سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرصدارت منعقد ہوا، بورڈ آف گورنرز کے دیگر ممبران جن میں جسٹس (ر) شیخ ریاض احمد، پروفیسر ڈاکٹر نذیر رومانی (وائس چانسلر یونیورسٹی)، فاروق امجد میر، ملک محمد اسلم ایڈووکیٹ، پروفیسر ہمایوں احسان اور دیگر نے شرکت کی۔ بانی و چیئرمین بورڈ آف گورنرز مفکر اسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تمام فاضل ممبران کو اس افتتاحی اجلاس میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ علمی تعاون بدستور جاری رہے گا اور یونیورسٹی انتظامیہ ان معزز ممبران کی ماہرانہ سرپرستی میں ادارے کا معیار تعلیم بلند کرنے کی بھرپور کوشش کرتی رہے گی، بورڈ آف گورنرز نے اکیڈمک کونسل، بورڈ آف فیکلٹیز، سلیکشن بورڈ، بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ اور فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی تشکیل کے لیے اراکین کی نامزدگی کی، بورڈ نے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دی۔
والد گرامی شیخ الاسلام فرید ملت حضرت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں محفل نعت و محفل سماع مورخہ 28 اکتوبر 2006 روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ اس محفل سماع اور محفل نعت کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ کے سبزہ زار میں پُروقار انتظامات کئے گئے تھے۔ یہاں مغرب کی نماز کے بعد حاضرین کی آمد شروع ہو گئی تھی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز شب 9:00 بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سٹیج پر معزز مہمانوں میں خواجہ عبدالعزیز چشتی، جمیعت علمائے پاکستان (نفاذ شریعت) کے صدر انجینئر سلیم اللہ خان، امیر تحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی، سید خلیل الرحمٰن چشتی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، صوفی خاکسار، علامہ علی غضنفر کراروی، علامہ محمد حسین آزاد، ڈاکٹر شاہد محمود اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ کمپئرنگ کے فرائض علامہ محمد حسین آزاد نے انجام دیئے۔
ستائیسویں شب کے روحانی اجتماع کے بعد آج صبح جامع المنہاج میں ایک روح پرور اور پرکیف منظر تھا۔ صبح کی پھوٹتی پو اور پرنور گھڑیوں میں آج نماز فجر کے بعد تسبیحات نے اس ماحول کو مزید معطر کر دیا۔ دوسری طرف جامع المنہاج کے باہر
چھبیس رمضان المبارک 27 ویں شب کا وہ دن جس کا ہر مسلمان کو انتظار رہتا ہے۔ ہر مسلمان 27 ویں شب کو مکمل مذہبی جوش و جذبے اور بخشش و مغفرت کی امید سے عبادت کرتا ہے۔ "شہر اعتکاف" کے معتکفین بھی اس رات کی خصوصی
قیامت اور آخرت کے موضوع پر ہونے والے شیخ الاسلام کے دروس میں منعقدہ ’’شہر اعتکاف‘‘ میں چھٹا دن چند حوالوں سے بہت اہم اور یادگار رہا۔ نماز فجر سے لے کر انعقاد حلقہ جات تک تو معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں
تزکیہٴ نفس اور آنسوؤں کی بستی میں بسے "شہرِ اعتکاف" کے پانچویں روز بھی روحانی کیفیات کے وہ مناظر دیکھنے کو ملے، جو صرف اس جگہ کے لئے خاص ہیں۔
حضرت شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فیضِ تربیت سے مختلف میادین حیات میں تحریک نے ایسے رجال کار بھی پیدا کیے ہیں جن کی خدمات اپنے اپنے شعبہ میں بے مثال ہیں۔ تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر 17 اکتوبر 2006ء کو حضرت شیخ الاسلام نے تحریک کے مرکزی ناظم تحقیق ڈاکٹر طاہر حمید تنولی کو ان کی علمی اور فکری خدمات پر ’شارحِ فکر قائد‘ کے خطاب اور ’تمغہ رازی‘ سے نوازا۔
شہرِ اعتکاف کے چوتھے دن کا آغاز جب اذانِ فجر کے ساتھ ہوا تو مسجد کے ہال میں بڑی تعداد میں معتکفین کی تلاوت سے ماحول میں پاکیزگی اور سکون دیکھنے کو ملا۔ صبح 4 بجے سے ہی باقاعدگی سے تلاوت کرنے والے معتکفین اگلی صفوں میں
