سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر مورخہ 9 نومبر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سڈیز ماڈل ٹاون میں خصوصی تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ "تصور اقبال اور تصویر پاکستان" کے عنوان سے ہونے والے اس مقابلے کو طلباء کی نمائندہ بزم منہاج نے منعقد کیا۔ اس پروگرام کی صدارت پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ ان کے ساتھ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، ڈاکٹر علی اکبر قادری الازہری، میاں محمد عباس نقشبندی، پروفیسر ظہور احمد الازہری، رانا محمد اکرم قادری، سہیل احمد رضا، ضیاء الحق بخاری، صابر حسین نقشبندی، محمد آصف قادری اور شہادت خان بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام دسواں سالانہ تین روزہ فری آئی کیمپ مورخہ 9 نومبر منہاج القرآن اسلامک سنٹر نارووال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر آکولو پلاسٹک سرجری کے مایہ ناز ڈاکٹر اور میو ہسپتال میں شعبہ آئی کے ہیڈ پروفیسر عمران اکرم صحاف، ڈسٹرکٹ آئی سرجن ڈاکٹر امانت علی، جنرل ہسپتال لاہور کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر آکاش، گجرات کے معروف سرجن ڈاکٹر سید مزمل حسین شاہ، میو ہسپتال لاہور کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر سید جواد، ڈاکٹر گوہر رحمان، میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر حافظ عطاء الرسول، میڈیکل آفیسر نارووال ڈاکٹر احمد سعید، پیرا میڈیکل سٹاف، شعبہ آپٹالوجی اور سرجری سے منسلک ملک کے دیگر ماہر ڈاکٹر بھی موجود تھے۔ اس کیمپ میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کے ساتھ ان کے رشتہ دار، ورثاء، دیگر معززین علاقہ اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد بھی یہاں حاضر تھی۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کا ماہ نومبر 2007ء کا شیڈول پیش کیا جا رہا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں ماہ نومبر کا روحانی اجتماع یکم نومبر کو ماڈل ٹاون میں ہوا۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کی نمازجنازہ 29 اکتوبر کو ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری محمد شریف، منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم علامہ فرحت حسین شاہ، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، سید علی غضنفر کراروی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، امیر پنجاب احمد نواز انجم، امیر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، نجم الثاقب اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کی مرکزی قیادت کے علاوہ تحریک خاکسار کے چیئرمین علامہ حمید الدین مشرقی، وکلاء اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کے ساتھ اہل علاقہ کی کثیر تعدادنے بھی نماز جنازہ پڑھی۔
مورخہ 29 اکتوبر 2007ء بروز پیر 11 بجے دن شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عظیم والد گرامی فرید ملت حضرت علامہ ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام عظیم الشان ’’فرید ملت سیمینار‘‘ مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک حضرت صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی نے فرمائی جبکہ جگر گوشہ حضور شیخ الاسلام حضرت صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عید ملن ڈنر کی تقریب مورخہ 27 اکتوبر کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام شب سوا نو بجے کانفرنس ہال میں شروع ہوا۔ اس کی صدارت صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔ ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک انورا اختر ایڈوکیٹ، پروفیسر محمد نواز ظفر، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، ناظم علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ، محمد عاقل ملک اور دیگر مرکزی قائدین کے علاوہ اعتکاف کی جملہ انتظامی کمیٹیوں کے ناظمین، سیکرٹریز ا ور اراکین بھی معزز مہمانوں میں موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی عمارت مینارۃ السلام کے گنبد کی بنیادوں کو کھڑا کر دیا گیا ہے۔ اس کا آغاز زیر زمین لینٹر سے ہوا۔ اس لینڑ کو چار دیواری کی شکل میں بنایا گیا ہے جس کے لیے گنبد کی بنیادوں میں زیر زمین 12 بڑے پلرز بنائے گئے ہیں۔
