سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ماہ ستمبر کے آغاز میں ننکانہ صاحب میں پانچ مقامات پر تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت نے ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ کی کلاسز کا آغاز کیا۔ کورسز کے اجراء میں تحریک منہاج القرآن ننکانہ صاحب کے درینہ رفیق محمد رضوان کی معاونت سے ممکن ہوسکا۔ مرکزی نظامت تربیتی کے نائب ناظم سید طیب حسین شیزاری نے معلم کے فرائض سرانجام دیے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن اور دار الاحسان ویلفیئر فاونڈیشن کے زیرانتظام مشترکہ طور پر شادیوں کی دسویں اجتماعی تقریب گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خانقاہ ڈوگراں مین منعقد ہوئی جس میں 15 جوڑوں کی رخصتی کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن شاہ کوٹ کے زیراہتمام 23 دسمبر (یوم آغاز انقلاب) کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران نے شرکت کی اور یوم آغاز انقلاب کی خوشی میں کیک کاٹا۔
ایم ایس ایم تحصیل سانگلہ ہل کے زیر قیادت پاکستان بچاؤ موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔اس ریلی کی قیادت صدر ایم ایس ایم سانگلہ ہل محمد عامر اور جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم رانا آصف دستگیر کر رہے تھے۔اس ریلی میں ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع ننکانہ حاجی محمد اویس طاہر صدر تحریک منہاج القرآن سانگلہ ہل امجد قادری اور نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب ملک حق نواز اعوان نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل سید والا کے زیراہتمام پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پریس کلب کے صدر رائے محمد نواز کھرل نے خصوصی شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن سیدوالا کے قائدین کے علاوہ پریس کلب سے صحافی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروگرام میں منہاج القرآن کے قائدین نے صحافیوں کو شیخ الاسلام کی پاکستان آمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صدر پریس کلب رائے محمد نواز کھرل نے شیخ الاسلام کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں شیخ الاسلام جیسی شخصیات ہی حقیقی نجات دہندہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل سیدوالا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن تحصیل سیدوالا کے قائدین اپنے علاقے میں گاؤں گاؤں جا کر کام کر رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن پنجاب کے نائب ناظم ملک حق نواز اعوان، منہاج القرآن سیدوالا کے نائب صدر رانا مسعود، منہاج القرآن تحصیل سیدوالا کے ناظم محمد حنیف ڈوگر، ناظم مالیات محمد صابر جٹ، ناظم نشر و اشاعت اقصد مصطفوی اور یوسی ناظم ڈاکٹر محمد اعظم نے تحصیل سید والا کے مختلف گاؤں جا کر شیخ الاسلام کی پاکستان آمد کے حوالے سے ورکرز کنونشن اور پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل سانگلہ ہل کے زیراہتمام ''جاگو سانگلہ ہل مہم '' کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح ملک حق نواز اعوان نائب ناظم TMQ پنجاب نے کیا۔ اس موقع پر امجد علی قادری صدر TMQ تحصیل سانگلہ ہل، میاں محمد ندیم ناظم TMQ، محمد وقاص سینیئر نائب صدر ایم ایس ایم سانگلہ ہل، رضوان حسین اعوان نائب صدر ایم ایس ایم، رانا آصف دستگیر سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم سانگل اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سانگلہ ہل کے زیراہتمام 23 دسمبر کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں ایم ایس ایم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت امجد علی قادری صدر ٹی ایم کیو سانگلہ ہل نے کی۔ سینیئر نائب صدر ایم ایس ایم سانگلہ ہل محمد وقاص نے کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانگلہ ہل کے ہزاروں طلباء اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لیے مینار پاکستان جائیں گے۔
سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک جی کے 544 ویں یوم پیدائش کی تین روزہ تقریبات گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں مذہبی رسم " نگر کیرتن" اپنے مذہبی عقائد کے مطابق ادا کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔ ان تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے پوری دنیا بھارت اور پاکستان میں بسنے والے بیس ہزار سے زائد سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔
مورخہ 25 نومبر 2012ء بروز اتوار کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سانگلہ ہل کے زیراہتمام ورکرز کنونشن بسلسلہ استقبال قائد کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم تجمل حسین انقلابی نے خصوصی شرکت کی۔ سانگلہ ہل کے گرد و نواح سے سینکڑوں طلبہ شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ ہم فرسودہ نظام سیاست کے خاتمے اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کا مشن لیکر نکلے ہیں۔ 23 دسمبر کو ان شاء اللہ مینار پاکستان میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری پاکستان کو بچانے کیلئے لائحہ عمل پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ اپنے ملک کے تحفظ کیلئے اپنا کردار مثبت طریقے سے ادا کریں۔ رنگ، نسل اور فرقوں سے نکل کر ملی وحدت کی تسبیح میں خود کو پرو لینے سے ہی قوم کی بقا ہے۔
14 نومبر 2012 کو منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز اور ڈسٹرکٹ امن کمیٹی ننکانہ صاحب کے زیراہتمام ننکانہ صاحب کے ضلع کونسل ہال میں بین المذاہب امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام مذاہب کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ضلع ننکانہ ڈاکٹر محمد عثمان خان تھے۔ جب کہ ڈاکٹر علامہ محب النبی طاہر مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ’انٹر فیتھ پیس واک‘ کا اہتمام کیا گیا، جس کا آغاز ڈسٹرکٹ کونسل ہال DCO آفس سے ہوا اور گوردوارہ جنم استہان بابا گرونانک جی کے مین گیٹ پر ختم ہوا۔ اس امن واک کی قیادت DCO ننکانہ صاحب ڈاکٹر عثمان DPO، مبشر میکن اور ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا، ڈاکٹر محب النبی طاہر اور حق نواز اعوان نائب ناظم پنجاب نے کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے تحصیلی صدر محسن رضا نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان کے خلاف بنائے جانے والے گستاخانہ خاکے اور توہین آمیز فلم کے سدِباب کے لیے تمام مسلمان ممالک کو مشترکہ کوشش کرنی ہوگی، اس لیے ہم حکومتِ وقت سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام مسلمان ممالک کے ضمیر کو بیدار کرنے کے لیے مؤثر آواز اُٹھائیں۔
مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ محمد رضا قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اس توہین آمیز فلم کی سنگین ترین الفاظ میں مذمت کی اور او۔آئی۔سی سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر اس کے خلاف موثر اقدام اُٹھائے اور پاکستان اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ شاہکوٹ کے زیراہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے طلبہ سمیت علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.