہنماء علامہ محمد افضل سعیدی کے بھائی اصغر علی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل مدینہ الزھراء میں منعقد ہوئی۔ محفل میں برطانیہ بھر سے معروف علماء و مشائخ عظام کے علاوہ منہاج القرآن برطانیہ کے سکالرز، منہاج یورپین کونسل کے قائدین اور منہاج القرآن یورپ کے وابستگان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے فلسفہ موت و حیات کے حوالے سے اظہار خیال بھی کیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ اور وجملہ فورمز کی تقریب حلف برداری العزیز میرج ہال شیخوپورہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں تمام فورمز کے نو منتخب ضلعی اور پی پی عہدیداران نے حلف اٹھایا ۔ اس موقع پر تقریب کی صدارت محمد شکیل اعوان صدر تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ نے کی۔ تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران سمیت وہ تمام لوگ خوش نصیب ہیں جن کو مصطفوی مشن کی سنگت اور نسبت ملی ہے۔
منہاج القرآن ضلع ننکانہ صاحب کے زیراہتمام پاک گیرژن کالج ننکانہ صاحب میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں تمام فورمز کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔ اس موقع پر شیخ محمد اویس طاہر صدر تحریک منہاج القرآن ضلع ننکانہ صاحب نے تقریب کی صدارت کی۔ تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے تنظیمی دورہ مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ گئے، بدھ کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل آئیرپورٹ پہنچنے پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنما و ڈائریکٹر شعبہ جات نے آپ کا استقبال کیا۔
جامعہ الرشید کراچی اور مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے نصاب کمیٹی کے سربراہ مفتی احمد افنان کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل، نظام المدارس پاکستان اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی احمد افنان نے کہا کہ مدارس دینیہ کے علمی معیار اور وقار کی بحالی بڑا چیلنج ہے۔ مدارس دینیہ کو ایک دوسرے کے تعلیمی، تربیتی تجربات و مشاہدات سے استفادہ کرنا چاہیے تاکہ مدارس دینیہ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت کی جا سکے اور انہیں ملک و ملت کی حقیقی خدمت کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
نظام المدارس پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ میر محمد آصف اکبر نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ علامہ میر آصف اکبر نے عاشورہ محرم الحرام میں لا اینڈ آرڈر کے مثالی انتظامات اور اتحاد امت و بین الامسالک ہم آہنگی کے لیے بروئے کار لائی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ علامہ میر آصف اکبر نے پرائمری اور مڈل کلاس سے ترجمہ قرآن کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھائے جانے والے حکومتی فیصلہ کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن نارووال کی تقریب حلف وفاداری منعقد ہوئی، جس کی صدارت فیصل رفیق منہاجین صدر تحریک منہاج القرآن ضلع ناروول نے کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔ تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے تنظیمی و دعوتی نیٹ ورک پر روشنی ڈالی اور جدید ذرائع کے مطابق دعوت کو موثر بنانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد جامع مسجد بلال سول لائن سرگودھا میں کیا گیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت امام حسین علیہ السلام ایک فلسفہ اور فکر کا نام ہے، جو رہتی دنیا تک حق کی آواز بن کر زندہ رہے گا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سٹاف ممبران کے اعزاء و اقارب کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، فاتحہ خوانی کا انعقاد گوشہ درود میں کیا گیا، جس میں مرکزی سٹاف ممبران اور قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی۔ آخر میں علامہ حسن میر قادری نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرائی۔
مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے نصاب کمیٹی کے سربراہ مفتی احمد افنان کی قیادت میں نظام المدارس پاکستان کے مرکزی آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان علامہ عین الحق بغدادی سے ملاقات کی۔ علامہ عین الحق بغدادی نے وفد کو نظام المدارس پاکستان کے تحت طریقہ امتحانات بارے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن بلوچستان، کوئٹہ کے ضلعی اور صوبائی رہنماوں سمیت مختلف عمائدین نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور تنظیمی وزٹ کے سلسلہ میں کوئٹہ میں ہیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے صوبائی و ضلعی قائدین نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کو اپنی ضلعی تنظیمات کی کارکردگی کے متعلق بتایا، جسے انہوں نے سراہا۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میاں ریحان مقبول، منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر علوی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈی جی خان کے زیراہتمام فورٹ منرو میں تین روزہ تنظیمی و تربیتی اور تفریحی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، نظامت تربیت کے ناظم پروفیسر محمد سلیم، علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے خصوصی شرکت کی۔ کیمپ میں تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے 200 سے زائد ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نارتھ ویسٹ سنٹر کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ ’’شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ میں علامہ حافظ محمد ادریس الازہری (پرنسپل منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک) نے خطاب کرتے ہوئے داستان کربلا اور واقعہ کربلا کو بیان کیا اور کہا کہ آج ہم جن ہستیوں کا ذکر کر رہے ہیں وہ ہستیاں نہ تو کوئی عام ہستیاں ہیں، نہ ان کی شھادتیں کوئی عام شہادتیں ہیں، بلکہ اللہ رب العزت نے جیسے انھیں منفرد اور بے مثل مقام عطا فرمایا اسی طرح ان کی شہادت کو بھی بے مثل مقام عطا فرمایا ہے۔
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن کے دعوتی لائحہ عمل اور جدید ذرائع کے مطابق دعوت کو موثر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.