سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کشمیر اور اس کے ذیلی شعبہ جات، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی، دعوت، تربیت، منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر کے زیراہتمام ہوانے والے پروگرامز کی ماہ نومبر کی اخباری کوریج
تحریک منہاج القرآن کشمیر اور اس کے ذیلی شعبہ جات، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی، دعوت، تربیت، منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر کے زیراہتمام ہوانے والے پروگرامز کی ماہ دسمبر کی اخباری کوریج
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ماہانہ درس قرآن کا پروگرام نیشنل ہال پیپلز کالونی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مرکزی ناظم دعوت علامہ محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ امیر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد صاحبزادہ سید ہدایت رسول شاہ نے اس پروگرام کی صدارت کی جبکہ وفاقی وزیر ٹیکسٹائل چوہدری مشتاق علی چیمہ مہمان خصوصی تھے۔ ان کے علاوہ شفقت سندھو، حاجی امین قادری، میاں عبدالقادر، رانا محمد طاہر سلیم، حافظ محمد اکرم اور انصر کموکا بھی دیگر مہمانوں میں شامل تھے۔ پروگرام میں اساتذہ کرام، مختلف طبقہ ہائے فکر کے حاضرین کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
قرآن و حدیث پر مبنی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ یزید دائمی جہنمی ہے جس کی کبھی مغفرت نہیں ہوگی۔ کیوں کہ اس نے خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ظلم و ستم ڈھائے اور اسلامی شعائر کی بے حرمتی کی۔ مثالی اسلامی سلطنت کو بدترین ملوکیت میں بدل دیا۔ یزید نے امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت اطہار رضی اللہ عنھم کے خلاف لشکر کشی کی جن سے اللہ اور اس کا حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ گویا اس طرح اس نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف علم بغاوت بلند کیا۔ ایسا شخص کیوں کر رحمت و مغفرت کا مستحق ٹھہر سکتا ہے؟ بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ جو یزید کو صاحب ایمان اور معصوم ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ گویا اللہ تعالی اور اس کے رسول مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غیض و غضب اور ناراضگی کو دعوت دے رہا ہے۔
تحریک منہاج القرآن مرکز پاہڑیانوالی کے دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس قادری، علامہ حافظ محمد سعید رضا بغدادی، علامہ محمد اعجاز ملک، علامہ سید منور علی شاہ کاظمی، علامہ حافظ ظہیر احمد قادری، علامہ محمد فیاض بشیر قادری، علامہ محمد رضا قادری اور صاحبزادہ محمد طاہر بغدادی نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے لئے مورخہ 31 دسمبر کو فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس نظامت امورخارجہ کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، سید علی رضا رضوی اور دیگر ناظمین شعبہ جات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے اس ملک میں جمہوریت کی بقاء اور تحفظ کے لیے اپنی جان تک قربان کر دی۔ تحریک منہاج القرآن ان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان کے قاتلوں کو فوری انجام تک پہنچایا جائے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ملک میں جمہوریت کے لیے خدمات پر محترمہ کو شہید جمہوریت کا خطاب دیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے سفاکانہ اور بہیمانہ قتل پر میرا دل دکھی اور غم کے جذبات سے لبریز ہے، اللہ انکی مغفرت فرمائے۔ انہوں نے بینظیر بھٹو کے لواحقین، پی پی پی کے کارکنان و قائدین اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بہیمانہ قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ جمہوری اور سیاسی آزادی کا قتل ہے، پاکستان کے ٹکڑے کرنے کیلئے خفیہ ہاتھوں کی گھناؤنی سازش اور خطرناک اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو جرات مند باپ کی جراتمند بیٹی اور بڑی سیاسی رہنما تھیں، جنہیں نادیدہ قوتوں نے منظر سے ہٹا دیا۔ وہ لاہور پریس کلب میں کینیڈا سے ٹیلیفونک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام جامع مسجد منہاج القرآن لاہور میں کیا گیا۔ جس میں مفتی اعظم عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر نواز ظفر، ڈپٹی سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سہیل احمد رضا، ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ، ایڈیٹر سہ ماہی العلماء علامہ محمد حسین آزاد، سینئر نائب ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، دیگر قائدین و سٹاف ممبران مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز کے طلبہ اور اہل محلہ نے شرکت کی۔
