سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ محمود، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد، مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان شیخ فرحان عزیز، قاری ریاست علی چدھڑ، مرکزی ناظمہ ویمن لیگ انیلہ الیاس سمیت ضلعی قائدین اور کارکنان نے شرکت کی
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم کے زیراہتمام منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ ہمارا تعلق بندگی اللہ سے اور تعلق غلامی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے صورتاً معلوم مگر معناً اور حقیقتاً معدوم ہوچکا ہے۔ آج ہمارے اندر تمام خرابیاں، فتنے اور ہلاکتیں اسی سبب سے جنم لے رہی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور زون کی تنظیم نو کا اجلاس مرکزی سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ اللہ کریم نے جس دین مبین کو حضور خاتم النبین حضرت محمد مصطفی ﷺ پر مکمل فرمایا ہے، اس کی تاریخ اصحاب رسول رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین سے شروع ہوتی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے وفد کا مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن کا دورہ
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن کا دورہ کیا۔ جس میں راجہ طارق حسین، ڈاکٹر ساجد محمود، مہرسلیمان اعظم و دیگر رہنما شامل تھے۔ وفد نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی اور شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔
منہاج القرآن لودھراں کی تنظیم نو مکمل، عبد الغفار سنبل ضلعی صدر مقرر
تحریک منہاج القرآن ضلع لودھراں کی تنظیم نو مکمل کر لی گئی۔ سال 2025 تک کے کیلئے چوھدری عبد الغفار سنبل کو ضلعی صدر اور ملک محمد حماد اسلم پی پی حلقہ 227 اے سٹی کیلئے صدر مقرر۔ نو منتخب عہدیداران کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔
المنہاج انسٹی ٹیوٹ لندن میں عریبک اینڈ اسلامک سٹیڈیز اینڈ گریجوایشن پروگرام مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام تحفظ قرآن ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر منہاج القرآن علما کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی نے کی۔ پی پی 155 لاہور سے نکالی گئی پر امن تحفظ قرآن ریلی میں منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران، کارکنان، تاجروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے زیراہتمام شہداء ماڈل ٹاؤن کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دعائیہ تقریب محترم ساجد جاوید کی رہائشگاہ دبئی میں منعقد کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے زیراہتمام ٹوبہ تحصیل پنڈدادنخان میں مراکزِ علم کے معلمین کے لیے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد سمیت معلمین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
حریک منہاج القرآن ضلع ناروال میں تنظیم نو کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری، سیکرٹری کوآرڈینیشن قاری ریاست علی چدھڑ، خان عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ، علامہ حافظ طاہر ضیاء، علامہ عبدالغفار سلطانی، فیصل رفیق منہاجین سمیت دیگر راہنما شریک ہوئے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور بی ایس ایجوکیشن پروگرام کے طلباء و طالبات کے وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا مطالعاتی دورہ کیا، طلباء و طالبات کے وفد نے گوشہ درود، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جدوجہد پر مشتمل پکٹوریل گیلری، مرکزی میڈیا سیل، پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ، جامع شیخ الاسلام، فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ جلیل القدر صحابی رسول اور بلند پایہ عالم اور محدث ہیں۔ آپ علیہ السلام بابِ مدینۃ العلم ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.