سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ پر آغوش کمپلیکس میں قائد ڈے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر آغوش کمپلیکس، تحفیظ القرآن کا سٹاف، طلباء اور انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔
تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ کرام، طلباء اور انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جس کے مرد و زن دونوں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں۔ تعلیم انسان میں حقوق و فرائض کا شعور پیدا کرتی ہے اور اسے اخلاق کے ساتھ ساتھ اچھے برے کی تمیز بھی سکھاتی ہے۔ تعلیم ہی کی بدولت اللہ تعالیٰ نے انسان کو افضلیت عطا فرمائی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج گرلز کالج میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی خدمات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلہ میں ’’فاونڈرز ڈے‘‘ پر منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’بین المذاہب روادری سیمینار‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ یہ تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور کے سکول آف ریلیجئس اینڈ فلاسفی نے منعقد کی تھی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن دنیا بھر میں بین المذاہب ہم اہنگی اور روادری کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔
حریک منہاج القرآن سانگلہ ہل پی پی 131 ننکانہ صاحب کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن سانگلہ ہل اور گردونواح سے اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی۔ انجینئر رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ننکانہ کے زیر اہتمام سفیر امن سیمینار بسلسلہ قاٸد ڈے کا انعقاد کیا گیا، جس میں انجینئر رفیق نجم (ناٸب ناظم اعلی کوآرڈینیشن TMQ) نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خالد محمود طاہر (ضلعی ناظم TMQ) ننکانہ صاحب نے بھی اظہار خیال کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیرانتظام منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈاھرانوالا میں ڈاھرانوالا پی پی 241 ضلع بہاولنگر سی کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی حیدرآباد آمد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ناظم تنظیمات زادہ احمد حسن فاروقی نے اجلاس کی صدارت کی۔
نیشنل انٹرفیتھ پیس ایوارڈ 2021ء کی تقریب باغ جناح لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب رواداری پیر ڈاکٹر نورالحق قادری نے منہاج القرآن کے انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کو ایوارڈ دیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف مذاہب کے نمائندے اور رہنماء بھی تقریب میں موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل کلورکوٹ موندے والا ہیتو میں قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علامہ علی اختر اعوان نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر الطاف حسین خان ناظم منہاج القرآن ضلع بھکر اور عبدالواحد لودھرا ناظم منہاج القرآن تحصیل کلورکوٹ مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن بورے والا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی پنجاب سردار شاکر مزاری نے کی۔ اس موقع پر صدر بار کونسل بورے والا سلمان یوسف گھمن ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پروفیسر قربان علی قاصر نے شیخ الاسلام کی زندگی پر روشنی ڈالی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع وہاڑی ہیڈکوارٹر کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریبات کے سلسلہ میں سالانہ محفل سماع ’’حیدریم‘‘ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں معروف قوال زین زوہیب و ہمنواوں نے پرفارم کیا۔ محفل سماع میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
منہاج القرآن لالیاں چنیوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سفیر امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آپ نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی، دینی و ملی اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن بھوانہ چنیوٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سفیر امن کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قومی، ملی، علمی اور عالمی خدمات پر روشنی ڈالی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.