سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منھاج القرآن لیہ اور منھاج القرآن یوتھ لیہ کے زیراہتمام درس قرآن کا پروگرام 11 اگست 2017ء کو منعقد کیا گیا، جس میں علامہ غضنفر حسنین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت سے ہوا۔ علامہ غضنفر حسنین قادری نے فلسفہ حج کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام 04 سے 06 اگست 2017 کو فورٹ منرو میں یوتھ لیڈرشپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ کے عہدیدارن نے بھی شرکت کی۔ تین روزہ کیمپ میں سندھ اور جنوبی پنجاب سے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مصطفوی انقلاب کی منزل کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ کیمپ کے اختتامی سیشن میں منہاج القرآن القرآن یوتھ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 5 روزہ درس عرفان القرآن کے سلسلہ وار پروگرام کی پانچویں اورآخری نشست 11 جون 2017 کو منعقد ہوا۔ جس میں علامہ غضنفر قادری نےخصوصی خطاب کیا۔ نماز فجر کے بعد منعقدہ درس عرفان القرآن میں مرد وخواتین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 5 روزہ درس عرفان القرآن کے سلسلہ وار پروگرام کا چوتھا پروگرام مؤرخہ 10 جون 2017 کو منعقد ہوا۔ جس میں علامہ سید فرحت حسین شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔ نماز فجر کے بعد منعقدہ درس عرفان القرآن میں مرد وخواتین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 5 روزہ درس عرفان القرآن کے سلسلہ وار پروگرام کا تیسرا پروگرام مؤرخہ 9 جون 2017 کو منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد لطیف مدنی نے خصوصی خطاب کیا۔ نماز فجر کے بعد شروع ہونے والے اس پروگرام میں سینکڑوں خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ علامہ محمد لطیف مدنی نے ’’اسوہ حسنہ اور ہماری زندگی‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں آقا علیہ السلام کی زندگی کو اہل ایمان کے لیے اسوۂ حسنہ قرار دیا گیا ہے، اس لیے رسول اکرمﷺ کی سیرت طیبہ میں تمام طبقاتِ زندگی کے لیے راہنمائی موجود ہے۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 8 جون 2017 کو دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں پروفیسر محمد فیاض بشیرقادری نے درس قرآن دیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا سارا پیغام درس اخوت ہے۔ اسلام گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دینے کا حکم دیتا ہے۔ معاشرے میں پھیلے ہوئے غلط تصورات کی تصحیح منشاءِ رمضان ہے۔ اسلام جوڑنے کا نام ہے توڑنے کا نہیں۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام سالانہ پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے، یہ پروگرام روزانہ نماز فجر کے فوراً بعد شروع ہوتا ہے۔ دروس قرآن کی پہلا پروگرام مؤرخہ 7 جون 2017 کو منعقد ہوا جس سے نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام میں خواتین، مرد، بچے، بوڑھے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن مورخہ 19 مارچ 2017 کو منعقد ہوا، جس میں اسلامک سنٹر ’ادارہ افکار الاسلام‘ کو چلانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، کلاسز کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، تمام عہدیداران و کارکنان اس کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کوشش کرینگے۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں 26 فروری2017 کو قائد ڈے تقریب سید سجاد شاہ گیلانی کے گھر پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے شرکت کی۔
منھاج القرآن یوتھ لیگ لیہ کی طرف سے ڈاکٹر طاہر القادری کے 66 ویں یوم پیدائش پر قائد ڈے تقریب 19 فروری 2017ء ہوئی، جس میں ضلعی صدر یوتھ لیگ حسنین رضا، جرل سیکرٹری ساجد عباس، اسد شاہ، میاں نسیم اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک منھاج القرآن لیہ کے عہدے دار بھی موجود تھے۔
لیہ میں 10 دسمبر 2016 کو تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے جشنِ میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں مشعل بردار جلوس کا اہتمام کیا جس عشاقانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلوس فیملی پارک لیہ سے شروع ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا صدر بازار میں اختتام پذیر ہوا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ’’پاکستان زندہ آباد سٹوڈنٹس کنونشن‘‘ 25 اکتوبر 2016ء کو اسلامک سنٹر لیہ میں منعقد ہوا۔ نائب ناظم اعلی شمالی پنجاب سردار شاکر علی مزاری نے پروگرام کی صدارت کی جبکہ موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف مہمان خصوصی تھے۔
علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے شہادت امام حسین کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ محبت اہل بیت اطہار ہی اصل ایمان ہے۔ آقا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی آل سے محبت کا درس دیا۔ اسی تناظر میں فلسفہ شہادت امام حسین تاریخ اسلام کا وہ باب ہے جس نے حق اور باطل کو دنیا کے سامنے واضع کر دیا۔ حق و باطل کی اس جنگ سے ہی دنیا میں دو نظام وجود میں آئے جو آج بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہیں۔
حریکِ قصاص و احتساب کے پہلے مرحلے میں 20 اگست 2016 کو ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں 20 اگست کی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قصاص مارچ کا آغاز ٹی ڈی اے چوک لیہ سے ہوگا جو صدر بازار پر اختتام پذیر ہوگا جہاں علامتی دھرنا دیا جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے حوالے سے مشعل بردار جلوس کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن لیہ کے عہدیداران کے علاوہ علاقہ بھر کثیر تعداد میں مردوخواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ ہر سال کی طرح امسال بھی یکم سے 10 ربیع الاول تک ہونے والی ان محافل سے پہلے مشعل بردار جلوس نکالے جاتے ہیں
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.