سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے اعلیٰ سطحی وفد نے مورخہ 26 فروری 2009ء کو پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، نائب صدر چودھری ظفر اقبال، پاکستان عوامی تحریک کے صدر طارق چودھری، ناظم منہاج القرآن فرانس فیصل علی قادری، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک محمد سہیل بٹ اور ناظم ویلفیئر مہر محمد ارشد نے شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور میں "منہاج سپورٹس" کے زیراہتمام عالمی سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر ’’سپورٹس فیسیٹول‘‘ مورخہ 23 فروری 2009ء کو شروع ہوا۔ سپورٹس فیسٹیول کا باقاعدہ طور پر آغاز افتتاحی تقریب سے ہوا۔
برطانوی پارلیمنٹ کے پانچ معزز اراکین 25 فروری 2009ء کو منہاج القرآن انٹرنشنل لندن سنٹر وزٹ کے لیے تشریف لائے۔ 5 رکنی اراکین پارلیمنٹ کے وفد میں Julie MacDougall، Lindsay Roy، محمد سرور، Russell Brown، اور لینڈسے روئے کے ریسرچ اسسٹنٹ Kirsty Mc Cullegh شامل تھے۔
بارسلونا، سپین کے معروف کالج Institut Thau کے طلبہ و طالبات نے مورخہ 24 فروری 2009ء کو اپنے اساتذہ کے ہمراہ منہاج اسلامک سنٹر کا معلوماتی دورہ کیا۔ مسجد پہنچنے پر منہاج القرآن بارسلونا کے نائب ناظم ویلفیئر چودھری پرویز اختر نے ان کا استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58ویں سالگرہ کی عظیم الشان تقریب مورخہ 23 فروری 2009ء کو منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مورخہ 23 فروری 2009ء کو تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم گوشہ درود میں تشریف لائے۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب امیر تحریک بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان اور دیگر مرکزی قائدین بھی آپ کے ساتھ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ جہاں تلاوت و نعت کے ساتھ ساتھ قوال حضرات اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صاحبزادہ حسین محی الدین قادری جبکہ صدارت برطانیہ میں مرکزی صدر ابو آدم الشیرازی کریں گے۔
طویل سکوت کے بعد 19 فروری 2009ء کا تاریخ ساز دن خطہ کشمیر کے دارالخلافہ میں تحریک منہاج القرآن بہار لے کر طلوع ہوئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں العمر ماڈل پبلک سکول مظفر آباد میں شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے رفقاء اور قائدین نے شرکت فرمائی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف اور لاہور کی جملہ تنظیمات کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات مورخہ 22 فروری 2009ء کو ہوئی۔ ملاقات کے لئے امام اعظم امام ابوحنیفہ ہال میں خصوصی نشست منعقد کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں ایک نئے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر کا قیام عمل میں آیا۔ یہ سینٹر ردر گلین کے علاقے میں قائم کیا گیا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب مورخہ 21 فروری کو گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے۔
برصغیر پاک و ہند کی معروف علمی و ادبی اور روحانی ہستی حضرت پیر سید نصیرالدین نصیر شاہ کی رحلت پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے گولڑہ شریف اسلام آباد جا کر تعزیت کی۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں وفد مورخہ 20 فروری 2009ء کو پیر سید نصیرالدین شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی رہائش گاہ گولڑہ شریف گیا۔ وفد میں سردار منصور خان، امیر پنجاب علامہ احمد نواز انجم اور دیگر مرکزی قائدین بھی شامل تھے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔ تعزیتی وفد میں شیخ الاسلام کے ساتھ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور دیگر مرکزی قائدین بھی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر "عالمی امن سیمینار" مورخہ 20 فروری 2009ء کو ہالیڈے ہوٹل اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر سید مرتضیٰ فصول نے کی۔
شيخ الاسلام کي 58 ويں سالگرہ کے سلسلہ ميں دنيا بھر ميں منہاج القرآن کي تنظيمات اور مراکز پر شاندار تقاريب منعقد ہوئيں۔ دنیا کے پانچوں براعظموں یورپ، برطانیہ، خلیج، امریکہ، نارتھ امریکہ، افریقہ اور جنوبی ایشیاء کے 100 سے زائد ممالک اور ملک بھر ميں سالگرہ کو دھوم دھام سے منايا گيا۔
شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کي 58ويں سالگرہ مورخہ 19 فروري 2009ء کو دنيا بھر ميں منائي گئي۔ سالگرہ کي مرکزي تقريب تحريک منہاج القرآن کے مرکزي سيکرٹريٹ لاہور ميں منعقد ہوئي۔ اس تقريب کا آغاز شب نو بجے ہوا۔ دو مرحلوں پر مشتمل اس تقريب کے پہلے سيشن کي صدارت امير تحريک مسکين فيض الرحمن دراني نے کي۔ جبکہ دوسرے مرحلے ميں شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري نے خصوصي طور پر شرکت کي۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.