انوار و تجلیات اور روح پرور نظاروں میں قائم شہر اعتکاف میں طلوع ہونے والا آج کا دِن بھی معتکفین کے اجتماعی و انفرادی معمولات میں ختم ہوا۔ تاہم طاق رات کے باعث شہرِ اعتکاف میں رات گئے تک بھی دن کا سماں نظر آیا۔
اعتکاف کا سولہواں سالانہ روحانی میلہ "شہر اعتکاف" جامع المنہاج بغداد ٹاؤن، ٹاؤن شپ میں جاری ہے۔ اِمسال معتکفین کی تعداد اتنی زیادہ ہو گئی کہ مسجد سے ملحق واسا کی ٹینکی والے وسیع رقبہ میں بھی بہت سے حلقہ جات قائم کئے گئے۔
فہم دین، تزکیہ نفس، توبہ اور آنسوؤں کی بستی ''شہراعتکاف" کے دوسرے دن کا آغاز بھی روحانی اور وجدانی ماحول میں ہوا۔ انتظامیہ شیڈول کے مطابق صبح 3:15 بجے معتکفین کو بیدار کرتی ہے، تاہم ہزارہا کی تعداد میں معتکفین نمازِ تہجد اور سحری کی تیاری کے لئے صبح 3 بجے سے قبل بھی اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد شب بیداری بھی کرتی ہے۔ نماز فجر کے بعد امام صاحب نے شیخ الاسلام کا دیا ہوا وظیفہ اور تسبیحات مکمل کروائیں۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں فرزندانِ توحید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معیت میں اعتکاف بیٹھنے کے لئے 14 اکتوبر بروز ہفتہ جامع المنہاج بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہور پہنچیں گے۔ اس اعتکاف کی خاص بات یہ ہے کہ مردوں کے علاوہ ہزارہا کی تعداد میں خواتین بھی اعتکاف بیٹھیں گی۔ حرمین شریفین کے بعد دنیا کا سب سے بڑا اجتماعی اعتکاف تحریک منہاج القرآن منعقد کرتی ہے۔ جس میں یورپ، خلیج، امریکہ، آسٹریلیا، ڈنمارک، ناروے اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے نوجوانوں کی بڑی تعداد اعتکاف بیٹھتی ہے۔
اعتکاف کا سولہواں سالانہ روحانی میلہ "شہر اعتکاف" جامع المنہاج بغداد ٹاؤن، ٹاؤن شپ میں شروع ہو چکا ہے۔ اس "شہر اعتکاف" کے لئے دنیا کے اطراف و اکناف اور ملک بھر سے معتکفین کی آمد کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری یورپی ممالک کے طویل دورہ اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روز (جمعرات) وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ائیرپورٹ پر امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمن خان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور دیگر قائدین نے ان کو گلدستے پیش کر کے خوش آمدید کہا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری شام 7 بجے جب لاہور ائیر پورٹ سے باہر تشریف لائے تو ہزاروں کارکنان نے نعروں کی گونج کے ساتھ ایک جلوس کی شکل میں ان کا شاندار استقبال کیا۔ کارکنان نے خیر مقدمی بینرز اور تحریک کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔ یوتھ کے نوجوانوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اپنے قائد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کے ساتھ صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ چھوٹے بچوں اور خواتین نے پلے کارڈ اور خیر مقدمی جھنڈیاں بھی اٹھائی ہوئی تھیں۔ گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کے ساتھ شیخ الاسلام کو ائیر پورٹ سے انکی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن تک لایا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 6 ماہ کے طویل دورہ کے دوران یورپی ممالک میں منعقدہ بڑے بڑے اجتماعات، سیمنارز اور کانفرنسز سے خطابات کیے۔ انہوں نے برطانیہ میں دورہ صحیح بخاری، سالانہ الہدایہ کیمپ 2006ء اور ترکی میں ہونے والی "مسلمز آف یورپ کانفرنس" میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے غیر ملکی دورہ کے آخر پر عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ جہاں سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
سیدہ کائنات کانفرنس مورخہ 8 اکتوبر 2006ء بروز اتوار، بوقت 10:00 بجے صبح الحمرا ہال نمبر 2 لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ تمام اہل محبت اس کانفرنس میں ضرور شریک ہوں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.