سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
امسال اجتماعی قربانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کی جا رہی ہے ان میں حافظ آباد، جھنگ، چنیوٹ، اٹھارہ ہزاری، لاہور اور اندرون سندھ و دیگر علاقے شامل ہیں۔ منہاج ویلفیئر کی ٹیمیں اور رضاکاران قربانی کا گوشت متاثرین سیلاب اور غریب بستیوں میں تقسیم کریں گے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کا ہونہار طالب علم اللہ وسایا کی ایف اے کے امتحان میں لاہور بورڈ ٹاپ کرنے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات، اسی دوران لاہور بورڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ نے بھی اپنے اساتذہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی اور صابر حسین نقشبندی کے ساتھ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کر رہے ہیں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور (منہاج یونیورسٹی) کے ہونہار طالبعلم اللہ وسایا ولد محمد منیر نے لاہور بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات2014ء میں بورڈ رولنمبر 626627 کے تحت 954 نمبر لیکر آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے پولیس اور مظاہرین میں آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ شیلنگ، لاٹھی چارج اور پتھراؤ سے اب تک 13 افراد جاں بحق جبکہ 800 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ پمز ہسپتال میں 500 اور پولی کلینک میں 300 مریض لائے گئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں مظاہرین کے علاوہ صحافی، میڈیا کے نمائندوں اور براہ راست کوریج سے منسلک عملے کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
حق و صداقت کا علم بلند رکھتے ہوئے دنیا نیوز سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات سب سے پہلے سامنے لایا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے بیان حلفی، پولیس کے بیان و حقائق اور شواہد میں واضح تضاد ہیں۔ تحقیقاتی کمیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان حلفی میں کہا کہ 17 جون کو 9 بجے سرکاری مصروفیات شروع ہوئیں، وہ گورنر ہاؤس لاہور میں چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں گئے۔ ساڑھے نو بجے وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹی وی پر سانحہ ماڈل ٹاؤن دیکھا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہےکہ نوازشریف سانحہ ماڈل ٹاؤن میں برابر کے ذمہ دار ہیں وہ فوری طور پر مستعفیٰ ہوں جبکہ قومی حکومت بننے تک اسلام آباد سے بھی نہیں جائیں گے۔ ڈی چوک پہنچنے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ نے آج ان مظلوموں،کمزوروں اور استحصالی نظام حکومت کے جبر میں پسے ہوئے لوگوں کی مدد کی جن کے پیاروں کو ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے شہید کیا گیا، شہبازشریف نے اس قتل عام کا حکم دیا جس میں نوازشریف برابر کے شریک ہیں۔
لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے منہاج القرآن کو بھجوائے گئے 70 کروڑ روپے کے ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس معطل کر دیا ہے۔ ڈان نیوز ٹی وی کے نمائندے توقیر گھمن کے مطابق نو جولائی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ادارے منہاج القرآن کو ستر کروڑ روپے ٹیکس کی ادائیگی کا ایک نوٹس بھیجا تھا۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے اعلان کیا ہے کہ انقلاب مارچ صرف اسلام آباد میں نہیں بلکہ پورے ملک میں شروع ہوگا، رات بارہ بجے حکمرانوں کے 12 بجا دیں گے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان رات 12 بجے کے بعد کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے سہروردی روڈ پر انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ رات بارہ بجے کا وقت قریب آرہا ہے اور ڈیڈ لائن کا وقت ختم ہونے میں کچھ ہی دیر باقی ہے اس دوران وزیراعظم نواز شریف سے مذاکرات نہیں بلکہ سوالات کے جوابات چاہیئں۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ آج شام 5 بجے دھرنے کے مقام پر عوامی پارلیمنٹ لگے گی اور وہ جو فیصلہ کرے گی اس پر عملدرآمد ہوگا۔ حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کو اذیت ناک قیدو بند کی صعوبتوں میں رکھا گیا ان پر کھانے پینے سمیت تمام ضروریات زندگی کی فراہمی بند رکھی گئی، کارکنوں سے غیر ملکی جنگی قیدیوں سے بھی بد تر سلوک کیا گیا لیکن وہ انقلاب کی جہدوجہد کی حفاظت کرتے رہے جس پر یہ تمام افراد مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ملک سے بارودی دہشت گردی ختم کردی، ہم معاشی دہشت گردی ختم کریں گے، انہوں نے کہا کہ ان کے دس نکاتی معاشی ایجنڈے کےلئے تمام وسائل پاکستان میں موجود ہیں، ایک روپے کا قرض بھی نہیں لینا پڑے گا۔ طاہر القادری نے پاکستانی عوامی تحریک کے کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ملک کے کروڑوں غریبوں کو خوشحال بنانے کے لیے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا، تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ اس ایجنڈے پر عمل کے لیے تمام وسائل پاکستان میں ہیں۔
عمران خان کے ’آزادی مارچ‘ اور طاہر القادری کے ’انقلاب مارچ‘ نے جی ٹی روڑ پر ہی اس منظر نامےکی جھلک دکھا دی ہے جو وہ اسلام آباد میں پیش کرنے جا رہے ہیں۔ دونوں جلوسوں میں سب سے اہم فرق کارکنوں کے موڈ اور رویے کا نظر آیا۔ جوش و خروش تو دونوں جلوسوں کے ورکرز میں تھا لیکن تحریک انصاف کے کارکن جہاں ہلہ گلہ اور شور شرابہ کرتے دکھائی دیے وہیں عوامی تحریک کے کارکن بہت ڈسپلن، سنجیدہ قبلہ صاحب کے لیے بے حد مودب دکھائی دیے.
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14 شہداء کی روحیں سوال کرتی ہیں کہ ہمیں کس جرم کی پاداش میں قتل کیا گیا؟ اگر ہم ان شہداء کو انصاف نہ دلا سکے تو پاکستان میں کسی کے قتل کا قصاص نہیں ہوگا۔ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے قتل عام کے نتیجہ میں نوازشریف اور شہبازشریف فوری طور پر استعفیٰ دیں۔ نوازشریف اور شہبازشریف کے استعفی کے بعد انہیں عام شہریوں کی طرح گرفتار کیا جائے، قتل کے مقدمہ میں ضمانت نہیں ہوتی۔
پاکستان عوامی تحریک کے 14 اگست کو انقلاب مارچ میں پاکستان کی 25 سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔ 25 سیاسی و جماعتوں کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن سے اکٹھے نکلیں گے۔ یہ بات پاکستان عوامی تحریک کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر افتخار شاہ بخاری نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس انقلاب مارچ میں مسلم لیگ (ق )، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین، سنی تحریک، تحریک صوبہ ہزارہ کے علاوہ 25 سیاسی وسماجی جماعتوں کے قائدین ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ نکلیں گے اور 18 کروڑ عوام کو جاگیرداروں، سرمایہ داروں، دہشت گردوں سے نجات دلائیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ظلم و جبر کے نظام کے خاتمے کیلئے انقلاب مارچ کی تاریخ کا اعلان 14 اگست کو کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 18 کروڑ غریب و مظلوم عوام جو ظلم و غربت کی چکی میں پس رہے ہیں وہ جبر و بربریت کے خلاف ڈٹ جائیں۔ ظلم و بربریت کے نظام کے خاتمہ کیلئے کارکنوں کا ڈٹ جانا، شہید ہونا، لاٹھیاں اور گولیاں کھانا، زخمی ہونا مبارک ہو۔ اب نہ ظلم بچے گا اور نہ ظالم، انشا اللہ قاتلوں اور ظالموں کا اقتدار ختم ہو گا۔
لاہور مکمل طور پر سیل کردیا گیا، ہرطرف کنٹینرز ہی کنٹینرز نظر آرہے ہیں۔ پیٹرول پمپس بند ہیں میٹروبس سروس بھی معطل ہے اور عوام سخت پریشان ہیں۔ لاہور میں داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹوں کے باعث پٹرول کی ترسیل پر اثر پڑا ہے۔ شہر کے اکثر پٹرول پمپس کے پاس تیل کا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے۔ رائے ونڈ روڈ اور جاتی عمرہ روڈ بھی کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.