سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے 11 جنوری کو سماء ٹی وی کے براہ راست پروگرام "بجلی کا بحران اور اس کا حل" میں شرکت کی۔
کالج آف شریعہ کی بزم منہاج اور تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ مورخہ 31 دسمبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔ یہ ورکشاپ فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہوئی۔ اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی فکری، تحقیقی، تحریری و تربیتی صلاحتیوں کو اجاگر کرنا تھا۔
کالج آف شریعہ کی بزم منہاج کے زیراہتمام ڈاکٹر ظہور اللہ الازھری کے اعزاز میں خصوصی اعزازی تقریب 12 جنوری 2009ء کو منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر ظہور اللہ الازھری کی پی ایچ ڈی کی تکمیل پر یہ تقریب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدرات پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف 11 جنوری 2009ء کو ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
منہاج یورپین کونسل کا سالانہ اجلاس 17 جنوری بروز ہفتہ کو سپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہو گا جس میں منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کی ملکی تنظیمات کے صدور و سیکریٹریز بھی شرکت کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام آریزو شہر میں جامع مسجد منہاج القرآن میں شہادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ اس مجلس میں صدر مجلس شوریٰ MQI اٹلی محمد علی بھاگت، مرکزی تنظیم کے صدر منشاد احمد گوندل اور نائب صدر حاجی اعجاز احمد اور ناظم سمیع اللہ وڑائچ اور سابق ناظم جاوید اقبال کے علاوہ نصیب احمد، نصیر احمد (کومو) اور امتیاز احمد (کارپی)نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز چوہدری محمود علی نے گزشتہ دنوں اردن کے سفیر ڈاکٹر صالح رضا سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسلام آباد میں اردنی سفیر کے دفتر میں ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیراہتمام مرکز منہاج القرآن میں امام عالیمقام، امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کر بلا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان "شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس" منعقد ہوئی۔
مورخہ 7 جنوری کو گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا پروگرام ایک ساتھ منعقد ہوا۔ اس پروگرام کو شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے خصوصی طور پر منعقد کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو میں ہر سال کی طرح امسال بھی 3 جنوری کو امام حسین علیہ السلام کی عظیم شہادت کی یاد میں ایک شاندار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں شرکت کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک سے علامہ ظہیر احمد قادری مہمانِ خصوصی کے طور پر تشریف لائے تھے۔
پیر حضرت صوفی محمد صادق رحمۃ اﷲ علیہ کی یاد میں تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر تعزیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر علی اکبر الازہری، شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، دیگر مرکزی قائدین تحریک منہاج القرآن، سٹاف ممبران اور کالج آف شریعہ کے اساتذہ نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں مورخہ 2 جنوری 2009ء کو ان کے دورہ فرانس کے اختتام پر الوداعی عشائیہ دیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی موجود نیشنل ایگزیکٹیو کونسل اور سابقہ عہدیداران کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
سالانہ کیلنڈر 2009ء از منہاج القرآن پبلی کیشنز
یکم جنوری 2009ء کو صدر مجلس شوریٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی محمد علی بھاگت اور سابقہ ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی جاوید اقبال نے منہاج القرآن ویمن لیگ اٹلی کی عہدیداران کے ہمراہ آریزو شہر کا تنظیمی دورہ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ہونے والے شہراعتکاف 2009ء میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ منہاج القرآن گرلز کالج میں منعقد ہونے والے شہر اعتکاف میں امسال اعتکاف 2009ء کو تنظیمی و تربیتی اعتکاف کا نام دیا گیا تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.