بینظیر بھٹو کی شہادت پر پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا تعزیتی اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں ان کی مغفرت کی دعا کی گئی اور شہادت پر 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے دنیا بھر اور اندرون ملک کے مراکز میں سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔ پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کونسل نے بینظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات پر انہیں شہید جمہوریت کا خطاب دیا۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، انوار اختر ایڈووکیٹ، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، ساجد محمود بھٹی، ڈاکٹر علی، اکبررانا محمد ادریس، فرحت حسین شاہ، جواد حامد، عبدالعزیز، حاجی منظور احمد اور دیگر مرکزی قائدین موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس اندوہناک اور سفاکانہ کارروائی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کا قتل جمہوری نظام کا قتل اور ملکی سالمیت کے خلاف گھناؤنی سازش اور حملہ ہے۔ انہوں نے اس قتل کو ملکی تاریخ کے بدترین سانحات میں سے ایک سانحہ قرار دیا۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان، لواحقین، قائدین اور پوری قوم سے اظہاری یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا مذموم، بزدلانہ اور ظالمانہ اقدام کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد عاقل ملک نے مرکزی قربان گاہ ٹاؤنشپ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مرکزی سطح پر لاہور میں، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں اجتماعی قربانی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ اجتماعی قربانی تحصیلی سطح تک کی جا رہی ہے اور 2000 سے 2400 جانور جن میں گائے، دنبے اور بکرے شامل ہیں قربان کئے جائیں گے اور تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان پورے ملک میں غرباء میں گوشت تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، شمیم احمد نمبردار، توقیر اعوان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کامونکی ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کا پہلا پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت سینئر نائب امیر تحریک منہاج القرآن پیر سید خلیل الرحمٰن چشتی آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف نے کی جبکہ قاری ریاست علی چوہدری نائب امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب، علامہ محمد اعجاز سندھو، محمد سلیم قادری اور حاجی محمد شفیق قادری کے علاوہ بہت سی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ جن میں علامہ بشیر احمد غازی امیر جماعت اہلسنت کامونکی، علامہ حافظ محمد یوسف سیالوی مرکزی جامع مسجد نے غلہ منڈی کامونکی، علامہ محمد بشیر قادری ناظم جماعت اہلسنت کامونکی، میاں عبدالرشید صدر جمیعت علمائے پاکستان، چوہدری محمد یاسر رامے سابق ڈپٹی سپیکر ضلع کونسل گوجرنوالہ کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء، وکلاء، اساتذہ، طلبہ اور خواتین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء حضرت پیر السید طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ ختم وصال مبارک کے سلسلہ میں مورخہ 3 دسمبر کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کو حضور قدوۃ الاولیاء کے مرید خاص اور دربار غوثیہ کراچی میں 50 سال تک بطور خادم خدمت کرنے والے حاجی شیر جان قادری کے لیے تعزیتی ریفرنس سے منسوب کیا گیا۔ حاجی شیر جان قادری کا دو روز قبل کراچی دربار غوثیہ پر ہی انتقال ہوا تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 21 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب 2 دسمبر بروز اتوار منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد عاقل ملک تھے۔ اس کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی قائدین اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیمات کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز منہاج یونیورسٹی میں ’’بزم منہاج‘‘ اور ’’منہاج سپورٹس‘‘ سیشن 08-2007ء کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری مورخہ 28 نومبر کو ہوئی۔ اس موقع پر پرنسپل کالج آف شر یعہ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ بزم منہاج کے نومنتخب نمائندوں میں خرم شہزاد (صدر)، وقاص یونس (نائب صدر)، نصیر الدین چشتی (جنرل سیکرٹری)، عرفان جاوید (پریس سیکرٹری)، محمد علی فیصل (فنانس سیکرٹری)، جہانگیر شکور (جوائنٹ سیکرٹری) شامل ہیں۔ منہاج سپورٹس کے عہدیداروں میں محمد عابد طاہری (صدر)، مدثر علی ساجد (نائب صدر)، عاصم الیاس (جنرل سیکرٹری)، شبیر احمد (پریس سیکرٹری)، شعیب اسرائیل (فنانس سیکرٹری) اور اویس احمد (جوائنٹ سیکرٹری) شامل تھے۔ بزم منہاج اور منہاج سپورٹس کے تمام عہدیداروں نے حلف برداری کی اس تقریب میں شرکت کی اور حلف اٹھایا۔ تقریب حلف برداری میں مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی (چیف الیکشن کمشنر منہاج یونیورسٹی)، پروفیسر عبدالقدوس درانی (ڈپٹی الیکشن کمشنر منہاج یونیورسٹی)، میاں محمد عباس نقشبندی (کوآرڈینیٹر)، رانا محمد اکرم قادری (نگران بزم منہاج) اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.