سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی عمارت مینارۃ السلام کے گنبد کی بنیادوں کو کھڑا کر دیا گیا ہے۔ اس کا آغاز زیر زمین لینٹر سے ہوا۔ اس لینڑ کو چار دیواری کی شکل میں بنایا گیا ہے جس کے لیے گنبد کی بنیادوں میں زیر زمین 12 بڑے پلرز بنائے گئے ہیں۔
ادارہ منہاج القرآن برمنگھم کے زیراہتمام تین روزہ دورہ صحیح مسلم کی دوسری اور تیسری نشست مورخہ 20 اکتوبر مرکزی جامع مسجد گھمگول شریف برمنگھم میں منعقد ہوئی۔ جس میں مفتی گل رحمٰن، مفتی عبدالرسول منصور، مفتی محمد ایوب ہزاروی، علامہ بوستان قادری، علامہ نیاز احمد صدیقی، حاجی عبدالغفور اور سینکڑوں علماء و مشائخ نے شرکت کی اس کے علاوہ اہل علم مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان کے معروف فنکار فردوس جمال نہ صرف دس گھنٹے طویل گفتگو سنتے رہے بلکہ پہلی نشست کے آغاز میں بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت بھی پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے 27 ویں یوم تائسیس کے سلسلے میں مورخہ 18 اکتوبر کو یوم تائسیس اور عید ملن پارٹی کی پر وقار تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت شیخ الاسلام کے لخت جگر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔ مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلی ڈٓاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، نائب امیر تحریک بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، سئنیر نائب ناظم اعلی کرنل (ر) محمد احمد، سید علی غضنفر کراروی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، امیر پنجاب احمد نواز انجم، ناظم میڈیا ڈاکٹر شاہد محمود، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، منہاج یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ایس ایم شفیق، ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، چوہرری محمد اشرف، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے چیف ایڈیٹر سید منظور احمد ترمذی کے ساتھ مرکزی نظامتوں اور شعبہ جات کے ناظمین بھی معزز مہمانوں میں موجود تھے۔ ان کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے مرکز کے کارکنان اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین بھی پروگرام میں شریک تھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے سنٹر منہاج القرآن رامہورڈ روڈ لندن کے زیراہتمام بین المذاہب سیمینار 18 اکتوبر کو منعقد ہوا۔ یہ برطانیہ میں دورہ صحیح مسلم شریف سے پہلے ریفریشر ایونٹ تھا۔ اس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کی۔
چاند نظر آنے کے بعد تمام معتکفین کے لیے شیخ الاسلام نے اجتماعی دعا کروائی۔ انہوں نے امت مسلمہ کی ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ دعا کا اختتامی مرحلہ اشک بار انداز میں ختم ہوا۔ اس کے بعد شیخ الاسلام نے تمام معتکفین کو شہر اعتکاف میں کامیابی کیساتھ اعتکاف مکمل کرنے پر خصوصی مبارکباد بھی دی۔ جونہی یہ دعا ختم ہوئی تو معتکفین کی کثیر تعداد شیخ الاسلام کے ڈائس کے گرد جمع ہو گئی اور وہاں اپنی عقیدت کا اظہار کرنے لگے۔
تحریک منہاج القرآن کا سترہویں سالانہ عالمی روحانی اجتماع ٹاؤن شپ کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ اجتماع میں ہزاروں خواتین بھی موجود تھیں جن کے لئے الگ پنڈال تیار کیا گیا تھا۔ جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں آباد شہراعتکاف میں شریک 37000 معتکفین و معتکفات نے دیوقامت جدید ترین Digital LCD پر اجتماع کی کارروائی دیکھی جبکہ پنڈال کے اندر بھی ایسی چار سکرینز لگائی گئی تھیں۔ اجتماع میں بیرون ممالک سے بھی سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔ انٹرنیٹ اور نجی ٹی وی چینلز کے ذریعے روحانی اجتماع کی کارروائی ملک اور دنیا بھر میں براہ راست دیکھی گئی۔ اس طرح کروڑوں مسلمان بالواسطہ اس روحانی اجتماع میں شریک تھے۔ اجتماع کا اختتام اذان فجر سے آدھ گھنٹہ قبل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رقت آمیز دعا پر ہوا۔ دعا کے دوران پنڈال میں لاکھوں افراد کی آہیں اور سسکیوں کی آوازیں ابھرتی رہیں۔ سینکڑوں علمائے کرام اور مشائخ عظام نے بھی اس عظیم الشان روحانی اجتماع میں خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام افطار ڈنر کے لیے ساڑھے 5 بجے تشریف لائے۔ ان کی آمد سے قبل تمام صحافی اپنی اپنی نشستیں سنبھال چکے تھے۔ اس موقع پر ملک کے تمام موقر اخبارات اور خاص طور پر ڈیڑھ درجن کے قریب پرائیوٹ ٹی وی چینلز کے نمائندگان جمع تھے۔ یہ گزشتہ شہر اعتکاف کے بعد پہلا موقع تھا کہ شیخ الاسلام صحافیوں کے ساتھ اس پرہجوم پریس میٹ میں شریک تھے۔ افطار سے قبل شیخ الاسلام نے تمام صحافیوں کو خوش آمدید کہا اور چند رسمی کلمات ادا کیے۔ نوائے وقت کے سینئر صحافی طارق اسماعیل ساگر اور روزنامہ پاکستان کے معروف کالم نگار خادم حسین چوہدری شیخ الاسلام کی نشست کے ساتھ دائیں اور بائیں بیٹھے تھے۔ شیخ الاسلام نے تمام معزز صحافیوں کے ساتھ افطار کیا۔
