تمام سرگرمياں

فیصل آباد میں 21 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
کالج آف شریعہ میں بزم اور منہاج سپورٹس کی تقریب حلف برداری

کالج آف شریعہ میں بزم اور منہاج سپورٹس کی تقریب حلف برداری

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز منہاج یونیورسٹی میں ’’بزم منہاج‘‘ اور ’’منہاج سپورٹس‘‘ سیشن 08-2007ء کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری مورخہ 28 نومبر کو ہوئی۔ اس موقع پر پرنسپل کالج آف شر یعہ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ بزم منہاج کے نومنتخب نمائندوں میں خرم شہزاد (صدر)، وقاص یونس (نائب صدر)، نصیر الدین چشتی (جنرل سیکرٹری)، عرفان جاوید (پریس سیکرٹری)، محمد علی فیصل (فنانس سیکرٹری)، جہانگیر شکور (جوائنٹ سیکرٹری) شامل ہیں۔ منہاج سپورٹس کے عہدیداروں میں محمد عابد طاہری (صدر)، مدثر علی ساجد (نائب صدر)، عاصم الیاس (جنرل سیکرٹری)، شبیر احمد (پریس سیکرٹری)، شعیب اسرائیل (فنانس سیکرٹری) اور اویس احمد (جوائنٹ سیکرٹری) شامل تھے۔ بزم منہاج اور منہاج سپورٹس کے تمام عہدیداروں نے حلف برداری کی اس تقریب میں شرکت کی اور حلف اٹھایا۔ تقریب حلف برداری میں مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی (چیف الیکشن کمشنر منہاج یونیورسٹی)، پروفیسر عبدالقدوس درانی (ڈپٹی الیکشن کمشنر منہاج یونیورسٹی)، میاں محمد عباس نقشبندی (کوآرڈینیٹر)، رانا محمد اکرم قادری (نگران بزم منہاج) اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔

28 نومبر 2007ء
بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام سالانہ محفل قرات و نعت

بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام سالانہ محفل قرات و نعت

بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام پانچویں سالانہ محفل قرات و نعت جامع مسجد منہاج القرآن میں منعقد ہوئی۔ یہ محفل تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شہزادہ غوث الوریٰ شیخ المشائخ قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رضی اللہ عنہ کے یوم وصال کے سلسلے میں منعقد کی گئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے جگر گوشہ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے اس محفل کی صدارت کی۔ مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن خان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، علامہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، شمیم احمد نمبردار، محمد سلیم یوسفی، کوآرڈینیٹر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز میاں محمد عباس نقشبندی، سینئر نائب ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، حاجی راحت حبیب، رانا محمد اکرم قادری، علامہ حافظ نعیم الرحمٰن قادری، حافظ محمد زاہد، تنویر حسین اور شیخ محمد فاروق دیگر معزز مہمانوں میں شامل تھے۔

27 نومبر 2007ء
سہ ماہی العلماء کی ویب سائٹ کا افتتاح
جھلکیاں اجلاس جنرل کونسل پاکستان عوامی تحریک
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چچا جان کی نماز جنازہ
مرکزی صدر ایم ایس ایم کا بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا وزٹ
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین کی مزار اقبال پر حاضری
اقبال ڈے پر کالج آف شریعہ میں تقریری مقابلہ
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام فری آئی کیمپ
شیڈول نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض
گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی (ص)
انوار اختر ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کی نمازہ جنازہ

انوار اختر ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کی نمازہ جنازہ

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کی نمازجنازہ 29 اکتوبر کو ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری محمد شریف، منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم علامہ فرحت حسین شاہ، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، سید علی غضنفر کراروی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، امیر پنجاب احمد نواز انجم، امیر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، نجم الثاقب اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کی مرکزی قیادت کے علاوہ تحریک خاکسار کے چیئرمین علامہ حمید الدین مشرقی، وکلاء اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کے ساتھ اہل علاقہ کی کثیر تعدادنے بھی نماز جنازہ پڑھی۔

29 اکتوبر 2007ء
فرید ملت سیمینار
تحریک منہاج القرآن کا عید ملن ڈنر
Top