سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56ویں سالگرہ کے سلسلے میں سہ روزہ تقریبات کا آغاز 17 فروری کو "دانش عصر سیمینار" سے ہوا۔ تحریک منہاج القرآن کی طرف سے یہ خصوصی تقریب گرینڈ ہوٹل لاہور میں منعقد کی گئی۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود نے سیمینار کی صدارت کی جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استاد گرامی حضرت مولانا عبدالرشید رضوی جھنگوی مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ساتھ ممبر قومی اسمبلی فاروق امجد میر، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ (کوٹ مٹھن شریف)، ناطم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، صدر پاکستان عوامی تحریک و امیر تحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی، علی غضنفر کراروی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، معروف سائنسدان جی سی یونیورسٹی کے سابق پرنسپل اور منہاج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمجید اعوان، میو ہسپتال لاہور کے ایم ایس ڈاکٹر فیاض رانجھا، معروف ادیب و دانشور عالمی مجلس ادب کے چیئرمین ڈاکٹر شبیہ الحسن، اردو بازار لاہور کے صدر خالد پرویز ڈاکٹر اویس فاروقی، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد ثقلین، اداکار فردوس جمال اور عثمان پیرزادہ کے علاوہ ملک بھر سے صاحب علم و دانش اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی شخصیات بڑی تعداد میں یہاں موجود تھیں۔
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56ویں سالگرہ کے موقع پر کالج آف شریعہ (منہاج یونیورسٹی لاہور) کے طلبہ کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج‘‘ کے زیر اہتمام کُل پاکستان سالانہ ہفتہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں 12 فروری تا 17 فروری بالترتیب مقابلہ حسن قرات و نعت، تقریری مقابلہ اردو، اردو مباحثہ، تقریری مقابلہ انگلش اور مشاعرہ کی تقریبات شامل تھیں۔ 17 فروری کو اس سلسلہ کا آخری پروگرام مشاعرہ بعنوان ’’میں ہو سُقراط مجھے زہر پلایا جائے‘‘ منعقد ہوا۔ جن میں پاکستان بھر سے 30 سے زائد یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس کے طلبہ نے شر کت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر کالج آف شر یعہ (منہاج یونیورسٹی) کے طلبہ کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج‘‘ کے زیراہتمام سالانہ آل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے کا چھٹا پروگرام 15 فروری 2007ء کو منہاج یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا۔ مقابلے کا موضوع (The Role of Media in Nation Building) جس میں پاکستان بھر سے 25 سے زائد یونیورسٹیز، کالجز اور جامعات کے طلبہ نے حصہ لیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سینئر نائب ناظم دعوت علامہ ارشاد حسین سعیدی نے گزشتہ ماہ (27 جنوری تا 3 فروری) بنگلہ دیش کا خصوصی دعوتی وتحریکی دورہ کیا۔ انہیں اس دورہ کی دعوت تحریک منہاج القرآن بنگلہ دیش کی طرف سے دی گئی تھی۔
ہفتہ 10 فروری 2007ء کوکتالان پارلیمنٹ کی خصوصی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے وفد نے کتالان پارلیمنٹ کا دورہ کیا، وفد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلسِ شوریٰ کے صدر میاں برکات احمد، ناظمِ نشر و اشاعت نوید اصغر ، منہاج یوتھ لیگ میں سے صدر مسیب حسن شفیق، نائب صدر محمد عتیق الرحمان، سیکریٹری جنرل احسن جاوید، رضوان علی سلطانی، برکات مصطفی اور حسنات مصطفی شامل تھے اس موقع پر ہم وطن اخبار کے اڈیٹر حسین احمد بخاری بھی وفد کے ہمراہ تھے ۔یاد رہے کہ منہاج القرآن سپین کی طرف سے کتالان پارلیمنٹ کا6 ماہ کے اندریہ دوسرا وزٹ تھا۔ 10 بجے جب وفد کے شرکاء پارلیمنٹ پہنچے تو وہاں موجود کتالان پولیس اور پارلیمنٹ کی پروٹوکول انتظامیہ نے ان کا پارلیمنٹ کے مرکزی دروزہ پر استقبال کیا ۔ کتالان پارلیمنٹ کی پروٹوکول انتظامیہ نے ایک ایک کر کے پارلیمنٹ میں موجود تمام دفاتر اور مرکزی عمارت (کورم)کا تعارف کروایا اور بتایا کہ کتالان پارلیمنٹ کے اراکین کی کل تعداد 135 ہے او ر اس دفعہ پارلیمنٹ 6 پارٹیز پر مشتمل ہے۔ عملے میں شامل ایک خاتون نے پارلیمنٹ عمارت کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ سن 1714ء میں بننے والی اس خوبصورت اور شاندار عمارت کو فوجی چھاونی کے طور پر بنایا گیا تھا، اور یہ عمارت عرصہ دراز تک ہسپانوی بادشاہوں کے زیرِ استعمال رہی ، لیکن 1930ءکی دہائی میں جب سپین میں ایک ریپبلک کے طور پر جمہوریت کو بحال کیا گیا تو اس عمارت کو بطورِ علاقائی اسمبلی کے استعمال کرنے کا مطالبہ کیا گیا جو کہ بالآخر منظور ہوا ، 1936ء میں سول جنگ ہوئی اور فوجی جرنیل فرانکو حکومت پر قابض ہوا تو اس نے اس عمارت کو تالے لگوا دیے اور اس میں کسی بھی قسم کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ، پھر 1975ء میں جب سپین میں دوبارہ جمہوریت بحال ہوئی اور کتالونیا کو خودمختاری ملی تو اس عمارت کو از سرِ نو بطورِ پارلیمنٹ استعمال کیا گیا جو کہ آج تک جاری ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات کے ناظمین اور صدور نے شرکت کی۔ امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن خان درانی کی زیرصدارت اجلاس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب امیر تحریک بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، کرنل (ر) محمد احمد، ڈاکٹر شاہد محمود، چوہدری محمد شریف، عاقل ملک، احمد نواز انجم، ساجد محمود بھٹی، فرحت حسین شاہ، رانا محمد ادریس، مرکزی شعبہ جات کے ناظمین کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مرکزی قائدین کے وفد کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین سے انکے نومولود بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جی ایم ملک، ناظم پروڈکشن شفیق احمد سعد، ناظم دعوت سید فرحت حسین شاہ، قاشر رفیق، محمد وسیم اور حاجی جمیل احمد نے عبدالستار منہاجین سے انکے بیٹے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مرحوم کی وفات پر تحریک کے مرکزی قائدین اور جملہ سٹاف کی طرف سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔ یاد رہے کہ عبدالستار منہاجین کے نومولود بیٹے عبدالعزیز طاہر کی گزشتہ دنوں وفات ہوئی اور مرحوم کی عمر 8 دن تھی۔
قرآن مجید کے نزول کا مقصد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کو انسانیت کی امامت کا شرف عطا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز غلام مرتضےٰ علوی سینر نائب ناظم دعوت نے لڈن (وہاڑی) میں غزالی آئیڈیل ہائی سکول درس قرآن دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس قرآن کے ساتھ محض ناظرہ پڑھنے، مردوں پر ایصال ثواب کرنے اور بیماریوں سے شفا حاصل کرنے کا تعلق بنا رکھا ہے۔ ہم بیٹیوں کو رخصت کرتے ہوئے ان کے سروں پر قرآں کا سایہ تو کرتے ہیں مگر یہ نہیں دیکھتے کہ ان کے سینے قرآن کے نور سے خالی رہتے ہیں۔ اسی قرآن مجید کے نور سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کائنات انسانی کے جاہل ترین معاشرے کوایسا درس دیا کہ عرب کے وہ بدو جنہیں بکریاں چرانی بھی نہیں آتی تھیں دو صدیوں کی تکمیل سے قبل انسانیت کا امام بن گئے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن مجید کو علم وہدایت کا سر چشمہ سمجھ کر ترجمے اور تفسیر کے ساتھ اس کا مطالعہ کیا جائے۔ تحریک منہاج القرآن ہی وہ تحریک ہے جو اس کتاب سے ٹوٹا ہوا تعلق بحال کر رہی ہے۔ تقریب کے انتظامات غزالی آئیڈیل ہائی سکول کے طلبہ اور اساتذہ نے خصوسی محنت کی۔ آخر میں جناب بشیر احمد دولتانہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس 9 محرم الحرام کی شب منعقد ہوئی۔ مرکزی سبزہ زارہ میں ہونیوالا یہ پروگرام "سیدالشھداء سیدنا امام حسین علیہ السلام کی شہادت" کی یاد میں منعقد کیا گیا۔ کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سید علی غضنفر کراروی، شیخ زاہد فیاض، علامہ احمد نواز انجم، انوار اختر ایڈووکیٹ، ڈاکٹر شاہد محمود، خواجہ پیر غالب لاہوری، علامہ محمد عثمان سیالوی، شکیل احمد طاہر، پروفیسر ذوالفقار علی، صاحبزادہ محمد حسین آزاد اور دیگر موجود تھے۔ ان کے ساتھ ملک بھر سے نامور علماء و مشائخ اور بالخصوص اہل تشیع علماء و ذاکرین بھی یہاں موجود تھے۔
