سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
جہاں بحر سکون و اطمینان آ کر ملتے ہیں اسکا نام فاطمہ ہے، سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا کی زندگی کا ہر پہلو امت مسلمہ کی ہر خاتون کے لیے قابل تقلید ہے۔ آج ہمیں سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا کے اسوہ پر چلنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ سیدہ کائنات کانفرنس کے شرکاء سے کیا۔ انہوں نے کہا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت فاطمۃ الزہرۃ رضی اللہ عنہا کو دل و جان سے پیار کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پیاری بیٹی کو ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کیا، آج ہمیں سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا کی سیرت اور تعلیمات پر عمل کرنے کے ضرورت ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 12 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ "تاسیس کانفرنس" کا باقاعدہ آغاز سہہ پہر 4:00 بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مدینہ پاک کی فضاؤں کا تذکرہ کیا گیا۔ اب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ حافظ عظیم ملک نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے حاضرین کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا مختصر تعارف پیش کیا،
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد ثقلین عطاری گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ خصوصی وزٹ کیلئے تشریف لائے۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے خصوصی ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے محمد ثقلین کو تحریک منہاج القرآن کے عالمگیر دعوتی وتنظیمی نیٹ ورک اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اسلام کیلئے خدمات پر بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن کے امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی اور جی ایم ملک پرنسپل سیکرٹری شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صوبائی اسمبلی پنجاب میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری محمد افضل ساہی اور صوبائی وزراء محترم مناظر علی رانجھا وزیر کالونیز، محترم عمران مسعود وزیر تعلیم، محترم سردار حسن اختر مؤکل وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ، محترم محمد بشارت راجہ وزیر قانون، محترم ڈاکٹر محمد شفیق چوہدری وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محترم گل حمید روکڑی وزیر ریوینیو اور محترم غلام محی الدین چشتی سے ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمۂ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ کے نسخے پیش کئے جس پر عزت مآب سپیکر اسمبلی اور وزراء نے شیخ الاسلام کی امت مسلمہ کے لئے اس عظیم کاوش کی تعریف کی اور سراہا۔ صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے انہیں شہر اعتکاف کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں شہر اعتکاف کے وزٹ کی دعوت دی جو انہوں نے نہایت خوشی سے قبول کی اور انہوں نے شیخ الاسلام کی دینی اور تعلیمی خدمات کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے رہنما ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف کو یونیورسٹی آف کراچی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری دی ہے، انہیں ڈاکٹریٹ کی یہ ڈگری "قرآن و سنہ" پر تحقیقی خدمات کے حوالے سے دی گئی ہے۔ انہوں نے یونیورستی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے شعبہ کو قرآن و سنہ کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ جمع کروایا جس پر ان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی۔ اس حوالے سے گذشتہ دنوں کراچی میں یونیورسٹی کے کانووکیشن میں انکو یہ ڈگری مل گئی ہے۔ اس اعزاز پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر قائدیں نے انکو مبارکباد دی ہے۔
ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قبل ہر طرف جہالت و ضلالت کی حکمرانی تھی، معاشرہ تباہی کے دہانے پر کھڑا تھا، فریب اور جھوٹ انفرادی طرز عمل بن چکا تھا اجتماعی رویوں میں شرف انسانی ختم ہو چکا تھا۔ حوا کی بیٹی کے سر پر دست شفقت رکھنے والا کوئی نہ تھا، وہ بنیادی حقوق اور انسانی حیثیت کو بھی ترس گئی تھی، عدل و انصاف اور مساوات کے الفاظ اپنا مفہوم کھو چکے تھے۔ قبائلی رسم و رواج کی زنجیروں نے معاشرے کو جکڑا ہوا تھا۔
درود شریف کی کثرت سے جہاں عاشقان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روحانی بالیدگی کا سامان حاصل کیا جا رہا ہے وہاں سینکڑوں خواتین گھریلو پریشانیوں، ناگہانی مصیبتوں اور روحانی و جسمانی بیماریوں سے شفایاب ہو رہے ہیں۔ مادیت پرستی اور فتنہ پروری کے اس دور میں اگر آپ بھی سکون قلب کے متلاشی ہیں اور مکین گنبد خضریٰ سے تعلق غلامی استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔
