سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مشعل بردار ریلی نکالی گئی جس میں علماء اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کے زیراہتمام 25 جنوری 2013 کو آزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کی طرف سے 6 رکنی انتظامی باڈی بنائی گئی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ عوام کو تحریکی آگہی دینے کے لئے تعارفی مواد پر تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کی پروجیکشن دی جائے گی۔ کیمپ پر -/59،000 روپے لاگت آئی۔
تحریک منہاج القرآن کی 29 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس آج 24 جنوری مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہو گی۔ ملک بھر سے لاکھوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ ARY NEWS شب 11بجے کانفرنس کی مکمل کارروائی براہ راست نشر کرے گا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 11 ربیع الاول 24 دسمبر 2013ء کو مینار پاکستان لاہور میں 29 ویں عالمی میلاد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ شب 9 بجے پروگرام کا پہلا حصہ تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا جس کی سعادت قاری غلام مصطفیٰ نے حاصل کی۔ شدید سردی کے باوجود مینار پاکستان کے سبزہ زار اور کھلے آسمان تلے لاکھوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موجود ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ آج اگر ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق حسنہ پر عمل کریں تو بہت ساری خرابیاں خود بخود دور ہو جائیں۔ آج ہم نے اپنے فکر و نظریے کی کمی کی وجہ سے خود کو تعلیمات نبوی سے دور کر لیا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے اندر وسعت قلبی و نظری پیدا نہیں ہو رہیں۔ ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنے کا رحجان فروغ پا رہا ہے۔ نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مولد کا ذکر تورات میں بھی آیا، جس میں آپ کے اخلاق حسنہ کی نشانیاں بیان کی گئیں۔ اس لیے آپ کی شخصیت اور آپ کے اخلاق ساری دنیا کے لیے مکارم اخلاق ہیں۔
حضور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کی خوشی میں منہاج القرآن یوتھ لیگ چوٹالہ کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کو بعد نماز عشاء مشعل بردار مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ درود و سلام پڑھتی ساعتوں میں یہ میلاد مارچ لائبریری منہاج القرآن سے شروع ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا میجراں والی مسجد میں اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران شرکاء اپنے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور درود و سلام کے نذرانے پیش کرتے رہے۔
لاہور: حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے سلسلہ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کے زیر اہتمام مشعل بردار جلوس 22 جنوری کو رحیم پارک سے نکالا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کا لانگ مارچ کچھ دیر بعد مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔ مارچ کے لاکھوں شرکاء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر گراونڈ میں جمع ہو گئے ہیں۔ گاڑیوں کے قافلے تیار ہیں۔ حکومتی روکاٹوں کی وجہ سے ہزاروں لوگ راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ لانگ مارچ کے مختلف مجوزہ روٹس ہیں۔ مارچ کی روانگی کے وقت فائنل روٹ تمام شرکاء کو بتایا جائیگا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے باہر نکل رہے ہیں۔ یہ لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی قومی تحریک بنے گا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور ووٹرز اس مارچ میں شریک ہوں گے۔ ہم بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں کہ آپ تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں تو اس قافلے کا حصہ بنیں۔ یہ ملک پاکستان بچانے کا وقت ہے، ورنہ نسلیں پچھتائیں گی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کی عدالت اعظمی سمیت ہائی کورٹس نے بھی لانگ مارچ کے خلاف دائر تین درخواستیں خارج کرتے ہوئے، اسے آئینی و قانونی اور جمہوری حق قرار دیا ہے۔ اس لیے اب لانگ مارچ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دینے والے توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔ حکومتی مشینری سمیت لانگ مارچ کو کوئی طاقت بھی نہیں روک سکتی۔ یہ مقررہ وقت پر ہوگا۔
تحریک منہاج القرآن اور ایم۔ کیو۔ ایم کی انتظامات کے حوالے سے مشترکہ میٹنگ مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن میں منعقد ہوئی، جس میں عوامی مارچ کی تیاریوں کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر سینیٹر رضا ہارون اور حیدر عباس رضوی، جبکہ منہاج القرآن کے قائدین میں ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، جواد حامد، قاضی فیض الاسلام اور عبدالحفیظ چوہدری موجود تھے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت صرف انتخابات کا نام نہیں، ایک مکمل کلچر کا نام جمہوریت ہے، پاکستان کی جمہوریت انتخابی آمریت ہے، جمہوریت کو اصل روح کے مطابق پٹڑی پر چڑھائیں گے، حکومت کے پاس مذاکرات کی جرات نہیں، مرکزی حکومت اسلام آباد کے سانپوں سے ڈرا رہی ہے، نیولے ساتھ لیکر آئیں گے۔ آئین کی عمل داری اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کو منوانے کیلئے لانگ مارچ کیا جا رہا ہے، الیکشن 90 دن سے ایک دن بھی آگے نہیں جانے دیں گے۔
09 جنوری 2013ء کو CCPO اسلم تنویر اور کمشنر لاہور ڈویژن جواد رفیق ملک نے تحریک منہاج القرآن لاہور کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک کے مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔ سیکورٹی کے حوالے سے حکومت پنجاب کا موقف بیان کیا، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کو بتایا گیا کہ لانگ مارچ کا آغاز 13 جنوری کو ماڈل ٹاؤن لاہور سے ہوگا، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں سے قافلے ناصر باغ اور مینار پاکستان سے مرکزی مارچ کا حصہ بن جائیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سینیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن اول دن سے عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے میدان عمل میں ہے۔ 32 سال کے عرصہ میں دنیا کے 90 ممالک میں اپنا وسیع نیٹ ورک قائم کر چکی ہے۔ 23 دسمبر کو اپنے محبوب قائد کی آواز پر مینار پاکستان میں 20 لاکھ سے زائد خواتین و حضرات نے لبیک کہا۔ 23 دسمبر کے اجتماع میں عوام کے جم غفیر میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان میں موجود انتخابی نظام میں آئین پاکستان کی روشنی میں اصلاحات کا ایجنڈا پیش کیا۔ کیونکہ اس انتخابی نظام میں 65 سالوں سے عوام پاکستان کے بنیادی حقوق کو غصب کیا جا رہا ہے۔
لاہور…مجلس وحدت المسلمین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔ مجلس وحدت المسلمین کے وفد نے لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینر لگا کر راستے بلاک کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، پنجاب کے بھی کچھ علاقوں میں کنٹینر لگائے جارہے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.