ادارہ منہاج القرآن برمنگھم کے زیراہتمام تین روزہ دورہ صحیح مسلم کی دوسری اور تیسری نشست مورخہ 20 اکتوبر مرکزی جامع مسجد گھمگول شریف برمنگھم میں منعقد ہوئی۔ جس میں مفتی گل رحمٰن، مفتی عبدالرسول منصور، مفتی محمد ایوب ہزاروی، علامہ بوستان قادری، علامہ نیاز احمد صدیقی، حاجی عبدالغفور اور سینکڑوں علماء و مشائخ نے شرکت کی اس کے علاوہ اہل علم مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان کے معروف فنکار فردوس جمال نہ صرف دس گھنٹے طویل گفتگو سنتے رہے بلکہ پہلی نشست کے آغاز میں بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت بھی پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے 27 ویں یوم تائسیس کے سلسلے میں مورخہ 18 اکتوبر کو یوم تائسیس اور عید ملن پارٹی کی پر وقار تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت شیخ الاسلام کے لخت جگر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔ مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلی ڈٓاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، نائب امیر تحریک بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، سئنیر نائب ناظم اعلی کرنل (ر) محمد احمد، سید علی غضنفر کراروی، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، امیر پنجاب احمد نواز انجم، ناظم میڈیا ڈاکٹر شاہد محمود، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، منہاج یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ایس ایم شفیق، ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، چوہرری محمد اشرف، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے چیف ایڈیٹر سید منظور احمد ترمذی کے ساتھ مرکزی نظامتوں اور شعبہ جات کے ناظمین بھی معزز مہمانوں میں موجود تھے۔ ان کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے مرکز کے کارکنان اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین بھی پروگرام میں شریک تھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے سنٹر منہاج القرآن رامہورڈ روڈ لندن کے زیراہتمام بین المذاہب سیمینار 18 اکتوبر کو منعقد ہوا۔ یہ برطانیہ میں دورہ صحیح مسلم شریف سے پہلے ریفریشر ایونٹ تھا۔ اس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کی۔
چاند نظر آنے کے بعد تمام معتکفین کے لیے شیخ الاسلام نے اجتماعی دعا کروائی۔ انہوں نے امت مسلمہ کی ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ دعا کا اختتامی مرحلہ اشک بار انداز میں ختم ہوا۔ اس کے بعد شیخ الاسلام نے تمام معتکفین کو شہر اعتکاف میں کامیابی کیساتھ اعتکاف مکمل کرنے پر خصوصی مبارکباد بھی دی۔ جونہی یہ دعا ختم ہوئی تو معتکفین کی کثیر تعداد شیخ الاسلام کے ڈائس کے گرد جمع ہو گئی اور وہاں اپنی عقیدت کا اظہار کرنے لگے۔
تحریک منہاج القرآن کا سترہویں سالانہ عالمی روحانی اجتماع ٹاؤن شپ کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ اجتماع میں ہزاروں خواتین بھی موجود تھیں جن کے لئے الگ پنڈال تیار کیا گیا تھا۔ جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں آباد شہراعتکاف میں شریک 37000 معتکفین و معتکفات نے دیوقامت جدید ترین Digital LCD پر اجتماع کی کارروائی دیکھی جبکہ پنڈال کے اندر بھی ایسی چار سکرینز لگائی گئی تھیں۔ اجتماع میں بیرون ممالک سے بھی سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔ انٹرنیٹ اور نجی ٹی وی چینلز کے ذریعے روحانی اجتماع کی کارروائی ملک اور دنیا بھر میں براہ راست دیکھی گئی۔ اس طرح کروڑوں مسلمان بالواسطہ اس روحانی اجتماع میں شریک تھے۔ اجتماع کا اختتام اذان فجر سے آدھ گھنٹہ قبل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رقت آمیز دعا پر ہوا۔ دعا کے دوران پنڈال میں لاکھوں افراد کی آہیں اور سسکیوں کی آوازیں ابھرتی رہیں۔ سینکڑوں علمائے کرام اور مشائخ عظام نے بھی اس عظیم الشان روحانی اجتماع میں خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام افطار ڈنر کے لیے ساڑھے 5 بجے تشریف لائے۔ ان کی آمد سے قبل تمام صحافی اپنی اپنی نشستیں سنبھال چکے تھے۔ اس موقع پر ملک کے تمام موقر اخبارات اور خاص طور پر ڈیڑھ درجن کے قریب پرائیوٹ ٹی وی چینلز کے نمائندگان جمع تھے۔ یہ گزشتہ شہر اعتکاف کے بعد پہلا موقع تھا کہ شیخ الاسلام صحافیوں کے ساتھ اس پرہجوم پریس میٹ میں شریک تھے۔ افطار سے قبل شیخ الاسلام نے تمام صحافیوں کو خوش آمدید کہا اور چند رسمی کلمات ادا کیے۔ نوائے وقت کے سینئر صحافی طارق اسماعیل ساگر اور روزنامہ پاکستان کے معروف کالم نگار خادم حسین چوہدری شیخ الاسلام کی نشست کے ساتھ دائیں اور بائیں بیٹھے تھے۔ شیخ الاسلام نے تمام معزز صحافیوں کے ساتھ افطار کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.