سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شہادت امام حسینؑ کانفرنس کا انعقاد ریجنسی ہوٹل کشمیر میں کیا گیا جس میں ہزاروں مرد و خواتین، پروفیسرز، ججز، وکلاء، طلباء، کالجز، یونیورسٹیز اور سکولز کے اساتذہ، تاجر برادری، صحافی حضرات، علماء اور آئمہ مساجد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون اور آزاد کشمیر رانا محمد ادریس قادری نے منہاج القرآن میرپور آزاد کشمیر کے ورکرز کنونشن میں شریک ہوئے۔ منہاج القرآن میرپور کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں عہدیداروں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر رانا محمد ادریس قادری نے ورکرز کنونشن میں خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن میرپور اور ایم ایس ایم میرپور کے زیراہتمام 23 اکتوبر 2017ء کو ’’پیغام شہادت امام حسین‘‘ علیہ السلام کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کا آغاز باقاعدہ تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ اس کے بعد منقبت اشتیاق احمد مصطفوی نے پیش کی۔ کانفرنس سے علامہ جمیل احمد زاہد مرکزی ناظمِ دعوت تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن میرپور کے زیراہتمام قائداعظم اسٹیڈیم کے بلمقابل واقع آفس میں شیخ الاسلام کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے تقریب منعقد کی گئی، جس تحریک کے علاقائی قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد تحریکی ترانے بھی پڑھے گئے۔ شرکاء کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی زندگی پر ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی.
عبدالستار منہاجین نے سوشل میڈیا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انٹرنیٹ اب ایک ضرورت بن چکا ہے اور اس کا استعمال بھی دیگر شعبوں کی طرح مثبت اور منفی ہو رہا ہے۔ ہم اس میڈیم کو بطور تبلیغ دین بھی استعمال کر سکتے ہیں جس کیلئے ہمیں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اچھا کارکن ہمیشہ اپنے لیڈر کا آئینہ دار ہوتا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا پر کام کے دوران ہمارا کردار ویسا ہی ہونا چاہیئے جس کی تعلیم ہمیشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیں دی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور آزادکشمیر کے زیرِاہتمام 23 مارچ کو سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نیو بندرال ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ منہاج نعت کونسل میرپور اور منہاج ماڈل سکول میرپور کی طالبات نے دف کے ساتھ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے۔ منہاج کالج فار ویمن لاہور کی طالبات نے اپنے دلنشین انداز میں دف کے ساتھ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ترانے پیش کیے۔
منہاج ماڈل سکول میرپور آزاد کشمیر میں محفلِ میلادِ مصطفٰی صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارہ کے اساتذہ اور طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ محفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز آیاتِ ربانیہ کی تلاوت سے محترم قاری حبیب الرحمٰن نے کیا۔ بعد ازاں ادارہ کے طلباء نے عشق و محبت میں ڈوب کر بارگاہِ خیر الانام صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم میں ھدیہء عقیدت کے پھول پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس جو پاکستان کے 250 شہروں میں بیک وقت منعقد ہوئی، میر پور، آزاد کشمیر میں بھی اس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے انڈیا میں ہونے والے خطاب کو براہ راست دکھایا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز رات 8:00 بجے تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت حافظ حفیظ الرحمن دارالعلوم گلزارِ حبیب میر پور نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن میرپور آزاد کشمیر کا مشاورتی تنظیمی اجلاس مرکزی دفتر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر تحریک آزاد کشمیر سید ابرار سرور شاہ نے کی۔ جب کہ مہمان خصوصی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات منہاج القرآن انٹرنیشنل احمد نواز انجم تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور کے زیرِاہتمام مورخہ 5 اکتوبر کو یومِ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت محترمہ رضیہ سلطانہ صاحبہ سرپرست منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور نے کی۔ صدر ویمن لیگ رخسانہ زبیر قریشی، ناظمہ کبریٰ نثار، ناظمہ حلقاتِ درود مسرت آفتاب صاحبہ نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔
ناظم کشمیر حافظ احسان الحق نے حکومت پاکستان اور OIC کے دیگر ممالک سے عالمی عدالت میں شیطانوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے جس جرات اور بہادری سے ڈیڑھ ادب مسلمانوں کے وکیل کے طور پر مقدمہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اب امت مسلمہ کو اپنی قیادت کے انتخاب کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
مورخہ 2 ستمبر 2012ء بروز اتوار بیداری شعور مہم کی ضلعی نگران محترمہ طاہرہ فردوس ایڈووکیٹ نے منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور اور MSM سسٹرز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور MSM کی 100 سے زائد ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔
محترمہ طاہرہ فردوس ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تجدید و احیائے دین کیلئے تحریک منہاج القرآن دنیا کے پانچوں براعظموں میں ایک باوقار اور مؤثر وجود رکھتی ہے۔ حقیقی اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر کروڑوں مسلمانوں کیلئے مشعل راہ بن چکی ہے۔ آج سے 32 برس قبل انہوں نے جس تحریک کی بنیاد رکھی تھی وہ بلاشبہ تنظیمی نیٹ ورک کے اعتبار سے آج دنیا کی سب سے بڑی تحریک ہے۔
مورخہ 21 مارچ 2012 بروز بدھ صبح 10 بجے تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور، آزاد کشمیر کے زیراہتمام ایک عظیم الشان میلاد کانفرنس کا انعقاد صدر یوتھ لیگ بابر مغل کے گھر میں کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سعدیہ رفیق نے ہدیہ نعت پیش کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور نیو بندرال ٹاؤن کے زیراہتمام مورخہ 04 مارچ 2012 کو پانچویں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برائے خواتین منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز منہاج ماڈل سکول میرپور کی طالبہ میمنت طیبہ کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد منہاج ماڈل سکول میرپور کی طالبات نے دف کے ساتھ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے جبکہ منہاج نعت کونسل لاہور نے بھی اپنے دلنشین انداز میں دف کے ساتھ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ترانے پیش کیے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.