سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منعقد ہوا، جس میں ماہ جنوری کے دوران 7 ارب 82 کروڑ 84 لاکھ 63 ہزار اور 303 بار درود پاک بطور ہدیہ ایصال ثواب پیش کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن شہداد پور کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ محمد محسن منہاجین نے خطاب کیا اور رفاقت سازی مہم حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے رہنماء محمد انور قریشی منہاجین، صدر منہاج القرآن شہداد پور محمد رمضان، آصف مرزا، ایم ایس ایم کے احمد علی قریشی، محمد عرفان نوشاہی اور ذمہ داران منہاج القرآن نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گھوٹکی سندھ کے زیراہتمام درس قرآن منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کے شاگرد علامہ محمد محسن منہاجین نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈھرکی سندھ کے زیراہتمام درس قرآن منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ محمد محسن منہاجین نے خطاب کیا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریا ایسٹ آسڑیلیا کے صدر محمد خبیر نے مرکزی سیکرٹریٹ اور منہاج یونیورسٹی کا وزٹ کیا۔ ریجنل صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریہ ایسٹ (آسٹریلیا) محمد خبیر نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرکزی رہنماؤں جی ایم ملک اور نوراللہ صدیقی سے ملاقات بھی کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گھوٹکی کا تنظیمی اجلاس امیر منہاج القرآن اپر سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رفاقت سازی مہم کو بھرپور طریقے سے مکمل کرنا ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام قائد ڈے تقریبات 2021 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی شادی ہال والٹن روڈ پر منعقد ہوئی۔ تقریب سے انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ، راجہ زاہد محمود قادری نائب صدر پاکستان عوامی، حافظ غلام فرید صدر منہاج القراں لاہور اور نائب صدر محمد اصغر ساجد نے خطاب کیا۔
منہاج انٹرنیٹ بیورو کے سینئر ویب ماسٹر صابر حسین بھٹی کے ماموں جان انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن بھاگٹانوالہ سرگودھا شرقی کے زیراہتمام حاجی محمد یسین کی رہائش گاہ پر تربیتی کنونشن منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں تحریک اور قائد تحریک کی فکر کو شرکاء تک پہنچائی۔
منہاج القرآن سرگودھا شرقی کے زیراہتمام نواحی چک 36 جنوبی میں علامہ ملازم حسین اور محمد احسان کی میزبانی میں تربیتی نشست کا انعقاد ہوا۔ نشست میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن سرگودھا شرقی چک 98 شمالی میں چوہدری مظفر سرویا کی میزبانی میں تربیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تحریک اور قائد تحریک کی فکر شرکاء تک پہنچائی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ پر ہم زیادہ سے زیادہ منہاج القرآن کے رفقاء بنانے کا ہدف پورا کر رہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پیر سید شاہد رسول گیلانی سہروردی رح کے وصال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تعزیتی وفد کیساتھ لاہور میں پیر سید شاہد رسول گیلانی کے گھر گئے اور ان کے صاحبزادے پیر سید اویس شاہد سے اظہارِ تعزیت کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی دجارت کے لیے دعا کی۔
تحریک منہاج القرآنکے دیرینہ رفیق اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی میڈیکل کونسل کے سابقہ ہیڈ ڈاکٹر نورالامین اور ان کی اہلیہ روڈ ایکسیڈنٹ مین وفات پا گئے، انا للہ و انا لیہ راجعون۔ حادثہ کے وقت وہ فیملی کے ساتھ سوات جا رہے تھے۔ ان کے انتقال پر تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام سابق چیف آرگنائزر منہاج یوتھ لیگ، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب حبیب اللہ بٹ اور سابق صدر منہاج یوتھ لیگ زاہد الیاس میر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.