سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 3 اپریل 2018ء کو دورہ شمالی علاقہ جات کے دوران مری کا وزٹ کیا۔ مری پہنچنے پر جگہ جگہ تحریک منہاج القرآن، عوامی تحریک، یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور دیگر فورم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مری میں عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں آپ مہمان خصوصی تھے۔
سفر انقلاب کا ایک اور سپوت، عظیم انقلابی جانثار گوجرخان کے نواحی علاقے گلیانہ کے رہائشی یاسر محمود قادری (جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجر خان) انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ گلیانہ میں ادا کی گئی، مرکزی ناظم دعوت علامہ غلام ربانی تیمور نے جنازہ پڑھایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مڈلینڈ برطانیہ کے سیکرٹری جنرل تنویر پاشا کے والد حاجی پنوں خان مرحوم کی رسم چہلم ان کے آبائی گاؤں بیول گوجر خان میں ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکز سے مرکزی رہنما علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ علی اختر اعوان اور قاضی مدثر الاسلام نے شرکت کی۔ محفل میں علاقہ کی معزز شخصیات کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے زیراہتمام برما کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 8 ستمبر 2017ء کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں عوامی تحریک کے کارکنان کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے مطالبہ کیا کہ برما میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم اور ان کی نسل کشی کو فوری بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ برما کو دہشت گرد ملک قراردیا جائے اور اس سے تمام روابط بھی ختم کیے جائیں۔
دی منہاج ماڈل سیکنڈری سکول بھنگالی، گوجرخان کا میٹرک 2017ء راولپنڈی بورڈ کا رزلٹ 100 فیصد رہا۔ طالبہ لاریب فاطمہ نے 973 نمبر لے کر سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فائزہ نعیم نے 939 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور ثمرہ نورین نے 914 نمبر لے کر تیسری پوزیشن جبکہ فومیہ ربانی نے 913 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے وفد نے 29 اپریل 2017ء کو نیشنل پریس کلب لائبریری اسلام آباد کے صدر شکیل انجم سے ملاقات کی اور این پی سی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 250 تصانیف کا سیٹ ان کے حوالے کیا۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک دولتالہ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’سفیر امن کانفرنس‘‘ کا انعقاد منہاج اسلامک سنٹر دولتالہ میں کیا گیا۔جس میں حضرت علامہ محمد فیاض بشیر قادری مرکزی نائب ناظم دعوت دعوت نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا ہے کہ ملک اور معاشرے انصاف کے بول بالا سے اپنا وجود قائم رکھتے ہیں۔ انصاف کے بغیر امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ کوئی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کے ورکرز کنونشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکرز کنوشن سے نعیم کیانی، آغا محمود الحسن، ابرار رضا ایڈووکیٹ، انار خان گوندل نے بھی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کا ورکرز کنونشن 28 جنوری 2017ء کو ہوا، جس کی صدارت صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ ورکرز کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، نعیم کیانی، آغا محمود الحسن، ابرار رضا ایڈووکیٹ اور انار خان گوندل نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد مقامی قائدین نے اظہار خیال کیا۔
مورخہ 27 نومبر 2016 بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر و جامع الحسنین واقع احمد نگر واہ کینٹ کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک شہزاد حسین نقوی کے ہمراہ صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر عبدالرحیم، ناظم چودھری نعیم، ناظم ویلفیئر خرم شیراز، محمد سلیم اور محمد شفیق بھی موجود تھے۔
منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی نے ورکشاپ میں بریفنگ دی۔ انہوں ںے کہا کہ حالیہ اعتکاف 2016 میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دیے گئے دعوت و تنظیم کے نئے منصوبے کے اہداف کیمطابق یوتھ لیگ کا ہر رفیق داعی کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے راولپنڈی میں قصاص اور سالمیت مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہ آرمی چیف نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا وعدہ کیا تھا، انہیں یاد کرا رہا ہوں کہ آپ اپنا وعدہ کب وفا کر رہے ہیں؟ ہم آرمی چیف سےانصاف کی بھیک نہیں مانگ رہے بلکہ انہیں وعدہ یاد دلا رہے ہیں، ریاستی دہشتگردی کا خاتمہ بھی ان کی ذمہ داری ہے، ہم آئین و قانون اور شریعت کے مطابق اپنے شہداء کا قصاص چاہتے ہیں، قصاص سے کم کچھ بھی قبول نہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی میڈیا سیل نے معروف ثناءخوانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سید منظورالکونین کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ اظہار کیا۔مرکزی میڈیا سیل کے نمائندہ عین الحق بغدادی نے میڈیا بریفنگ کے دوران اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سید منظورالکونین عظیم نعت خوان ہونے کے ساتھ نہایت متقی انسان اور سچے عاشقِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔القرآن کے مرکزی میڈیا سیل کی معروف ثناءخوان منظورالکونین کی وفات پر تعزیت
پرانا اتوار بازار واہ کینٹ کی مسجد جامع عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ میں نماز تراویح کے ختمِ قرآن کے موقع پر ’جشنِ نزولِ قرآن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا جس سے تحریک منہاج القرآن حسن ابدال کے راہنما اور معروف خطیب علامہ علی اختر اعوان نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں علماء سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی اختر اعوان نے کہا کہ اسلام کو صرف ایک مذہب کے طور پر پیش کرنا اسلامی تعلیمات کی روح کے منافی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 4 کے زیراہتمام عظیم الشان عزم انقلاب ورکرز کنونشن مورخہ 24 مئی بروز منگل منہاج القرآن اسلامک سنٹر دولتالہ میں منعقد ہوا جس کا آغاز حافظ صداقت علی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد ادریس قادری نے پیش کی۔ پروگرام میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 4 کے عہدیداران، کارکنان اور وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.