سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام مورخہ 30 جولائی 2008ء کو کھوائی چُنگ میں عظیم الشان معراجِ مصطفیٰ کانفرنس منعقدہوئی۔ اس پروگرام کا اہتمام منہاج القرآن اسلامک سینٹر کھوائی چنگ نے کیا تھا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ ایم آئی ایس باچہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانک کانگ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد نسیم نقشبندی اور دیگر قائدین تحریک بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
حضرت خواجہ زندہ پیر کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب جامع مسجد گھمکول شریف برمنگھم میں 27 جولائی کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علماء و مشائخ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب کی صدرات صوفی جاوید اختر نے کی۔ صوفی عبد اللہ، سفیر یورپ علامہ الحاج نزیر احمد، علامہ نیاز احمد صدیقی، مفتی عبدالرسول منصور، مفتی گل الرحمن قادری، راجہ سلیم اختر، ابو آدم الشیرازی، میلاد رضا قادری اور دیگر علماء و مشائخ بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زہراہتمام کارپی میں آل اٹلی تنظیمات کا ورکرز کنونشن مورخہ 26 جولائی 2008 کو منعقد ہوا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کنونشن کی صدارت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری مورخہ 24 جولائی 2008ء کو اپنے دورہ یورپ میں اٹلی پہنچے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، سینئر نائب صدر یورپین کونسل محمد نعیم چوہدری بھی آپ کے ساتھ تھے۔
تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری جو کہ پی ایچ ڈی کے لیے آسٹریلیا جا رہے ہیں، کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب مورخہ 18 جولائی 2008ء کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے دانش ہال میں منعقد ہوئی۔
مورخہ 18 جولائی کو برطانیہ کی لوکل گورنمنٹ کے وفد نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک اور رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور کرنل (ر) محمد احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان سیدنا صدیق اکبر (رضی اللہ عنہ) کانفرنس 10 جولائی کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی جبکہ مہمان خصوصی شیخ الحدیث انوار العلوم ملتان محترم علامہ سید ارشد سعید کاظمی تھے۔ صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ممبر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسین محی الدین قادری اور صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری المدنی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پندرہ روزہ عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب مورخہ 6 جولائی 2008ء بروز اتوار قصر ذوق بینکوئیٹ ہال گلبرگ لاہور میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں مجدد عصر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن مورخہ 5 جولائی کو منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاون ٹاون شپ میں منعقد ہوا جہاں فٹبال گراؤنڈ میں وسیع و عریض خوبصورت پنڈال بنایا گیا تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس پروگرام کی صدارت کی جبکہ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور ممبر سپریم کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
محفل سماع اور مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی (ص) کا پروگرام 5 جولائی کو منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاون میں منعقد ہوا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے علاوہ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ قادری المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بیٹے محترم صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی شادی 27 جون 2008ء کو منعقد ہوئی۔ دعوت ولیمہ 28 جون کو ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان محترم سید یوسف رضا گیلانی نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں تقریب ولیمہ میں ملک بھر سے سیاستدانوں، ٹیکنوکریٹس، وکلاء، ڈاکٹرز، علماء و مشائخ، فنکار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین تشریف لائے۔
چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو نے بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے تحت مورخۂ 22 جون 2008 بروز اتوار کو صبح 10 بجے ہمدرد ہال لٹن رو ڈ لاہور میں یوتھ سیمنار بعنوان ’’نیاز مانہ زمانہ نئے صبح شام پیدا کر‘‘ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ میں شامل ہونے والے نئے 600 ممبرز نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس مورخہ 22 جون کو لاہور میں شروع ہو گیا ہے۔ اسے منہاج کالج برائے خواتین کے سالانہ تربیتی کورس کے سلسلہ میں منعقد کیا گیا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں مؤرخہ 21 اور 22 جون کو "دفاع شان سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ (علم حدیث کی روشنی میں)" کے موضوع پر دو نشستوں میں خطابات ریکارڈ کروائے۔ پہلی نشست 5 گھنٹے جبکہ دوسری نشست 6 گھنٹے پر مشتمل تھی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.