سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکولز کے میٹرک کے حالیہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب مورخہ 26 اگست 2008ء کو منعقد ہوئی۔ اس تقریب کو ٹیلنٹ ایکسیلنس ایوارڈ کے نام سے غزالی ہال لاہور میں منعقد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم کے زیراہتمام سہ روزہ دورہ بخاری و مسلم کے دوسرے روز کا آغاز 24 اگست کو جامع مسجد گھمکول شریف برمنگھم میں ہوا۔ جس میں دنیا بھر سے علماء و مشائخ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کی ایگزیکٹیو ممبران نے مورخہ 24 اگست 2008ء کو ستاوانگر۔ ناروے کا دورہ کیا۔ اس دورے کی دعوت ڈائریکٹر منہاج القرآن ستوانگر محترم حافظ محمد عابد کاشمیری اور اُن کی مسز محترمہ ساجدہ مصطفیٰ نے دی تھی۔
نظامت اجتماعات کے زیراہتمام شہر اعتکاف 2008ء کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ 24 اگست 2008ء کو منعقد ہوا۔ اس کیمپ کا انعقاد جامع المنہاج بغداد ٹاون، ٹاون شپ کی مرکزی اعتکاف گاہ میں منعقد کیا گیا۔ اس میں شہر اعتکاف 2008ء کے لیے خدمات سرانجام دینے والے سینکڑوں رضا کاروں، خدام اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔
مؤرخہ 23 اگست 2008ء کو تحریک منہاج القرآن کی نئی اردو ویب سائٹ جاری کر دی گئی۔ ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں واقع منہاج انٹرنیٹ بیورو میں ہوئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین نے ویب سائٹ کی تفصیلی بریفنگ دی اور اس پر مہیا کردہ سہولتوں سے مہمانان گرامی کو آگاہ کیا۔ شیخ زاہد فیاض نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔
مورخہ 23 اگست 2008ء کو منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام B.A کے رزلٹ کے اعلان اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ملک ندیم کامران صوبائی وزیر خوراک حکومت پنجاب تھے۔ جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نذیر رومانی نے خصوصی شرکت کی۔
سہ روزہ دورہ بخاری و مسلم کا آغاز مورخہ 23 اگست 2008ء کو جامع مسجد گھمکول شریف برمنگھم میں ہوا۔ جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ افریقہ، ہالینڈ، اسپین، فرانس، ناروے، کینیڈا اور شام کے علماء و اہل علم حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مورخہ 17 اگست کو شب برات کا عظیم الشان سالانہ روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی نے کی۔ جبکہ مہمانان گرامی میں قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے دورہ یورپ میں 12 اگست کو ہالینڈ پہنچے جہاں سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد بھی آپ کے ساتھ تھے۔ ہالینڈ کی تمام تنظیمات نے صدر ڈاکٹر عابد عزیز خان کی سرپرستی میں آپ کا شاندار استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیراہتمام جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ اس سلسلہ میں 14 اگست 2008ء کی صبح فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک تقریب منعقد کی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری گزشتہ دنوں اپنے دورہ یورپ میں ناروے تشریف لے گئے جہاں ناروے تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنان نے آپ کا بھرپور استقبال کیا۔ اس دورہ میں معمول کی تحریکی سرگرمیوں کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے وفد نے آپ سے خصوصی ملاقات بھی کی۔
منہاج یورپین کونسل کا خصوصی اجلاس 11 اگست بروز پیر اوسلو ناروے میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کی جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خصوصی شرکت کی۔
مؤرخہ 9 اگست 2008ء کو منہاج القرآن پبلی کیشنز کی نئی ویب سائٹ جاری کی گئی۔ اس ویب سائٹ پر حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور خطابات کو آن لائن خریداری کے لئے مہیا کیا گیا ہے۔ مؤرخہ 9 اگست کو ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری حالیہ دورہ یورپ کے دوران ناروے کے دارالحکومت اوسلو تشریف لے گئے، جہاں آپ کے استقبال کے لیے ناروے سمیت فرانس، اٹلی، ڈنمارک، یونان اور دیگر یورپی ممالک کے تحریکی احباب اور رفقاء و کارکنان موجود تھے۔
مورخہ 7 اگست 2008ء بروز جمعرات بوقت 09:30 بجے صبح صاحبزادہ حسن محی الدین قادری (صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) اور ڈاکٹر رحیق احمد عباسی صاحب ناظم اعلیٰ (منہاج القرآن انٹرنیشنل) یورپ کے تنظیمی دورہ کے سلسلہ میں کوپن ہیگن ائیر پورٹ پر تشریف لائے تو کارکنان منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.