سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیم نو کے نتیجہ میں نوید احمد اندلسی 6 سال سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری پر فائز رہنے کے بعد تنظیم کے نائب صدرمقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ بلال یوسف نے گزشتہ ہفتے باضابطہ طور پر سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ 8 مارچ 2014 کو نئی ایگزیکٹو کے پہلے اجلاس کے موقع پر نوید احمد اندلسی نے تمام تنظیمی معاملات نئے سیکریٹری جنرل کے سپرد کیے جس کے بعد بلال یوسف نے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے تنظیم کی پہلی میٹنگ کنڈکٹ کی جس کی صدارت محمد اکرم بیگ نے کی۔
مورخہ 8 مارچ 2014 بروز ہفتہ ایسوسی ایشن اینٹی کرائسس(سپین) کے صدر چوہدری طارق مہدی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر نوید احمد اندلسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ چودھری محمد طارق مہدی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نو منتخب عہدیداران مرزا محمد اکرم بیگ، ظل حسن قادری، بلال یوسف، محمد عتیق قادری اور دیگر کو مبارکباد دی۔
9 مارچ 2014ء بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں مقامی بنگلہ دیشی کمیونٹی کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں خواتین کی شرکت کے لئے الگ سے باپردہ انتظام بھی موجود تھا۔محفل میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کی دعوت پر برطانیہ سے تشریف لانے والے مفتی حسین احمد، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام حافظ محمد معروف اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے خطاب کیا
گزشتہ روزایسوسی ایشن اینٹی کرائسس کے صدر چوہدری طارق مہدی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر نوید احمد اندلسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، انہوں نے گفتگو کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نو منتخب عہدیداران محمد اکرم بیگ، ظل حسین، بلال یوسف، محمد عتیق قادری اور دیگر کو مبارکباد دی
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیم نو کے نتیجہ میں نوید احمد اندلسی 6 سال سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری پر فائز رہنے کے بعد تنظیم کے نائب صدرمقرر کر دیئے گئے ہیں جبکہ بلال یوسف نے گزشتہ ہفتے باضابطہ طور پر سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں
تربیتی ورکشاپ میں منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری محمد اعجاز وڑائچ اور سیکرٹری جنرل محمد بلال اپل نے نو منتخب ذمہ داران کو مختلف تنظیمی امور میں مسائل کے حل، بامقصد میٹنگز کا طریقہ کار، اوصافِ قیادت اور دیگر تحریکی معاملات میں راہنمائی فراہم کی۔اس موقع پر تربیت کے لئے مختلف عنوانات و موضوعات پر فرضی و علامتی میٹنگز کے ذریعے عام طور پر ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام بھی منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ARYNews کے بانی چیئر مین حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی، محفل میں منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ اور سیکریٹری جنرل محمد بلال اپل بھی موجود تھے۔
یکم مارچ 2014ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ممبران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری محمد اعجاز وڑائچ اور سیکریٹری جنرل محمد بلال اوپل کی زیرِ نگرانی MQI سپین کی تنظیم نو کی گئی، اجلاس میں بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اورگردونواح سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وابستگان، لائف ممبران، تنظیمات کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں نوجوان اور خواتین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ نے طلباء کو منہاج القرآن بارسلونا کی اس مفت سروس سے استفادہ کرنے کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل سے عملی طور پر وابستہ ہونے کا پیغام بھی دیا، انہوں نے کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں منہاج القرآن دنیا بھر میں دینی معاملات کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبہ جات میں امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستانی نوجوان نسل کو رہنمائی فراہم کر رہی ہے،
22 فروری 2014 کو منعقدہ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے رہنماؤں نے ARY کے بانی چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی گئی۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان کی 16 ویں سہ ماہی کلاس کامیابی سے جاری ہے، گذشتہ سال 20 دسمبر کو شروع ہونے والی کلاس میں داخلہ کے لیے حسب معمول امیدوار طلباء کو داخلہ سے قبل کلاس کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا گیا اور ان پر عمل درآمد کرسکنے والے 25 طلباء کو داخلہ دیا گیا۔
19 فروری 2014ء کو منہاج القرآن انٹر نیشنل سپین کے زیر اہتمام بارسلونا سنٹر میں بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن سپین کے رفقاء و وابستگان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شر کت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی، سیاسی اور مذہبی خد مات کو خراج تحسین پیش کیا۔
پروگرام کے درمیانی حصہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی کے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی حیثیت کے بارے میں ویڈیو کلپ دکھائے گئے، جن کا مفہوم ناظمہ ویمن لیگ بادالونا نے شرکاء کو سمجھایا اور بیداری شعور کے حوالہ سے گفتگو کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر 30 نومبر 2013ء بروز ہفتہ MYL لوگرونیو (سپین) کے زیراہتمام شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت امیر منہاج القرآن لوگرونیو علامہ صفدر مجید قادری نے کی جبکہ صدر منہاج القرآن لوگرونیو میاں عبد المنان اور سیکرٹری نشرو اشاعت حافظ غلام مجتبیٰ اْندلسی نے پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
مورخہ 10 نومبر 2013 کو منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا سپین کے زیرِ اہتمام سالانہ شہادت امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں گرد و نواح سے بھی خواتین نے شرکت کی۔ منہاج القرآن سسٹرز لیگ اور منہاج القرآن چلڈرن لیگ نے اپنے خوبصورت انداز میں جگر گوشہٌ بتول امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں منقبت کی صورت میں عشق حسینی کا اظہار کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.