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز نور پور (تحصیل پاکپتن شریف) میں درس قرآن دیتے ہوئے مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سوچ، فکر اور تعلیمات ناقص ہو سکتی ہیں کیونکہ انسان ناقص ہے۔ لیکن علم نبوت وحی الٰہی سے روشنی پاتا ہے لہذا وحی الٰہی میں غلطی ممکن نہیں۔ قرآن مجید تو اپنے پڑھنے والوں کو باخبر کر رہا ہے کہ ’’ذالک الکتاب لاریب فیہ‘‘ اے انسان اس کتاب کو یقین کامل کے ساتھ تلاوت کر کیونکہ اس عظیم کتاب میں کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت میں آسانیاں اور سہولتیں ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہء حسنہ نہ صرف قیامت تک قابل تقلید ہے بلکہ یہی اسوہ انسانی فطرت کے عین مطابق ہے۔
منہاج القرآن تحصیل چشتیاں ضلع بہاولنگر کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کی گذشتہ روز ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سینئر نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن حضرت علامہ غلام مرتضیٰ علوی مدظلہ العالی، مفتی اللہ رکھا فاروقی اور مفتی غلام فرید مدرس جامعہ نورالمدارس اور دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی۔ اس تقریب میں قاری عبدالرؤف نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی جبکہ احمد حسن فاروقی نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے۔
نولکھا چرچ لاہور میں گذشتہ دنوں "عید ملن اینڈ کرسمس پارٹی" کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مسلم عیسائی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام نولکھا چرچ لاہور کے پاسٹر ڈاکٹر مجید ایبل نے کیا۔ اس تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں کوریا سے آئے عیسائی وفد کے علاوہ ملک بھر سے بشپ اور پادری بھی موجود تھے۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کرنل (ر) محمد احمد اور پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جی ایم ملک نے تحریک منہاج القرآن کی طرف سے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور بائبل مقدس سے کیا گیا۔
ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی گذشتہ روز دو ماہ کے دورہ یورپ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ آپ صبح 6 بجے فرانس سے لاہور ایئر پورٹ پر تشریف لائے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور کارکنان نے شاندار استقبال کیا۔ مرکزی قائدین نے پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کر کے آپ کو خوش آمدید کہا۔ لاہور ایئر پورٹ سے آپ کو گاڑیوں کے ایک بڑے قافلہ کے ساتھ تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن تک لایا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فرزند ارجمند صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی منگنی یکم جنوری 2007ء کو سفیر یورپ الحاج حافظ محمد نذیر خان کی صاحبزادی سے طے پائی۔ سال نو اور عیدالفطر کے مبارک موقع پر منگنی کی یہ تقریب باقاعدہ طور پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی جس میں تحریک کے مرکزی قائدین اور دیگر احباب نے شرکت کی۔ اس تقریب سعید اور منگنی کی خوشی میں گذشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کو خصوصی طور پر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے منعقد کیا۔ اس کا مقصد صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی منگنی کی خوشی میں باقاعدہ طور پر مرکزی سٹاف کو شریک کرنا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہاں زندگی کے دیگر شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دینے میں ہمہ وقت کوشاں ہے وہاں ویلفئیر کے شعبہ میں بھی تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ گزشتہ تین سالوں سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے اس سلسلے میں مورخہ یکم جنوری 2007 بروز پیر عید الاضحی کے موقع پر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن (ویمن لیگ) نے لاہور کے تین بڑے ہسپتالوں میں کھانے کی تقسیم کا اہتمام کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.