سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سیالکوٹ، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام عزم انقلاب ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خصوصی شرکت کی، اور 17 مارچ کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ عام کے بارے میں خصوصی ہدایات دیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ دھدو بسراء تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 27 جنوری بروز اتوار کو ایک عظیم الشان جلوس و ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا، جلوس عشاء کی نماز کے بعد منہاج لائبریری دھدو بسراء سے شروع ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا بابا محمد انور بسراء کی رہائش گاہ پر پہنچا۔ جلوس میں بچوں، نوجوانوں اور بوڑھوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء جلوس نے ہاتھوں میں قطبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور درود پاک لکھا ہوا تھا،
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مشعل بردار جلوس نکالا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس میں شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ''محمد اور پروفٹ اور آنر'' لکھا ہوا تھا۔ علاوہ ازیں پوری فضا ''غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں'' جیسے نعروں سے گونج رہی تھی۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان سمیت اہل علاقہ کی موثر شخصیات اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر لاکھوں افراد کے سمندر نے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کی جدوجہد کا پرامن آغاز کر دیا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری اس نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے 14 جنوری کو عوامی مارچ کریں گے، ان شاء اللہ تعالیٰ اس دن مصطفوی انقلاب کی بنیاد رکھ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کرپٹ اور فرسودہ نظام انتخاب میں حصہ لینے سے نہیں، بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گی۔
کنونشن میں ضلعی ممبران نے بتایا کہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی جلسہ میں سیالکوٹ سے 900 بسوں پر مشتمل قافلے نے شرکت کی، جبکہ 14 جنوری کو ان شاء اللہ 2000 بسوں کا قافلہ عوامی مارچ میں شرکت کرے گا۔ علامہ غلام تیمور ربانی نے سیالکوٹ کے تمام عہدیداران و کارکنان کو شاندار کارکردگی پر خصوصی مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔
کنونشن سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کارکنان کو 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے پرامن عوامی مارچ کے حوالے ہدایات دیں، انہوں نے عوامی مارچ کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا اور ابتداء اپنے گھر کا سارا زیور عوامی مارچ فنڈ میں دے کر خود اپنے ہاتھ سے کی۔ قائد کے اس جذبہ ایثار کے دیکھتے ہی کارکنان کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں، اور انہوں نے بھی ایثار صحابہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے تحریک کے جملہ فورمز سے 50 لاکھ روپے جمع کر کے عوامی مارچ اسلام آباد کے لیے پیش کر دیئے۔
سیالکوٹ: امید کی کرن، کے حوالے سے شہر اقبال میں تحریک منہاج القرآن چلڈرن لیگ کے سینکڑوں بچوں نے 19 دسمبر 2012ء کی شب ایک پرامن کینڈل ریلی کا انعقاد کیا۔ سینکڑوں معصوم محب وطن بچوں کی یہ پرامن ریلی ہاتھوں میں شمعیں اٹھا کر تحریک منہاج القرآن کے ضلعی دفتر مجاہد روڈ، الممتاز پلازہ سے شروع ہو کر علامہ اقبال چوک پراختتام پذیر ہوئی۔ جہاں سوشل، الیکڑانکس اور پرنٹ میڈیا کی بھاری اکثریت نے اس ریلی کی کوریج کی۔
20 دسمبر 2012ء کو سیالکوٹ میں سینئر نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے سیالکوٹ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی جس میں 23 دسمبر کے حوالے سے تیاریوں اور انتظامات کے متعلق گفتگو کی گئی
تحریک منہاج القرآن چلڈرن لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام دس سال سے کم عمر بچوں کی ''سیاست نہیں ریاست بچاؤ'' ایک تاریخی ریلی ناصر روڑ سیالکوٹ سے نکالی گئی۔ ریلی میں ایک سو سے زائد معصوم بچے شامل تھے جو ناصر روڑ کی مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے چوک ماڈل، خادم علی روڑ پر پہنچے۔ جہاں پر لوگوں نے معصوم زبانوں سے پاکستان زندہ آباد اور سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ سن کر ان کے انوکھے اور پرامن احتجاج کی حمایت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام استقبال قائد ''موٹر سائیکل ریلی'' نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز ڈگری کالج چوک ڈسکہ سے کیا گیا جس میں 1000 ہزار موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ریلی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آمد کی خوشی میں کارکنان نے بگیاں سجائیں اور گھوڑوں کا ناچ کروایا۔ شرکاء ریلی نے ڈھول کی تھاپ پر شیخ الا سلام کے استقبال کی خوشی میں دھمال ڈالتے رہے۔
16 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام موجودہ نظام انتخاب کا علامتی جنازہ نکالا گیا، اس پروگرام میں 300 سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء سے انفارمیشن سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ امجد محمود اعوان اور کیبنٹ ممبر حسن علی مصطفوی نے اظہار خیال کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام ’جاگو سیالکوٹ مہم‘ کے سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کا پیغام عوام الناس تک پہچانے کے لئے مصطفوی موبائل وین کے ذریعے سیالکوٹ کے مختلف مقامات پر ’آؤ تبدیلی کے لئے‘ ڈاکومنٹری دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کی دعوتی مہم زوو و شور سے جاری ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23 دسمبر کو پاکستان آمد کے حوالے سے سیالکوٹ فیکٹری ایریا میں دعوتی مہم کا انعقادکیا گیا۔ جس میں صدر ایم ایس ایم تنویر حسین اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دعوتی مہم میں سیکٹر 5 کے تحریک منہاج القرآن کے ناظم غالب علی مغل اور سابق ناظم تحریک منہاج القرآن یو سی ماڈل ٹاؤن شاہد حسین نے بھرپور حصہ لیا۔
مورخہ 02 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں سیاست نہیں ریاست بچاؤ موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس میں جگر گوشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ ریلی میں تقریباً دو ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ریلی کے مہمان خصوصی معروف قانون دان، انوار اختر ایڈووکیٹ (مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک) تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.