سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیراہتمام 13ویں سالانہ میلاد النبی (ص) کانفرنس اسپورٹس ہال El Raval میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں اہل بارسلونا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ انڈیا اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بلدیہ بارسلونا کے نمائندہ Paco Salvador اور کتالونیا کی حکمران جماعت PCS کے سیکریٹری کوآرڈینیشن Jose Maria Sala میں موجود تھے۔
پروگرام 23 مارچ کے دن کی نسبت سے پیر کے روز شام 6 بجے انجمن مزدوراں UGT کے ہال میں انعقاد پذیر ہوا جو کہ بارسلونا کی پر رونق جگہ La Rambla پر واقع ہے۔ اس سال بارسلونا، سپین کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے یوم پاکستان کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سپین کے خود مختار علاقہ Catalunya کتالونیا کے صدر نے بھی شرکت کی۔
مورخہ 13 مارچ بروز جمعۃ المبارک کو بارسلونا ائیر پورٹ پر علامہ جنید عالم قادری منہاجین جب بارسلونا ائیر پورٹ پر پہنچے تو منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
منہاج انٹرنیشنل بارسلونا کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 8 مارچ 2009ء بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوئی جس میں اہل بارسلونا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منہاج یوتھ لیگ سپین کی نعت کونسل نے ہدیہ نعت پیش کیا اور امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے خطاب کیا۔
بارسلونا، سپین کے معروف کالج Institut Thau کے طلبہ و طالبات نے مورخہ 24 فروری 2009ء کو اپنے اساتذہ کے ہمراہ منہاج اسلامک سنٹر کا معلوماتی دورہ کیا۔ مسجد پہنچنے پر منہاج القرآن بارسلونا کے نائب ناظم ویلفیئر چودھری پرویز اختر نے ان کا استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 19 فروری بروز جمعرات کو بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایک عظیم الشاں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
بین المذاھب اور بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے، دین اسلام کے بارے غلط فہمیوں کے ازالے، مقامی تنظیمات و حکومتوں کے ساتھ روابط قائم کرنے، مقامی قوانین پر عمل کرنے کا شعور بیدار کرنے اور اسی طرح مقامی و پاکستانی کمیونٹی کے لیے دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے ناروے میں کامیابی کے بعد بارسلونا، سپین میں بھی منہاج مصالحتی کونسل قائم کی گئی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بادالونا کے زیراہتمام Open Door Session کا انعقاد مورخہ 12 فروری بروز جمعرات کیا گیا جس کا مقصد ہمسائیوں اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا، مسجد کے بارے تمام شکوک و شبہات کو دور کرنا اور مسجد کے خلاف قدامت پسند سیاسی جماعت پاپولر پارٹی کے بادالونا کی طرف سے کئے جانے والے منفی پراپیگنڈے کا دلائل کے ساتھ جواب دینا اور مقامی لوگوں کو اس بارے حقائق سے آگاہ کرنا تھا۔
مورخہ 25 جنوری بروز اتوار منہاج القرآن بادالونا کے زیرِ تعمیر مرکز میں منہاج القرآن بادالونا کا اجلاس ہواجس کی صدارت منہاج القرآن بارسلونا کے ناظم تعلقاتِ عامہ محمد اقبال چوہدری نے کی
منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 18 جنوری کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کی جبکہ صدر منہاج یورپین کونسل سید ارشد شاہ نے خصوصی شرکت کی
منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 18 جنوری بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کی۔
منہاج یورپین کونسل کی جانب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے اعزاز میں مورخہ 18 جنوری 2009ء بروز اتوار کو بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ ذیشان کبابش پر شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج یورپین کونسل کا سالانہ اجلاس مورخہ 17 جنوری 2009ء بروز ہفتہ شام 8 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا، جس میں مختلف تنظیمی امور زیربحث آئے۔ اجلاس میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر سید محمد ارشد شاہ، سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال اعظم، سینئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری، ناظم ویلفیئر ڈاکٹر عابد عزیزخان، ناظم مصالحتی کونسل اعجاز احمد وڑائچ اور نائب ناظم نشرو اشاعت نوید احمد اندلسی نے شرکت کی۔
منہاج یورپین کونسل کا سالانہ اجلاس 17 جنوری بروز ہفتہ کو سپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہو گا جس میں منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کی ملکی تنظیمات کے صدور و سیکریٹریز بھی شرکت کریں گے۔
حسب سابق بارسلونا میں عید الاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع امسال بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے تحت مورخہ 8 دسمبر 2008ء کو انعقاد پذیر ہوا جس میں سینکڑوں فرزندان اسلام نے ادائیگی نماز عیدالاضحیٰ شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.