سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن الہ آباد ٹھینگ موڑ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی خصوصی تقریب ولی کلاتھ ہاؤس الہ آباد میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت منہاج القرآن الہ آباد کے صدر ڈاکٹر ناصر شکیل نے کی۔ معروف سماجی شخصیت سید آفتاب حسین شاہ مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں محمد فیصل، محمد شفیق لڈی، غلام رسول، عاطف صدیق، مقدر حسین کھوکھر، محمد شعیب، رانا فاروق، محمد عباس اور حافظ سیف اللہ بھی موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن الہ آباد اور انجمن غلامان بالا سائیں پیر امیر سائیں کے زیراہتمام 17 فروری 2012ء کو پہلی سالانہ عظیم الشان محفل سماع منعقد ہوئی۔ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شیخ الاسلام کی سالگرہ کا مشترکہ پروگرام کو شوکت مارکیٹ کے بالمقابل کنگن پور روڈ الہ آباد میں منعقد ہوا۔ محفل سماع کی صدارت سائیں عمر حیات نے کی۔ جبکہ تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے ناظم شیخ ظفر اقبال جنید اور سردار حسن اختر موکل مرحوم کے بیٹے سردار وقاص موکل مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس تحریک کے دفتر آرائیں گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی ملتان روڈ پتوکی میں منعقد ہوا جس میں مرکزی امیر پنجاب احمد نواز انجم اور قاری ریاست علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔
تحریک منہاج القرآن قصور کے زیراہتمام 25 دسمبر 2011ء بروز اتوار بابا بلھے شاہ بلدیہ ہال قصور میں ورکرز کنونشن اور آئیں دین سیکھیں کورس کی بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل قصور سے تمام عہدیداران اور کارکنان تحریک منہاج القرآن نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام مورخہ 11 دسمبر بروز اتوار 38 واں ماہانہ درس عرفان القرآن کمیٹی گراؤنڈ پتوکی میں بعد نماز فجر منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی گئی اور محرم الحرام کی نسبت کے حوالے سے منقبت امام حسین علیہ السلام پڑھی گئی۔
تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے زیراہتمام برصغیر پاک و ہند کے معروف روحانی بزرگ حضرت بابا ولی محمد سرکار رحمۃ اللہ علیہ کا 74 واں عرس مبارک 14, 15 اور 16 اکتوبر کو موضع رسول پور میں منعقد ہوا۔ عرس کی سہ روز سالانہ تقریبات کا آغاز مزار شریف کے غسل سے ہوا، جس میں سجادہ نشین بابا نور محمد قادری نوشاہی اور زائرین نے حصہ لیا۔ اسی روز محفل نعت و درود بھی منعقد ہوئی، جس کی صدارت سجادہ نشین بابا نور محمد قادری نوشاہی نے کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے کالج آف شریعہ میں فائنل ائیر کے طالب علم اور منہاج القرآن کی نظامت میڈیا کے سابق رکن محمد نواز شریف کے والد گرامی شیخ محمد شریف 28 جولائی 2010ء کو انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ مرحوم گزشتہ ایک ماہ سے عارضہ قلب میں مبتلاء تھے اور سی ایم ایچ لاہور میں آپریشن کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.