جب زندگیاں بوجھ محسوس ہونے لگی ہیں۔ روح کا دم گھٹنے لگتا ہے۔ نیکی اور عبادت کا تصور معدوم ہونے لگتا ہے۔ معاشرہ بے چینی، بے سکونی، عدم تحفظ، غیر مطمئن صورتحال کی نظیر بن جاتا ہے۔ فکری و نظریاتی دیواریں منہدم ہونے لگتی ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے نائب صدر شیخ ساجد فیاض کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گولڈ میڈل کا اعلان کیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز منہاج انٹرنیٹ بیورو میں شاندار تکنیکی خدمات پر دیا گیا۔ شیخ ساجد فیاض تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے بھائی ہیں۔ موصوف عرصہ دراز سے فرانس میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے لئے تکنیکی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کی یہ خدمات قابل تحسین ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی شاعری کی تصنیف "تو میرے لفظوں میں چھپا" قائد سے محبت کا انوکھا اظہار کیا ہے۔ شیخ ساجد فیاض کی اس تصنیف نے نہ صرف کارکنان میں بہت مقبولیت حاصل کی ہے بلکہ ان کی شاعرانہ کاوش بھی لائق صد تحسین ہے۔
علمی و اَدبی حلقوں میں محترم علی اکبر قادری الازہری کا نام کسی تعارُف کا محتاج نہیں۔ اِن کا شمار تحریکِ منہاجُ القرآن کے اَربابِ فکر و دانش اور صاحبانِ فکر و نظر میں ہوتا ہے کہ جن پر بجا طور فخر کیا جاسکتا ہے۔ تحریک کے ساتھ رُبع صدی پر محیط اِن کی وابستگی اِن کے خلوص، خود سپردگی اور غیر مشروط تعلق کی غماز ہے۔ آپ نے اپنی تشنگی بجھانے کے لیے جامعہ اِسلامیہ منہاج القرآن، پنجاب یونیورسٹی اور جامعہ اَزہر جیسی عظیم درس گاہوں سے تحصیلِ علم کیا۔
قرآن حکیم خالق فطرت کا وہ آخری اور حتمی آفاقی پیغام ہے جس میں انسان کی دنیوی و اخروی کامیابیوں کی ضمانت موجود ہے۔ اللہ پاک نے اس کتاب ہدایت و رحمت میں پوری انسانیت کے لئے بالعموم اور امت مسلمہ کے لئے بالخصوص علم، عمل اور فلاح کے دائمی اصول و ضوابطہ متعین فرمائے ہیں۔
رمضان المبارک کی کیف آور ساعتوں میں خالق حقیقی سے تعلق کی پختگی اور رضائے الٰہی کے حصول کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ ہر سال خواتین کے لئے عظیم الشان اجتماعی اعتکاف کا اہتمام کرتی ہے۔ جس میں ہزاروں "دختران اسلام" روحانی برکات سے فیض یاب ہوتی ہیں۔ آپ کو خصوصی دعوت دی جاتی ہے کہ اپنی مصروفیات میں سے چند دن نکال کر فہم دین، تزکیہ نفس اور اصلاح احوال کے ساتھ ساتھ مالک حقیقی کی بارگاہ میں اجتماعی توبہ کے لئے آنسوؤں کی بستی ""شہر اعتکاف" میں اپنے اہل خانہ، احباب اور رشتہ داروں کے ہمراہ جوق در جوق شریک ہوں اور اپنے شب و روز یاد الٰہی میں بسر کر کے دنیا اور آخر کی سعادتیں سمیٹیں۔
8 ستمبر 2006ء بمطابق 14 شعبان معظم کی شب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے سبزہ زار میں ماہانہ روحانی اجتماع ختم علی الصلوٰۃ النبی اور شب برأت کی خصوصی محفل منبعقد ہوئی۔ اس روحانی محفل میں شرکت کیلئے لاہور کے علاوہ گردو نواح کے شہروں سے بھی حاضرین کی ایک بڑی تعداد سر شام تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز عشاء کے بعد ہوا تاہم حاضرین کی کثیر تعداد مقررہ وقت سے قبل ہی پنڈال میں براجمان ہوئی۔ جب پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا تو پنڈال میں حاضرین کے لیے جگہ کم پڑ گئی جس پر انتظامیہ نے ہنگامی طور پر مرکزی سیکرٹریٹ کے ساتھ ملحقہ منہاج القرآن پارک میں پروجیکٹر نصب کر کے حاضرین کے بیٹھنے کا انتظام کیا۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی یہاں موجود تھی۔ جسکی وجہ سے منہاج القرآن ویمن لیگ کو بھی خواتین شرکاء کے لئے اضافی انتظامات کرنا پڑے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری اللہ بخش نقشبندی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ناظم تربیت فرحت حسین شاہ کی نقابت اور کمیپئرنگ نے بھی حاضرین میں رنگ جما دیا۔ انہوں نے تلاوت کلام پاک کے بعد آقا علیہ السلام کی بارگاہ مدح سرائی کیلئے کالج آف شریعہ منہاج یونیورسٹی کے نعت خواں کو دعوت دی بعد ازاں مختلف نعت خواں وقفہ وقفہ سے اپنے ذوق نعت خوانی سے حاضرین کے لئے سامان عشق و نور پیدا کرتے رہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ متعصب اور متنازع آسٹریلوی کرکٹ ایمپائر ڈیرل ہیئر کے متعصبانہ اور غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف پوری قوم شدید احتجاج کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایمپائر ایک متعصب شخص ہے اور اس کے ماضی کا طرز عمل بھی اس بات کا گواہ ہے۔ اس کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف حالیہ فیصلہ قطعی جانبدارانہ اور غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو بال ٹیمپرنگ کی ضرورت نہ تھی اور کرکٹ گراؤنڈ میں نصب ٹی وی کیمروں نے بھی ایمپائر ڈیرل ہیئر کے الزامات کی تصدیق نہیں کی۔
برطانوی مسیحی وفد بشپ آف بریڈ فورڈ ریورڈ ڈیوڈ جیمز کی قیادت میں گزشتہ روز تحریک منہا ج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آیا۔ اس 9 رکنی وفد میں سیکرٹری آف انٹر فیتھ ریلیشنز ریوڈ گھئی ویکنیسن بھی شامل تھے۔ جنہوں نے تحریک منہاج القرآن کے امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی اور نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض سے ملاقات کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.