سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ کارکنان منہاج القرآن ہمّت و استقلال کا وہ پہاڑ ہیں کہ دنیا کی کوئی سختی انہیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتی۔ وہ قائد کے فرمان پر ہمہ وقت اپنی جان نچھاور کرنے کے لیئے تیار رہتے ہیں۔ منہاج القرآن کی منزل مصطفوی انقلاب کا حصول ہے اور ہم کبھی بھی اس منزل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی لاہور کے زیر اہتمام جھنگ کے علاقہ غازی والا میں 24 فروری 2013 بروز اتوار کو فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد منہاج القرآن ماڈل سکول غازی والا میں کیا گیا۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ مقامی انتظامیہ کے ریکارڈ کے مطابق مجموعی طور پر 1958 افراد نے اس کیمپ سے استفادہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن شورکوٹ کینٹ کے زیراہتمام مورخہ 28 ستمبر 2012 کو عظیم الشان عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ریلی کا انتظام وانصرام کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن کی تنظیمات کے علاوہ دیگر سیاسی وسماجی اور مذہبی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔
سیمینار میں نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس قادری، ناظم اجتماعات جواد حامد، نائب ناظم دعوت علامہ فیاض بشیر قادری، نائب ناظم تربیت غلام ربانی تیمور، نائب ناظم اجتماعات شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق (لاہور)، حاجی محمد منشاء (چوک اعظم، لیہ/ عمان) اور دیگر مرکزی قائدین تحریک منہاج القرآن کے وفد نے بھی سیمینار میں خصوصی شرکت کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شورکوٹ میں 11 اپریل 2012ء سے عرفان القرآن کورس کا آغاز کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر تحریک منہاج القرآن شورکوٹ حاجی محمد اقبال زرگر اور علامہ مفتی مطلوب احمد سعیدی تھے۔
ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عظیم الشان فرید ملت سیمینار جھنگ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت پیر خلیل الرحمن چشتی نے کی۔ علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، کارکنان اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج ويلفيئر فاونڈيشن کي مرکزي اور علاقائي تنظيمات متاثرين سيلاب کے ليے امدادي سرگرمياں جاري رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے ميں منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاونڈيشن شور کوٹ کينٹ نے بھي متاثرہ علاقوں ميں امدادي سامان بھجوايا ہے۔ منہاج القرآن شورکوٹ کينٹ کي جانب سے دو لاکھ روپے کا امدادي سامان متاثرين تک پہنچايا گيا۔
جھنگ میں تحریک منہاج القرآن کا ضلعی سیکریٹریٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق حاجی محمد صدیق اور ان کی اہلیہ نے جھنگ میں ایک خوبصورت عمارت تعمیر کر کے تحریک منہاج القرآن کے لیے وقف کر دی ہے۔ جنرل بس اسٹینڈ کے نزدیک جھنگ سٹی روڈ پر واقع اس پرشکوہ عمارت کو منہاج القرآن جھنگ کا ضلعی سیکرٹریٹ قرار دیا گیا ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام جھنگ میں منہاج یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا اور ٹورنامنٹ کے تمام پول میچز چک نمبر 269 ہائی سکول کے گراؤنڈ میں ہوئے۔ منہاج یوتھ لیگ کے صدر بلال مصطفوی اور ممبر قومی اسمبلی جھنگ شیخ وقاص اکرم فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔
فرید ِ ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃاللہ علیہ کے۔ ۔ ۔ ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کی نظامت اجتماعات و مہمات نے فرید ملت کارواں کا اہتمام کیا۔ یہ کارواں 6 اکتوبر 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے جھنگ کے لیے روانہ ہوا۔ 12 گاڑیوں پر مشتمل کارواں کی قیادت ناظم اجتماعات محمد جواد حامد نے کی۔
مورخہ 8 اگست 2009ء بروز ہفتہ تحصیل شور کوٹ کینٹ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مرکز کی طرف سے محترمہ صائمہ فیاض نائب ناظمہ تنظیمات، محترمہ فریحہ خان ناظمہ دعوت اور مریم حفیظ نائب ناظمہ تربیت نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک بستی صالح شاہ جھنگ میں ہوا۔ عرس تقریب مزار اقدس کے سامنے جامعہ فریدیہ قادریہ میں منعقد کی گئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.