سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور اور جامعۃ الازہر مصر کے اسکالر علامہ حافط محمد ہارون عباسی نے فرنٹیئر/ پنجاب (گلیات)کا دعوتی دورہ کیا۔ دورے میں حافظ ہارون عباسی 18 جولائی 2011ء کو کراچی ایئر پورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے پانچ دن قیام کیا۔ کراچی میں قیام کے دوران آپ نے 22 جولائی کو رحمانیہ مسجد کراچی میں نماز جمعہ ادا کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام تین روزہ "سٹوڈنٹس پارلیمنٹ اجلاس و تربیتی کیمپ" کا ایوبیہ کے پر فضا اور دلکش مقام خانسپورمیں مورخہ 8 جولائی سے 10 جولائی 2011 یوتھ ہوسٹل میں انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے یونیورسٹیز، میڈکل کالجز، اور تحصیلات کے ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی اور خاص طور پر کراچی، اندرون سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے ممبران سٹوڈنٹس پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن (دعوت نظامت) اسلام آباد کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن حیدری مسجد G-9/2 اسلام آباد میں مورخہ 14 دسمبر 2010ء بروز منگل انعقاد پزیر ہوا جس میں محترم افضال احمد قادری شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القاری نے درس دیا، جس کا موضع شہادت امام حسین علیہ السلام تھا۔
تحریک منہاج القرآن نے ملک بھر میں علاقائی سطح پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اجتماعی قربانی کی۔ اس میں بیل اور گائے کی قربانی شامل تھی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے جی 9 منہاج القرآن مرکز اسلام آباد میں اجتماعی قربانی کا کیمپ لگایا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد نے شیخ الاسلام کی ہدایت پر شجر کاری مہم بھرپور انداز میں شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ اسلام آباد کے نوجوانوں نے اسلام آباد کے مختلف پارکوں میں جا کر پودے لگائے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کی "شجرکاری مہم 2010" میں تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے قائدین اور عوام بھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی ملک بھر میں تنظیمات کے طرح منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد نے بھی متاثرین سیلاب کی دل کھول کر مدد کی۔ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ کے کارکنان نے خصوصی امدادی اعتکاف مہم میں بھرپور حصہ لیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر چودھری بابر علی نے اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اسلام آباد میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو کونسل کی میٹنگ یوتھ لیگ کے ضلعی آفس میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی صدر چودھری بابر علی نے کی۔ میٹنگ میں ملک تنویر، میاں کاشف محمود، عارف ہاشمی، احمد ذوالقرنین و دیگر احباب نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیراہتمام سیلاب زدگان کے لیے امدادی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اسلام آباد میں امدادی کیمپ لگایا ہوا ہے، جہاں لوگ ضروریات زندگی کی مختلف اشیاء کے علاوہ کیش بھی جمع کرا رہے ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد نے 28 اگست 2010ء کو ایک افطار پارٹی کا انعقاد کیا جس میں ناظم تحریک منہاج القرآن اسلام آباد ابرار رضا ایڈووکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پارٹی میں اسلام آباد کے مختلف سکولز اور کالجز سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بھی شرکت کی، جبکہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے صدر احمد ذوالقرنین بھی تقریب میں موجود تھے۔
مرکزی وفد منہاج القرآن ویمن لیگ نے ناظمہ ویمن لیگ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ کی قیادت میں مورخہ 9 مئی 2010 بروز اتوار کو ویمن لیگ اسلام آباد کا تفصیلی تنظیمی دورہ کیا۔ وفد میں ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ اور فریحہ خان مرکزی ناظمہ دعوت شامل تھیں۔ اس دورے کا مقصد V-12 کی ترجیحات، ورکنگ پلان اور ٹارگٹس کا جائزہ لینا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زيراہتمام 8 مئی 2010ء کو اسلام آباد کے F-9 پارک میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اور سي ڈيز کي نمائش کا اہتمام کيا گيا۔ نمائش میں اسلام آباد کی مؤثر شخصیات، سفيروں، ڈاکٹرز، وزراء، سینیٹرز، ماہرين تعليم، وکلاء، لیکچررز، پروفیسرز، سکالرز، رائٹرز، سٹوڈنٹس اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کي کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دہشت گردی اور فتنہء خوارج کے نام سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 600 سے زائد صفحات پر مشتمل مبسوط تاریخی فتویٰ کی تقریب رونمائی 18 مارچ 2010ء کو ہالیڈے ان ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ لندن میں فتویٰ کی عظیم الشان تقریب رونمائی کے بعد اسے پاکستان میں بھی پیش کیا گیا۔ اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام تعارفی تقریب منعقد کی گئی۔
دعوہ اکیڈمی، اسلام آباد کی 25 سالہ تقریبات کے حوالے سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں سہ روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 21 فروری 2010ء کو "رحمۃ للعالمین کانفرنس" منعقد کی گئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام میری پہچان پاکستان اور یوتھ ممبر شپ مہم جوش و خروش سے ملک گیر سطح پر جاری ہے۔ اس کا مقصد استحکام پاکستان کے لئے نوجوانوں کو تعمیر وطن اور اصلاح معاشرہ میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لئے 12 اگست 2009 کوڈریم لینڈ ہوٹل اسلام آباد میں نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر استحکام پاکستان میں نوجوانوں کے عملی کردار کے حوالے سے یوتھ سیمینار بعنوان "میری پہچان پاکستان" منعقد ہوا۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر "عالمی امن سیمینار" مورخہ 20 فروری 2009ء کو ہالیڈے ہوٹل اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر سید مرتضیٰ فصول نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.