سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر مورخہ 30 نومبر 2008ء بروز اتوار صبح 10 بجے ایوان اقبال کمپلیکس لاہور آل پاکستان یوتھ سمینار میں منعقد ہوا۔ یہ سیمینار منہاج القرآن یوتھ لیگ اور اقبال اکیڈمی پاکستان کے زیراہتمام ہوا جس کا عنوان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے شعر کا موضوع "اسلام تیرا دیس ہے تو مصطفوی ہے" تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 30 نومبر 2008ء کو پیرس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر منہاج یورپین کونسل سید محمد ارشد شاہ نے کی۔
تحریک منہاج القرآن اوسلو، ناروے کے مرکز پر مورخہ 29 نومبر بروز ہفتہ کی شب ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں جگر گوشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحبزادہ حسن محی الدین قادری صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی شرکت کی۔
صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری ہفتہ کی شام چھ بجے تحریک منہاج القرآن اوسلو کے کارکنان سے خطاب فرمائیں گے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز منہاج یونیورسٹی میں بزم منہاج سیشن 08-2007ء کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات مورخہ 27 نومبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔ پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس تقریب کی صدارت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی ذیلی تنظیم "منہاج مصالحتی کونسل" نے گذشتہ دنوں مصر کا دورہ کیا۔اس وفد میں علامہ نور احمد نور، اعجاز احمد وڑائچ، محمد اصغر، ضیعم شوکت، شگفتہ محمود، اسماء شریف اور عقیل قادر شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے انٹرنیشنل کی ذیلی تنظیم منہاج مصالحتی کونسل واحد اسلامی و مذہبی تنظیم ہے جس کو اوسلو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اوسلو حکومت نے منہاج مصالحتی کونسل کی خدمات کو سراہتے ہوئے 2008ء کا ایوارڈ منہاج مصالحتی کونسل کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام کراچی میں ایک روزہ تربیتی کیمپ منعقد ہوا۔ یہ تربیتی کیمپ منہاج القرآن اسلامک سنٹر بن قاسم میں مورخہ 22 نومبر 2008ء کو منعقد ہوا۔ کیمپ میں مہمان خصوصی حاجی محمد اقبال صاحب امیر تحریک منہاج القرآن کراچی، سید محمدظفر اقبال نائب امیر کراچی، قیصر اقبال قادری نائب امیر کراچی، علامہ عطا محمد فہیم ناظم تربیت کراچی،
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین پر آئے روز ہونے والے مظالم کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ یہ مظاہر مورخہ 21 نومبر 2008ء کو لاہور پریس کلب کے سامنے ہوا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔
ناظم اعلیٰ تحرک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اپنے دورہ اندرون سندھ میں متعدد مشائخ اور پیران عظام سے ملاقاتیں کیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام پہنچایا۔ اس سلسلہ میں 21 نومبر 2008ء بروز جمعۃ المبارک سکرن ضلع نواب شاہ میں درگاہ پیر ذکری میں پیر سید منظور احمد ذکری مدظلہ العالی سے پہلی ملاقات کی۔
بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام سالانہ محفل نعت 20 نومبر 2008ء کو ہوئی۔ اس پروگرام کو مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود کے ہال کی چھت پر منعقد کیا گیا۔
منہاج القرآن گرلز ہائی سکول حضرو میں عرفان القرآن کورس جاری ہے۔ کورس کا آغاز تین نومبر 2008 کو ہوا۔ تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت کے سینئر نائب ناظم حافظ محمد سعید رضا بغدادی اس کورس کے معلم تھے۔ عرفان القرآن کلاس میں جماعت ہفتم تا دہم کی طالبات کے علاوہ اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔
منہاج یورنیورسٹی کے طالبعلم ڈاکٹر غلام محمد قمر الازہری مصر میں ریڈیو قاہرہ کے لیے خدمات دیں گے۔ انہیں ریڈیو قاہرہ نے پروگرام ٹیچر کی حیثیت سے منتخب کیا ہے۔ انہوں نے 1994ء میں منہاج یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ فارغ التحصیل ہونے کے بعد اعلیٰ تعلیم کیلئے الازہر یونیورسٹی مصر چلے گئے جہاں انہوں اعلیٰ نمبروں سے ایم فل اور PhD کی۔
منہاج نیوز، تحریک منہاج القرآن کا آفیشل خبرنامہ دیکھیں اور ہمیں اپنے تبصرے سے نوازیں تاکہ ہم اسے مزید بہتر طریقے سے پیش کر سکیں۔ شکریہ
چھٹی سالانہ محفل قرات و نعت بسلسلہ یوم وصال حضور قدوۃ الاولیاء شیخ المشائخ سیدنا طاہر علاؤالدین قدس سرہ العزیز القادری الجیلانی البغدادی
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.