رحمتوں، برکتوں اور کیف و مستی کے لمحات میں شہر اعتکاف کے پانچویں دن کا آغاز بھی حسب معمول نماز تہجد و فجر سے ہوا۔ روزانہ نماز فجر کے بعد ہزاروں معتکفین اپنی اپنی صفوں میں بیٹھ کر ہی اشراک کے نوافل کے وقت کا انتظار کرتے ہیں۔ اس دوران معتکفین کے انفرادی معمولات سے ماحول اور بھی روحانی منظر پیش کر رہا تھا۔ تلاوت قرآن پاک اور ذکر و اذکار کے ساتھ مسجد کا اندرونی ہال اور بیرونی صحن میں بھی ایک روح پرور منظر تھا۔
شہر اعتکاف میں چوتھے دن کے دیگر معمولات کے علاوہ اہم ترین بات چار جوڑوں کی رسم نکاح تھی جو شیخ الاسلام کی موجودگی میں دوپہر نماز ظہر کے بعد 2:30 بجے انجام پائی۔ اس موقع پر مفتی عبد القیوم خان ہزاروی اور صاحبزادہ محمد حسین آزاد نے ان کا نکاح پڑھایا۔ شیخ الاسلام نے ان نو منکوحہ جوڑوں کو خصوصی طور پر ہدایات دیں کہ یہ ان کا ساتھ خالصتاً دینی اور تحریکی ہے لہذا دیگر معاملات کے ساتھ عملی زندگی میں اس کا خاص خیال رکھیں۔
یہ نماز فجر سے پہلے صبح چار بجے کا وقت تھا جب ایک معتکف جس نے کالا چشمہ لگایا ہوا اور اس کے ساتھ ایک اور نوجوان تھا جس نے اس کا ہاتھ تھام رکھا تھا۔ اس نے اس کو وضو والی جگہ پر بیٹھنے کا اشارہ کیا تو سمجھ میں آیا کہ وہ نابینا ہے۔ میں اس نابینا معتکف کو ابھی غور سے دیکھ ہی رہا تھا کیونکہ وہ شکل و صورت سے نابینا نہیں نظر آرہا تھا۔ تھوڑی ہی دیر میں اس کے معاون نوجوان نے نابینا معتکف کا ہاتھ پکڑا اور اس کو مسجد کے ہال میں شیخ الاسلام کی نشست کے قریب لا کر بٹھا دیا۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف تزکیہء نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی میں 20 رمضان المبارک کو دنیا بھر سے ہزاروں فرزندان اسلام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ اعتکاف بیٹھیں گے۔ اس سلسلے میں ٹاون شپ بغداد ٹاؤن جامع المنہاج میں معتکفین پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ دنیا بھر سے ہزاروں معتکف 20 رمضان المبارک کی شام سے پہلے جامع المنہاج پہنچ جائیں گے۔ تحریک منہاج القرآن نے امسال اعتکاف کا وسیع پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔ مرکزی اعتکاف گاہ کو جامع المنہاج کے علاوہ متصلہ گراؤنڈ تک پھیلا دیا گیا ہے۔
نماز فجر کے بعد معلمین کا تربیتی حلقہ مسجد میں منعقد ہوا جس میں ناظم دعوت رانا محمد ادریس نے بریفنگ دی، امسال تربیتی حلقہ جات کے لئے معلمین کی تعداد کم پڑ گئی جس کے بعد منہاجینز کے علاوہ مختلف دینی فکر رکھنے والے سکالرز کی خدمات بھی حاصل کی گئیں، شہر اعتکاف کے پہلے روز آج تربیتی حلقہ جات کا آغاز صبح 11 بجے ہوا جو ساڑھے 12 بجے تک جاری رہا۔
فہم دین، تزکیہ نفس، اصلاح احوال، آہوں، سسکیوں اور آنسوؤں کی بستی تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کا آغاز گزشتہ شب ہو چکا تھا تاہم دوسرے دن کا آّغاز قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کے مزار مبارک کے سائے تلے پہرکیف ساعتوں سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد کا وقت تھا ابھی صبح کی تازہ روشنی پوری طرح جلوہ فگن نہیں ہوئی تھی کہ قدوۃ الاولیاء کے مزار پر سیاہ رنگ کی چادر اوڑھے ایک نوجوان گڑ گڑا کر کچھ مناجات اور التجائیہ انداز میں کچھ پڑھ رہا تھا۔
صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے پہلے شعری مجموعہ ’’نقش اول‘‘ کی تقریب رونمائی مورخہ یکم اکتوبر کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کا اہتمام تحریک منہاج القرآن کی نظامت میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز نے کیا تھا۔ ملک کے نامور ماہر تعلیم اور محقق و دانشور ڈاکٹر سلیم اختر نے اس تقریب کی صدارت کی۔ ان کے ساتھ عالمی مجلس ادب کے چیئرمین ڈاکٹر شبیہہ الحسن ہاشمی، پنجاب آرٹس کونسل کی ڈپٹی ڈائریکٹر و نامور کالم نویسہ اور صحافی صوفیہ بیدار، معروف شاعر، ماہر تعلیم اور ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر عبدالکریم، گورنمنٹ کالج ٹاون شپ صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر حسن نواز، معروف کالم نگار پروفیسر وحید عزیز، پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر پروڈیوسر علی رضا، ریڈیو پاکستان لاہور کے پروڈیوسر و نامور محقق و سکالر حمید صابری، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ شعبہ ادبیات کے ڈائریکٹر ممتاز شاعر ضیاء نیر، صحافی حسنین جاوید اور دیگر دانشور شخصیات بھی معزز مہمانوں میں شامل تھیں۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین میں سے صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلٰی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلٰی شیخ زاہد فیاض، کرنل (ر) محمد احمد، ڈاکٹر علی اکبر الازہری اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.