سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سندھ: تحریک منہاج القرآن کے صوبائی مرکز جامعہ مسجد رحمانیہ (ٹرسٹ) طارق روڈ پر رمضان المبارک کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن سندھ کے سرپرست الحاج ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن جیکب آباد کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاس کا انعقاد 28 مئی2013 کو ہوا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم اور مرکزی ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی ناظم کورسز نے آئیں دین سیکھیں کورس کی مکمل بریفنگ دی جس میں نماز، قرآن مجید، احادیث مبارکہ اور روزمرہ کی دعائیں شامل ہیں اور بتایا کہ مخصوص منتخب نصاب اس کورس میں پڑھایا جائے گا۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم اور مرکزی ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے سندھ کے تنظیمی دورے کے موقع پر تنظیمات کو آئیں دین سیکھیں کورسز منعقد کروانے کی ذمہ داری سونپی اور معلم کا تقرر بھی کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورسز کا پہلا پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں دونوں مہمانوں نے خصوصی لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیرِاہتمام ساتویں سالانہ اسلامک لرننگ کورس (15جون تا 30جون 2013 ) کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کراچی اور اندرونِ سندھ سے 40 طالبات نے شرکت ہیں۔ کورس کے انعقاد کا مقصد طالبات کو اسلام کے حقیقی پہلوؤں سے روشناس کروا کر انکی علمی، فکری، اخلاقی و روحانی تربیت کا اہتمام کرنا ہے۔ کورس کی سرپرستی منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی بالخصوص ناظمہ تربیت محترمہ رابعہ انوار اور نائب ناظمہ تربیت محترمہ کنیز عائشہ اور منہاج شریعہ کالج فار ویمن کراچی کی پرنسپل محترمہ فوزیہ شوکت کر رہی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن سندھ کے صوبائی مرکز جامع مسجد رحمانیہ (کراچی) میں ہفتہ وار حلقہ درود و فکر زیر سرپرستی الحاج ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف منعقد کیا گیا۔ جس میں جامعۃ المنہاج تحفیظ القرآن کراچی کے طلبہ اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں علامہ نفیس قادری نے اختتامی دعا کرائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم (برطانیہ) کے رہنما محمد نصیر قادری کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں تھیں۔ کراچی میں محمد نصیر قادری کی رہائش گاہ پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں منہاج القرآن سندھ اور کراچی کے رہنماء ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف، علامہ نفیس قادری، اقبال بادریا، لطافت محمود،رفیق مذنی اور زاہد لطیف نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ نفیس قادری نے ماں کی شان اور فرائض پر گفتگو کی۔ آخر میں مرحومہ کے فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کے لئے دعا کی گئی۔
معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات انسانی کے عروج کا نشان ہے۔ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے اللہ تعالی نے اپنے محبوب کی شان کو اہل زمین اور اہل آسمان کے سامنے واضح کر دیا۔ معراج مصطفی شان مصطفی کا سنہری باب ہے، جس پر رہتی دنیا کو فخر رہے گا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جامعہ رحمانیہ کراچی میں آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم اور مرکزی ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں مقامی خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سےکیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک سندھ کے صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دھاندلی تسلیم کر کے ڈاکٹر طاہرالقادری کے موقف کی حمایت کر دی۔ وہ نمائش چورنگی میں مرد و خواتین کے ہزاروں شرکاء کے دھرنے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بالآخر جماعت اسلامی کو بھی بائیکاٹ کا اعلان کرنا پڑا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نظام انتخاب کے خلاف ہونیوالے کامیاب دھرنوں کی شکل میں نظام انتخاب کے خلاف زور دار آواز اٹھی ہے جو ملک میں حقیقی تبدیلی تک جاری رہے گی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل وحید اختر نے مورخہ 2 مئی سے7 مئی تک سندھ کے مختلف علاقوں کا کامیاب دورہ کیا جہاں ان کے ہمراہ شفیع محمد صدر ایم ایس ایم سندھ اور ایم ایس ایم سندھ کے دوسرے قائدین بھی تھے۔ انہوں نے اپنے دورے میں طلبہ سے کارنر میٹنگز میں خطابات کیے اور کئی علاقوں میں نئی تنظیم سازی کی۔
17 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام عوام دشمن اور ظالمانہ انتخابی نظام کے خلاف ’ریاست بچاؤ‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی جملہ عہدیداران و کارکنان سمیت علاقے بھر سے خواتین نے بچوں سمیت شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے نظام انتخاب سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نظام انتخاب کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے نظام انتخاب کے خلاف نعرے بھی لگائے
منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاون کراچی کے زیراہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے سالانہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام لیاری کراچی کے علاقے گلشن کالونی میں منعقد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی قائدین کے علاوہ علاقہ بھر سے تمام مکتبہ فکر کی سینکڑوں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ کی نگران محترمہ مسرت ہارون نے کانفرنس سے اپنے صدارتی خطاب میں پیکرِ صبر و شجاعت حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی سیرت ِ طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدہ کائنات رضی اللہ عنہا کی آغوش میں پرورش پانے والی حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے اس موقع پر وہ مثالی کردار ادا کیا، جو رہتی دنیا تک تمام خواتین کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر نہایت پُرمسرت پارٹی کا انعقاد کیا، جس میں بلند و بالا جذبات کے ساتھ مصطفوی سٹوڈنٹس سسٹرز کی عہدیداران اور کارکنان نے مل کر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور سب کو مبارک باد دی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.