سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن کونسل یونان کے زیر اہتمام مورخہ 27 مارچ 2011 بروز اتوار شام 6 بجے منہاج القرآن کمیونٹی سنٹر ریندی میں یوم پاکستان سیمینار کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن یونان کے عہدیداران کے علاوہ یونان بھر کی سیاسی، سماجی اور فلاحی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (نیکیا) یونان کے زیر اہتمام مورخہ 12مارچ 2011ء بروزہفتہ بعد نماز عشاء عظیم الشان سالانہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان جاوید اقبال اعوان نے کی جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں صدر مجلس شوریٰ الحاج محمد شفیق اعوان، ناظم یونان عبدالجبار سلہری، پاکستان عوامی تحریک یونان کے چیئرمین چودھری غلام نبی بھٹی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (الف سینا) یونان کے زیراہتمام مورخہ 06 مارچ 2011ء کو محفل نعت منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، مقامی نعت خوانوں کے علاوہ محمد افضال ماراتھونا نے نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ نقابت کے فرائض زیب الحسن قادری اور حافظ محمد نواز (کامونکی) نے ادا کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیر اہتمام مورخہ 28 فروری 2011ء کو بعد نماز عشاء ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انگلینڈ سے آئے سکالر علامہ محمد رمضان قادری نے خصوصی گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام مورخہ 27 فروری 2011ء بروز اتوار تیرھویں سالانہ مرکزی محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل میں یونان کی جملہ تنظیمات کے عہدیداران، مذہبی، سیاسی، سماجی اور میڈیا کے احباب کے علاوہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت خواں حضرات نے آقائے دوجہاں صلی اللہ کی بارگاہ میں نعتوں کے نذرانے پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ذیلی مرکز (تھیوا) یونان کے زیراہتمام مورخہ 26 فروری 2011ء بروز بدھ کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان نے محفل میں خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (خلقیدہ) یونان کے زیراہتمام مورخہ 24 فروری 2011ء بروز سوموار کو مسجد اللہ والی میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان کی زیرصدارت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام مورخہ 20 فروری 2011ء کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس پلاتیہ کوجیہ امونیا سے شروع ہو کر سینتگما تک پہنچا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی مرکز یونان کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2011ء بروز ہفتہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد نواز ہزاروی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد افضال ماراتھونا اور برکات زیدی نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی مرکز یونان کے زیراہتمام مورخہ 13 فروری 2011ء بروز اتوار کو بعد نماز ظہر تا مغرب آل یونان محفل نعت منعقد کی گئی جس میں یونان بھر سے ثنا خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی یونان سنٹرمیں مورخہ 22 جنوری 2011ء کو ہفتہ وار محفل کا انعقاد ہوا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت ونعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز الف سینا کی تنظیم نو اور حلف برداری کی تقریب مورخہ 15 جنوری 2011ء کو منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن الف سینا یونان علامہ محمد نواز (کامونکی) نے اپنے خطاب میں محبت اولیاء اور نسبت صوفیاء پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز کپسیلی میں مورخہ 03 جنوری 2011ء کو ایک سکھ نوجوان نے ڈائریکٹر قاری محمد اکرم زاہد کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا، جس کا نیا اسلامی نام محمد حسنین رکھا گیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نیکیا مرکز کے زیراہتمام مورخہ 25 دسمبر 2010ء بروز ہفتہ کو عظیم الشان شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ مدثر مصطفی نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام منہاج القرآن کے تمام مراکز میں شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سلسلہ میں اجتماعات منعقد ہوئے۔ ریندی مرکز میں 10 محرم الحرام کی شب شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.